لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

169912710_115694770617949_1836236768549906619_n.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
تعلیم بالغاں کی ایک کلاس میں ایک استاد نے ایک شادی شدہ شاگرد سے پوچھا، بیوی اور ٹی وی کیا فرق ہے؟

شاگرد نے جواب دیا، "ہیں تو یہ دونوں بڑے مزے کی چیز لیکن ٹی وی میں ایک اضافی خوبی بھی ہے اور وہ یہ کہ آپ جب چاہیں، اُس کی بولتی (ہوئی آواز) بند بھی کر سکتے ہیں۔"
 

سیما علی

لائبریرین
بیوی: اجی سنئے تو!
میاں: جی سنائیے!!!!
ب: آپ اپنے دوست کو منع کیوں نھیں کرتے ؟؟ وہ ایک پاگل لڑکی سے شادی کر رھا ھے!!!!
م: میں‌کیوں‌اس بدبخت کو منع کروں ۔ ۔ ۔جب میں شادی کر رھا تھا تو اس نے منع کیا تھا کیا؟؟:cool::cool::cool:
 

سیما علی

لائبریرین
شوہر نے محاذ پہ جاتے ہوئے بیوی سے کہا اگر مجھے کچھ ہو گیا تو بیوی نے کہا ایسانہ کہیں میں تو پاگل ہو جاؤں گی، شوہر نے کہا کہیں تم دوسری شادی تو نہیں کر لوگی میرے مرنے کے بعد؟ بیوی اطمینان سے بولی اب پاگل انسان تو کچھ بھی کر سکتا ھے!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
میاں صاحب نے میجک شو دیکھا تو شعبدے باز کا ایک خصوصی شعبدہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
“خدا کی پناہ۔“ وہ بے اختیار تحسین آمیز لہجے میں چلائے۔یہ ماچس کی ڈبیا میں سے اونٹ آپ نے کیسے نکال لیا؟ آپ یہ جادو مجھے نہیں سکھا سکتے ہیں؟“
شعبدے باز نے متانت سے جواب دیا۔
"“سکھا سکتا ہوں لیکن میرا ایک اصول ہے کہ جسے سکھاتا ہوں ، اسے کچھ دن بعد قتل کر دیتا ہوں۔“"
" ٹھیک ہے۔ پھر یوں کریں کہ میری بیوی کو سکھا دیں۔ " میاں صاحب نے سوچ کر جواب دیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
میاں : بیگم آج ویک اینڈ ہے ۔ چھٹی ہے اور میں‌ بھرپور انجوائے کرنا چاہتا ہوں
بیوی (خوش ہوکر) : اچھا ۔ کیسے انجوائے کرنا ہے ؟
میاں : میں نئی فلم کے لیے سینما کی 3 ٹکٹ خرید لایا ہوں
بیوی (حیران ہوکر) : لیکن 3 ٹکٹ کس لیے ؟
میاں : تمھارے اور تمھارے والدین کے لیے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
کبھی ہنس بھی لیا کریں۔۔۔
ایک مریض آپریشن ٹیبل سے بھاگ گیا۔۔۔
ڈاکٹرز، نرسز اور اٹینڈنٹ نے بہت روکنے کی کوشش کی
لیکن اس نے ایک نہیں سنی۔۔۔
بعد میں اس کے گھر والوں نے پوچھا کہ ہوا کیا تھا۔۔۔
اس نے کہا "میں آپریشن ٹیبل پہ لیٹا ہی تھا کہ نرس کہنا شروع ہو گئی آپ بالکل نہ گھبرائیں۔۔۔ چھوٹا سا آپریشن ہے ،پتہ بھی نہیں چلے گا۔۔۔ بس حوصلہ کریں اور ڈریں نہیں۔۔۔ اس طرح کے آپریشن روز اس ہسپتال میں ہوتے ہیں۔۔۔ بہادر بنیں۔۔۔ بس یہ سننا تھا کہ میں وہاں سے بھاگ گیا"
سب نے کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے اس نے آپ کو حوصلہ دیا، اس میں بھاگنے کی کیا بات تھی۔۔۔

وہ بولا "نرس یہ سب مجھے نہیں ڈاکٹر کو کہہ رہی تھی "
 

شمشاد

لائبریرین
گردہ نہیں گردے کہ ایک فیل ہو جائے تو دوسرے سے گزارہ ہو جاتا ہے لیکن اگر دونوں فیل ہو جائیں تو پھر بندے کو بھی فیل ہی کر دیتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن مجھے ٹیگ کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی کہ میں اس دل کے معاملے میں "الیکشنز" اور "دھاندلی" وغیرہ کے چکر میں بالکل نہیں پڑتا، سیدھی ڈکٹیٹر شپ نافذ کرتا ہوں، قبول ہے تو ٹھیک وگرنہ ہم فوجیوں کے "مافق" مارچ کرتے اپنی راہ لیتے ہیں، اللہ اللہ! :)
 

سیما علی

لائبریرین
وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن مجھے ٹیگ کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی کہ میں اس دل کے معاملے میں "الیکشنز" اور "دھاندلی" وغیرہ کے چکر میں بالکل نہیں پڑتا، سیدھی ڈکٹیٹر شپ نافذ کرتا ہوں، قبول ہے تو ٹھیک وگرنہ ہم فوجیوں کے "مافق" مارچ کرتے اپنی راہ لیتے ہیں، اللہ اللہ! :)
پتہ نہیں کیوں؟ وارث میاں یہ دیکھ کے آپ ہمیں یاد آئے اور ہم نے آپکو ٹیگ کیا:):)ہمیں پتہ ہے آپ بہت صاف گو آدمی ہیں ہم اکثر رضا کو بھی کہتے ہیں کہ ہر آدمی میں ہمیں ایک سیاست داں چھپا نظر آتا ہے :cool:
 
Top