لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب کو صبح اٹھتے ہی چائے پینے کی عادت تھیں بیگم صبح چائے کی پیالی ہاتھ میں لیے اسے اٹھاتی تو وہ آنکھیں کھول کر مسکراتے ہوئے بڑے پیار سے اس کے ہاتھ سے چائے کی پیالی لیتا۔ ایک دن بیگم نے حسب معمول اسے جگایا تو اس نے آنکھیں کھولتے ہی ہاتھ مار کر چائے کی پیالی گرا دی اور چائے بیگم کے کپڑوں پر گر گئی۔ بیگم بڑی حیران ہوئی اس نے معصومیت سے وجہ دریافت کی۔ شوہر غصے کے عالم میں گرجتا ہوا بولا۔ ’’میں بڑی خوشی سے انعامی بانڈ کا چیک وصول کر رہا تھا کہ تم نے میرے ہاتھ میں چائے کی پیالی تھما دی‘ تم بھی عجیب عورت ہو۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب دفتر سے تھکے ماندے گھر واپس آئے انہیں سخت بھوک لگ رہی تھی۔ بیوی نے بتایا کہ بس تھوڑی دیر میں کھانا تیار ہو جائے گا۔ اسی انتظار میں کافی دیر گذر گئی مگر کھانا نہ سامنے آیا تو صاحب غصے میں تنک کر بولے۔ ’’بیگم! اس سے بہتر ہے کھانا کسی ہوٹل میں ہی جا کر کھا لوں۔‘‘ بیوی کی تیز آواز آئی۔ ’’بس پانچ منٹ۔‘‘ شوہر نے جل کر کہا۔ ’’کیا پانچ منٹ میں کھانا تیار ہو کر میرے سامنے آ جائے کیا؟‘‘ ’’نہیں نہیں! پانچ منٹ میں ہوٹل کیلئے تیار ہو جاو?ں گی۔‘‘ بیوی کی آواز سنائی دی۔
 

سیما علی

لائبریرین
499MtVi_d.webp
 

سیما علی

لائبریرین
ایک کنجوس آقا نے کسی وقت اپنے ملازم سے خوش ہوکر انعام دینے کا وعدہ کیا مگر بعد میں خیال آیا کہ میں نے غلطی کی ہے ۔ خواہ مخواہ اپنا نقصان کیا ہے اس لیے جب ملازم سامنے آتا تو آقاگردن پھیر لیتا ایک روزہ ادھر سے ایک اونٹ گزرا۔ آقا نے نوکر سے پوچھا کہ اس کی گردن ٹیڑھی کیوں ہے ملازم نے جواب دیا ۔ جناب اس نے بھی کسی کو انعام دینے کا وعدہ کیا ہوگا۔
 

سیما علی

لائبریرین
گاؤں کے ایک کنجوس زمیندار کا ملازم روزانہ رات کو اپنی محبو بہ سے ملنے جا تا تو لا لٹین سا تھ لے جا تا، زمیندار کو بڑا گراں گزرتا کہ وہ اتنا مٹی کا تیل خرچ کر آتا ہے۔اس کے خیال میں یہ فضول خرچی تھی۔ایک روز ملازم کو ڈانتےہوئے بولا۔“ایک تو تم نئی نسل میں عقل نام کی کو ئی چیز نہیں محبوبہ سے ملنے کے لئے لا لٹین لے جا نے ک کیا ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔خواہ مخواہ کی فضول خرچی ہے۔میں جب تمہاری عمر کا تھا اور محبوبہ سے ملنے جاتا تھا تو بغیر لالٹین کے جاتا تھا۔
“بتانے کی ضرورت نہیں ۔“ملازم منہ بناکر بولا۔
مالکن کو دیکھ کر مجھے پہلے ہی اندازاہ ہو گیا تھا کی جوانی میں آپ نے بھی بے وقوفی کی ہو گی۔۔ اندھیر ے میں تو ایسی ہی چیزیں ہا تھ آتی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
شام کو دکان بند کرتے وقت کنجوس مالک اپنے نوکر سے بولا
"جب دکان بند کرو تو تجوری کو کھلا چھوڑ دینا۔ "
"لیکن جناب تجوری میں صرف 10 روپے کی ریزگاری پڑی ہے " ۔نوکر بولا۔
"اسی لیے تو کہا ہے کھلی چھوڑ دو ۔" کنجوس مالک بولا
" اگر چور آٓگئے تو 10 روپے کے خاطر دس ہزار کی تجوری توڑ ڈالیں گے۔"
 

ابن آدم

محفلین
خاتون نے ٹریفک سگنل گرین ہوجانے کے بعد بھی جب گاڑی نہ چلائی
تو ٹریفک وارڈن ادب سے بولامحترمہ ہمارے پاس گرین کلر میں بس یہی شیڈ ھے :LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL:
 

ابن آدم

محفلین
بیوی: پورا دن کرکٹ، کرکٹ PSL .. !!
میں گھر چھوڑ کر جارہی ہوں ... :cute:
شوهر: (کمنٹری کے انداز میں)
پہلی بار قدموں کا بہترین استعمال !!:bye:
 

سیما علی

لائبریرین
ایک سردار سے انٹر ویو لینے والے نے پوچھا تمہارا نام ؟
سردار بولا ”سندر لال چڈا ۔“
”Speak in English“ : آفیسر
”Beautiful red under wear “ :سردار
 

سیما علی

لائبریرین
ایک آدمی کا انتقال ہوا اس کا دوست اس کی بیوی کے پاس آیا اور بولا ۔
”کیا میں مرحوم کی جگہ لے سکتا ہوں ؟“
ا دوست کی بیوی بولی ۔”مجھے کوئی اعتراض نہیں آپ گورگن سے پوچھ لیں “۔
 

سیما علی

لائبریرین
استاد نے پوچھا ۔”اگر تمہارے دوست کو دو سو کی ضرورت ہو اور تمہارے پاس پانچ سو کا نوٹ ہو ....تم وہی نوٹ اس کے حوالے کرتے ہو تو وہ کتنے پیسے واپس کرے گا ؟“
شاگرد ”کچھ بھی نہیں “
استاد ”تم حساب کے بارے کچھ نہیں جانتے “۔
شاگرد ۔”سر آپ ان بے غیرتوں کے بارے کچھ نہیں جانتے “۔
 

سیما علی

لائبریرین
”وائف ،بیوی اور بیگم میں کیا فرق ہے ............؟“
” کچھ نہیں میرے دوست یہ انڈیا ،بھارت اور ہندوستان کی طرح ایک ہی مصیبت کے تین نام ہیں ۔“
 
Top