لنکس کے ماہرین سے سوال

محمدصابر

محفلین
میرے پاس کچھ سیلیران سسٹم ایسے پڑے ہیں جن کی ریم 32 ایم بی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کوئی ایسا ڈسٹرو مل جائے جو ان پر اچھے انداز سے چلے۔ انٹرنیٹ کے استعمال کے لئے فائر فاکس یا کوئی دوسرا اچھا براؤزر موجود ہو۔
 

محمدصابر

محفلین
Celeron 300 , دو جی بی ہارڈ ڈسک، 32 ایم بی ریم، 1998ء میں خریدے تھے۔ ابھی ان پر ونڈوز ۹۸ ٹھیک چل رہی ہے۔ میں نے سوچا کہ لنکس انسٹال کر کے ان کی پرفارمنس چیک کی جائے۔
 

arifkarim

معطل
32 ایم بی میں آج کل کی ریم خور انٹرنیٹ سائٹس کھل جائیں گی؟
میرا خالی انٹرنیٹ ایکسپلورر 100 ایم بی لیتا ہے۔ اور وہ بھی گوگل ڈاٹ کام پر۔
 

محمدصابر

محفلین
ویسے میں Minix ڈاؤنلوڈ کر چکا ہوں۔لیکن انسٹال کرنے سے پہلے ماہرین کی رائے جاننا چاہ رہاتھا۔ تاکہ اس سے بہتر کوئی چیز مل جائے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
میں ماہر تو نہیں ہوں :) ، لیکن آپ Damn Small Linux یا Puppy Linux کو آزما کر دیکھیں۔

MINIX بھی آپ کی ضرورت پوری کر دے گا (گی؟)، لیکن اس کے حوالے سے ایک وضاحت کہ یہ لینکس نہیں ہے (دونوں کا کرنل ڈیزائن مختلف ہے۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لینکس کا ماہرتو میں بھی نہیں ہوں۔ ویسے اندازے سے کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ کوئی گرافیکل ڈیسک ٹاپ نہ استعمال کریں اور صرف کمانڈ لائن کنسول استعمال کریں تو شاید اتنے ریسورسز میں کام چل جائے گا۔ میں نے 1995 میں سلیک وئیر کو ایک سسٹم پر انسٹال کیا تھا جس میں 16 میگابائٹ ریم تھی۔ اس میں ایکس سرور بھی چل جاتا تھا۔ شاید پرانا کوئی براؤزر بھی چل جائے۔ البتہ نئے ویب سٹینڈرڈز کی سپورٹ شاید نہیں مل سکے گی۔
 

محمدصابر

محفلین
ریم کو چونسٹھ تو کرلیں کم از کم۔
میر انہیں خیال کہ مجھے ان سسٹم پر مزید رقم خرچ کرنی چاہیے۔
یہاں ایک سوال اور بھی پیدا ہوتا ہے۔ کہ اگلے پانچ سال میں کم سے کم کتنی ریم کارآمد رہے گی نئے سسٹمز اور سافٹویئز کا مقابلہ کرنے کے لئے؟
 

asakpke

محفلین
صابر صاحب، آپ کا خیال درست ہے، اس کے بجائے نئے سسٹم لینا بہتر ہے۔
ریم، میرے خیال میں 1 جی بی (یا مزید) میعار بن جائے گا، جیسے کہ ونڈوز 7 کے لیے ضروری ہے (لینکس دوستوں سے معزرت کے ساتھ کہ اس کا مستقبل بہتر دیکھائی دے رہا ہے)۔ لینکس کے لیے اب بھی 512 ایم بی ریم تجویز کی جاتی ہے جو کہ آگے جا کر 1 جی بی ہی ہو جائے گی، اور امید ہے مستقبل میں لینکس بہت ترقی کرے گی۔
 

دوست

محفلین
چھڈو جی ونڈوز کا مستقبل ہمیشہ سے بہتر ہی رہا ہے۔ لینکس مفت کی چیز ہے تو مفت میں تو نہاری بھی دال لگتی ہے۔
 

دوست

محفلین
کلسٹر بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ویسے۔ ایک گیگا ہرٹز تک تو ہوجائیں گے پھر یہ۔ لیکن کلسٹر بنانے کے لیے درکار سافٹویر کیا چل جائے گا اتنی ریم پر۔ پھر وہی ریم
 
در اصل کلسٹر بنانے کی صورت میں ہمیں ہر علیحدہ سسٹم پر گرافکس انوائرنمینٹ کے بارے میں نہیں سوچنا پڑے گا۔ اس لئے کچھ کلسٹرنگ سسٹمس کی کم سے کم ضروریات کے بارے میں کھوج بین کی جا سکتی ہے۔ کم از کم اس طرح ان مشینوں کی کمپیوٹنگ رسورسیز تو استعمال ہو سکیں گی۔
 

محمدصابر

محفلین
32 ایم بی ریم کے لیے Luit Linux مناسب لگ رہی ہے۔
MINIX کی انسٹالیشن میں ناکامی کے بعد Luit Linux کو ڈاؤنلوڈ کر کے چلانے کی کوشش کی ہے، لائیو سی ڈی ٹھیک چلتی ہے۔ لیکن انسٹالیشن کیسے ہوگی اس کی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔ پھر لائیو سی ڈی میں راؤٹنگ ٹیبل ایڈٹ کرنے کی کوشش کی ہے وہ بھی یہ کہتا ہے کہ اس یوزر کو تبدیلی کے حقوق حاصل نہیں ہیں حالانکہ روٹ سے لاگ ان کر کے تبدیلیاں کر رہا ہوں۔
 
Top