شعر کم نوحہ زیادہ لگ رہا ہے .ایک شعر میں بھی بنا لیا ہے.
کالی چائے سبز چائے لال چائے
ہائے ہائے ہائے ہائے ہائے ہائے
میں بلکل شرمندہ نہیں ہوں اسے آگے بڑھانے میں .....میں معذرت خواہ ہوں کہ اس لڑی میں اپنی تک بندی پوسٹ کرنے کی بدعت کا آغاز کیا۔
جب سے وزن کم کرنے کی کوشش شروع کی ہے، بیگم صاحبہ مختلف قسموں کی چائے، جنہیں ادویات کہنا شاید زیادہ مناسب ہو پلا پلا کر اپنا حکیمانہ ذوق مجھ پر آزما رہی ہیں. ایسے میں اگر ہائے نکل جائے تو کیا غلط ہے. اب تک چھ ہمدردوں نے پرمزاح ک ریٹنگ دی ہے مگر ہمارے دل کا حال نہیں پوچھا. آپ کا احسان کہ آپ نے احساس کیاشعر کم نوحہ زیادہ لگ رہا ہے .
چائے کون بنا کر دے گا؟چُھٹی، چائے، کتاب، سگرٹ ہوں
اور بیگم نہ ہو تو بے غم ہوں
جی وہ بیگم نے مجھے پہلے ہی سے بنانی سکھا دی ہے، چھٹی والی رات سردیوں میں تین چار بجے جب چائے کافی کی شدید طلب ہوتی تھی تو مجھے صبح تک بیگم کے اُٹھنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا سو اُس نے مجھے کچن کا راستہ دکھا دیا، اب انڈا ابالنے کے ساتھ ساتھ چائے بنانے میں ماہر ہو کر میں کچن ماسٹر بن چکا ہوںچائے کون بنا کر دے گا؟
یا پھر بیگم بنا کر رکھ جائیں گی؟
کیا بھابھی نے آپ کے ہاتھ کی چائے بھی پی ہے کبھی؟جی وہ بیگم نے مجھے پہلے ہی سے بنانی سکھا دی ہے، چھٹی والی رات سردیوں میں تین چار بجے جب چائے کافی کی شدید طلب ہوتی تھی تو مجھے صبح تک بیگم کے اُٹھنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا سو اُس نے مجھے کچن کا راستہ دکھا دیا، اب انڈا ابالنے کے ساتھ ساتھ چائے بنانے میں ماہر ہو کر میں کچن ماسٹر بن چکا ہوں
جی ہاں ایک بار کوشش کی تھی، چسکی لیتے اور باہر کی طرف دوڑتے تو میں نے دیکھا تھا، اس کے بعد کیا ہوا وہ کچھ صحیح سے بتاتی نہیںکیا بھابھی نے آپ کے ہاتھ کی چائے بھی پی ہے کبھی؟
ہاہاہاہاہا۔جی ہاں ایک بار کوشش کی تھی، چسکی لیتے اور باہر کی طرف دوڑتے تو میں نے دیکھا تھا، اس کے بعد کیا ہوا وہ کچھ صحیح سے بتاتی نہیں
بہت ہی دوستانہکوئی خیال کریں بھئی، 56 مراسلے لکھ دیے اور چائے کا کسی نے پوچھا ہی نہیں۔
چلیں پھر میں ہی پلا دیتا ہوں
چوھدری صاحب چائے کے اشعار سے چائے کی پیالی تک آف ٹریک ہوتا دھاگہ جمود کا شکار ہوا تو الزام آپ پر ثواب کی طرح نازل ہوگاکوئی خیال کریں بھئی، 56 مراسلے لکھ دیے اور چائے کا کسی نے پوچھا ہی نہیں۔
چلیں پھر میں ہی پلا دیتا ہوں