غالب میر

محفلین
بہت شکریہ
کہاں رہتے ہیں آپ جو شاذ و نادر ہی آپ محفل تشریف لاتے ہیں ۔۔۔
جی یہیں ہوتا ہوں احباب اتنا اچھا کہہ دیتے ہیں تو کچھ اور کہنے کی حاجت نہیں رہتی ۔۔۔تو خاموش رہتا ہوں ۔۔۔ اس پر اردو میں ہاتھ کمزور ہے ۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سارے جھیڑے مکا تے چاہ پیسوں
دشمنیں کوں ڈکھا تے چاہ پیسوں

ڈینہہ وبا والے یار گزرنڑ ڈے
تیڈی بیٹھک تے آ تے چاہ پیسوں

وقت گزرنڑ دی نہ خبر پووے
اپڑیاں گھڑیاں لُکا تے چاہ پیسوں

چاندنی رات چھت تے جل بہسوں
چندر کپ اچ لہا تے چاہ پیسوں

سب رُدھیمے کوں چھوڑ تے ارشد
آویں ویلھا کھنجا تے، چاہ پیسوں​
 

جاسمن

لائبریرین
جی یہیں ہوتا ہوں احباب اتنا اچھا کہہ دیتے ہیں تو کچھ اور کہنے کی حاجت نہیں رہتی ۔۔۔تو خاموش رہتا ہوں ۔۔۔ اس پر اردو میں ہاتھ کمزور ہے ۔۔۔
نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
سو یہاں آتے رہیں گے تو اردو بھی بہتر ہوتی جائے گی ان شاءاللہ ۔
 

صاد الف

محفلین
تمہارے سرد روئیے سے۔۔ صاف لگتا ہے
ہمارا ساتھ ضروری نہیں ۔۔۔۔سفر کے لئے
کہیں پہ بیٹھ کے پیتے ہیں ۔۔چائے کا اک کپ
پھر اس کے بعد بچھڑتے ہیں عمر بھر کے لئے
 

جاسمن

لائبریرین
تم کو کیا یاد کبھی آتا ہے
شام کو چائے پیا کرتے تھے
تھا کبھی ذائقہ زندہ اپنا
ایک ایک گھونٹ جیا کرتے تھے
سلیم احمد
 
Top