فاتح

لائبریرین
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
نسیمِ دہلوی، ہم موجدِ بابِ فصاحت ہیں
کوئی اردو کو کیا سمجھے کہ جیسا ہم سمجھتے ہیں
(اصغر علی خان نسیم دہلوی)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بچّو، یہ سبق آپ سے کل بھی میں سنوں گا
وہ آنکھ ہے نرگس کی جو ہرگز نہیں سوتی
عنقا ہے وہ طائر کہ دکھائی نہیں دیتا
اردو وہ زباں ہے کہ جو نافذ نہیں ہوتی
(انور مسعود)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اصفر بجا ہے جادوئے بنگال بھی مگر
اُردو زباں کے فیض سے جادو بیاں ہوں میں
(اصغر بنگالی)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
گو لاکھ ہو رنگت پھولوں میں خوشبو جو نہیں تو کچھ بھی نہیں
اس ملک میں چاہے ہُن برسے اردو جو نہیں تو کچھ بھی نہیں
(جسٹس آنند نرائن مُلّا)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
وہ دشمنِ اُردو ہیں وہ ہیں دشمنِ مِلّت
کرتے ہیں جو اُردو کی سلاست کو سبوتاژ
(اکبر لاہوری)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
مِلا اردو کو اس کا حق نہ جمہوری نظام آیا
ہوئے پورے نہ جو وعدے کیے تھے ہم نے قائد سے
(سید قاسم جلال)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
کانوں میں رس جو گھول دے اردو ہے وہ زباں
اردو فروغ پارہی بولو میاں !کہاں
خدمت میں رات دن ہے لگی کون انجمن
بزمِ سخن وراں ہے وہ،بزمِ سخن وراں
منظور احمد
 

اکمل زیدی

محفلین
ملاقات بلمشافہ تھی گفتگو دو بدو
بیٹھے تھے ہم ایسے بلکل روبرو
دیر تک ہوئی نظر سے نظر کی بات
کہ ان کی زباں فرنگی میری تھی اردو
 
Top