ہمیں ہمارے اردو کے پروفیسر صاحب نے بتایا تھا کہ اردو شاعری میں لفظ اردو برائے اردو زبان پہلی مرتبہ مصحفی نے مذکورہ بالا شعر میں استعمال کیا تھا۔ ہم آپ کی طرح لائق نہیں تھے ورنہ نثر میں استعمال کے متعلق بھی پوچھ لیتے ان سے لیکن اب تو وہ وفات پا چکے سو پوچھنا ممکن نہیں۔ ہاں! ہمارا اپنا قیاس ہے کہ نثر میں پہلے بھی استعمال ہو رہا ہو گا۔ کیونکہ غالب کا ایک فارسی شعر برادرم
محمد وارث نے درج کیا ہے جس میں اردو بطور اردو زبان استعمال ہوا ہے اور غالب کا دور مصحفی کے فوراً بعد کا دور ہے اور بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ایک فردِ واحد کسی زبان کو ایک نام دے اور فوراً ہی وہ قبول عام کی سند پا لے۔