فاخر رضا

محفلین
کچھ چائے میں چینی کم تھی
کچھ میں اندر سے کڑوا تھا
فیضان ہاشمی
اصل میں چینی کم نہیں تھی آپ نے چمچی نہیں ہلائی تھی. عام طور پر اندر خوشیاں ہوتی ہیں بس چمچی ہلانے کی ضرورت ہوتی ہے. ہاں جب چائے ختم ہونے والی ہوتی ہے تو کچھ مٹھاس محسوس ہوتی ہے. پھر انسان جلدی جلدی چمچی چلاتا ہے. مگر اب چائے اتنی میٹھی ہوجاتی ہے کہ پی ہی نہیں جاتی.
اب آپ اس پیراگراف کے شعر بنا لیں. پلیز
 
وہ عرصے بعد ملا مجھ کو تو میں نے اس کو ہائے کہا
وہ تکتا رہا اور بیٹھ گیا پھر دھیرے سے اس نے چائے کہا

فی البدیہ:p
تھوڑی تبدیلی کے ساتھ

میں عرصے بعد ملا اس سے تو اس نے پوچھا کیوں آئے؟
میں تکتا رہا اور بیٹھ گیا پھر دھیرے سے بولا بس چائے
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
اصل میں چینی کم نہیں تھی آپ نے چمچی نہیں ہلائی تھی. عام طور پر اندر خوشیاں ہوتی ہیں بس چمچی ہلانے کی ضرورت ہوتی ہے. ہاں جب چائے ختم ہونے والی ہوتی ہے تو کچھ مٹھاس محسوس ہوتی ہے. پھر انسان جلدی جلدی چمچی چلاتا ہے. مگر اب چائے اتنی میٹھی ہوجاتی ہے کہ پی ہی نہیں جاتی.
اب آپ اس پیراگراف کے شعر بنا لیں. پلیز
نثری نظم کیوں نہ بنا لیں .
 
دو کی بجائے چائے بنائی ہے ایک کپ
افسوس! آج تو بھی فراموش ہو گیا
(طوطئِ لاہور، رشکِ نابغہ و فرذوق، غیرتِ سعدیؔ و خاقانیؔ، سید الشعرا، اعلیٰ حضرت وصیؔ شاہ علیہِ ما علیہ وغیرہ وغیرہ)

اس کی میز پہ ہم چھوڑ آئے
جلتا سگرٹ، ٹھنڈی چائے
(نامعلوم)​
 
اب یہ شاعر سے پوچھنا پڑے گا کہ میز تھی یا محفل
میں نے تو محفل ہی پڑھا تھا معلوم نہیں شاعر نے کیا کہا ہو انٹرنیٹ کی دنیا میں شعر کے الفاظ تبدیل ہونا انہونی بات بھی نہیں ۔ شاعر کا پتا نہیں کون ہے مگر ظالم کے شعر میر کی سی ادا ہے
 
راحیل فاروق بھائی اب تبدیلی ملاحظہ فرمائیں. ;)
:thumbsup::thumbsup::thumbsup:
نقاش نقشِ ثانی (ثالث؟) بہتر کشد ز اول​
اب یہ شاعر سے پوچھنا پڑے گا کہ میز تھی یا محفل
شاعر تو ہم بھی ہیں۔
اس منطق کو اگر کوئی اللہ کا بندہ فی سبیل اللہ قبول فرما لے تو ہم عرض کریں گے کہ محفل کا لفظ ہمیں بھی بہتر ہی معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ تجربے کی رو سے سگریٹ میز پہ کوئی رکھنے نہیں دیتا اور ایش ٹرے میں ہم پھینکتے نہیں۔ محفل ہی میں ضم فرماتے ہیں عموماً۔
منہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھ​
اس کی محفل میں چھوڑ آئے
جلتی سگریٹ ٹھنڈی چائے
پتا نہیں کس ظالم کا شعر ہے ..... کمال شعر ہے ...
اب یہ سگریٹ کی تانیث و تذکیر کا ٹنٹا الگ نکل آیا ہے۔ کمال کرتے ہو، پانڈے جی!
میں نے تو محفل ہی پڑھا تھا معلوم نہیں شاعر نے کیا کہا ہو انٹرنیٹ کی دنیا میں شعر کے الفاظ تبدیل ہونا انہونی بات بھی نہیں ۔ شاعر کا پتا نہیں کون ہے مگر ظالم کے شعر میر کی سی ادا ہے
ہم نے یہ شعر حلقۂِ اربابِ ذوق میں سنا تھا ۲۰۰۸ء میں۔ فرخ منظور صاحب بھی اکثر ان گفتگوؤں میں ہوا کرتے تھے۔ شاید انھیں درست طور پر یاد ہو۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
:thumbsup::thumbsup::thumbsup:
نقاش نقشِ ثانی (ثالث؟) بہتر کشد ز اول​

شاعر تو ہم بھی ہیں۔
اس منطق کو اگر کوئی اللہ کا بندہ فی سبیل اللہ قبول فرما لے تو ہم عرض کریں گے کہ محفل کا لفظ ہمیں بھی بہتر ہی معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ تجربے کی رو سے سگریٹ میز پہ کوئی رکھنے نہیں دیتا اور ایش ٹرے میں ہم پھینکتے نہیں۔ محفل ہی میں ضم فرماتے ہیں عموماً۔
منہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھ​

اب یہ سگریٹ کی تانیث و تذکیر کا ٹنٹا الگ نکل آیا ہے۔ کمال کرتے ہو، پانڈے جی!

ہم نے یہ شعر حلقۂِ اربابِ ذوق میں سنا تھا ۲۰۰۸ء میں۔ فرخ منظور صاحب بھی اکثر ان گفتگوؤں میں ہوا کرتے تھے۔ شاید انھیں درست طور پر یاد ہو۔

معذرت میں نے یہ شعر کبھی نہیں سنا۔
 
Top