لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
*بیوی کا بدلہ*

اس دن گھر آیا… کھانا کھانے بیٹھ گیا… بالکل بے ذائقہ کھانا تھا۔ غصے سے بیوی کو بولا

"کیا بکواس کھانا۔ ذائقہ نہیں؟"

بیوی اطمینان سے اٹھی اور ڈاکٹر کو فون کیا…
"وہ کھانے کا ذائقہ نہیں لے سکتے"

تھوڑی ہی دیر بعد ایمبولینس آگئی۔ مجھے پکڑ کر ایمبولینس میں ڈالا گیا ....

میں پچھلے دو ہفتوں سے قرنطین مرکز میں داخل ہوں .... ٹفن گھر سے آتا ہے، اور ایک خط ....


*"آیا ذائقہ؟"*
 

سیما علی

لائبریرین
5n2XLJe_d.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
‎‏جج :"اس عمر میں لڑکی چھیڑتے ہو! معافی کے لائق نہیں ہو تم۔"

‎80 سال کا بوڑھا بولا : "میری بھی تو سنیے."

‎جج : "کوئی 20/22 سال کے لڑکے نہیں ہو جو تمہاری سنی جائے۔"

‎بوڑھا : "صاحب 60 سال پرانا کیس ہے۔ جس کو چھیڑا وہ بھی اپنے پوتے کے ساتھ آئی ہے۔"
 

سیما علی

لائبریرین
ریاضى میں کمزور دو دوست انٹرویو کیلئے تیار بیٹھے تھے، پہلے کا نمبر آیا تو وه اندر داخل ہُوا....

آفیسر: آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہوں اور اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
امیدوار: میں کھڑکى کھول دُوں گا۔
آفیسر : بہت خُوب، اَب بتاؤ کہ اگر وه کھڑکى 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا رقبہ 12x90 فٹ ہے اور ٹرین 80 کلومیٹر فى گھنٹہ کى رفتار سے جنوب کى طرف جا رہى ہو اور ہوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ کی رفتار سے ڈبے میں داخل ہو رہى ہو تو پُورا ڈبه ٹھنڈا ہونے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟
امیدوار نے کوشش کى مگر جواب نہ دے سکا اور وه فیل ہو گیا۔
باہر آ کر اُس نے وہ سوال اپنے دوست کو بتایا
اب اس کى بارى آئی۔۔۔

آفیسر : آپ ٹرین میں سفرکر رہے ہوں، اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے ؟
امیدوار : میں اپنا کوٹ اُتار دُوں گا۔۔
آفیسر : پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
امیدوار : میں اپنی شرٹ اُتار دُوں گا۔
آفیسر : (چڑ کر) پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
امیدوار : میں اپنی بُنیان اُتار دُوں گا۔
آفیسر :(غُصے میں) اگر پھر بھى گرمى لگے تو؟

امیدوار : توں پاویں مینوں قتل کر دے میں کھڑکی نئیں او کھولنی.:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
ہوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ کی رفتار سے ڈبے میں داخل ہو رہى ہو
لطیفہ تو خیر خوب ہے لیکن ہوا کی یہ اوپر والی رفتار بذات خود اصل لطیفے سے بڑا ایک "لطیفہ" ہے۔ اس رفتار میں گرمی تو کیا ٹرین کا اپنا وجود بھی کرہ ارض پر کہیں نہیں رہے گا۔ :)
 

سید عمران

محفلین
لطیفہ تو خیر خوب ہے لیکن ہوا کی یہ اوپر والی رفتار بذات خود اصل لطیفے سے بڑا ایک "لطیفہ" ہے۔ اس رفتار میں گرمی تو کیا ٹرین کا اپنا وجود بھی کرہ ارض پر کہیں نہیں رہے گا۔ :)
ہاہاہاہاہا۔۔۔
آج کل محفل پر خوب تماشے لگے ہیں!!!
بانس کی ٹوکری کی تہہ میں انگشت بھر چوڑی یعنی چار روز پرانی دہی لیپ دی جاتی تھی
اور۔۔۔
ہوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ کی رفتار سے
 

زیک

مسافر
لطیفہ تو خیر خوب ہے لیکن ہوا کی یہ اوپر والی رفتار بذات خود اصل لطیفے سے بڑا ایک "لطیفہ" ہے۔ اس رفتار میں گرمی تو کیا ٹرین کا اپنا وجود بھی کرہ ارض پر کہیں نہیں رہے گا۔ :)
5 میل فی منٹ بھی ٹورنیڈو کے علاوہ کبھی نہیں دیکھی گئی۔
 
Top