غ۔ن۔غ
محفلین
لعنت مجھ پرمیں نے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی ، میں نے ہی آگ لگائی ، میں ہی سوگ میں ہوں ،میںہی ماتم کناں ہوں ، میں ظالم ہوں میں ہی مظلوم بھی ۔۔ سو ----لعنت مجھ پر
محمود میں نے یہ لڑی پوری کی پوری دیکھ لی ہے،اب تک نظر سے اوجھل رہی تھی
کچھ پوسٹس کو پسند بھی کیا
کچھ ایسی بھی ہیں جن پہ پسند کی مہر نہ لگ سکی مجھ سے، میری مراد وہ تصاویر ہیں جن کو پسند تو کیا مجھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکا
محمود میں جانتی ہوں کہ تم نے کن جذبات و احساسات کے تحت یہ لڑی بنائی
میں یہ بھی جانتی ہوں کہ تم کس حد تک حساس ہو اور ایک دردمند دل رکھتے ہو
تبھی تو تمھیں معاشرے میں پھیلی ہوئی اس درندگی نے اس حد تک دکھی کیا کہ تم نے یہاں اس لڑی میں اپنے جذبات کا اس
شدت سے اظہار کیا
محمود تم دیکھ رہے ہو ناں کہ میں نے پوری لڑی میں سے صرف ایک یہی اقتباس لیا ہے
کیا یہ سب تم نے کیا؟
کیا اس سب کے ذمہ دار تم ہو؟
کیا تم سمجھتے ہم کہ یہاں سب تمھارے جذبات کی اس گہرائی تک پہنچ سکیں گے جو اس لڑی میں موجود تمھارے ایک ایک لفظ
سے ٹپکتے ہیں؟
تم تو اپنی بساط کے مطابق جو تمھارے بس میں ہے وہ کر رہے ہو اپنے عمل سے بھی، قلم سے بھی اور اپنی سوچ سے بھی
پھر کیوں لعنت ہو تم پر؟
پھر کیوں تم نے خود پر لعنت بھیجی؟
کیوں تم نے اس لڑی کو ایسا عنوان دیا؟
لعنت ان پر ہو جن کی وجہ سے ملک میں اس درندگی کو کھلی آزادی ملی
لعنت ان پر ہو جن کے اختیار میں اس کا سدِباب ہے اور وہ کر نہیں رہے بلکہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
ہم تو عام لوگ ہیں اور ہم تم سے جتنا ہو رہا ہے کر رہے ہیں لیکن ہم عام انسان نہ تو اپنی حددوں کو کراس کر سکتے ہیں
اور نہ ہی ملک کا قانون ہاتھ میں لے سکتے ہیں
تو محمود پھر تم ہی اکیلے ذمہ دار کیوں؟