لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ۔۔پاکستان بھر میں پریشانی کا باعث۔۔

بھلکڑ

لائبریرین
553841-Electricitycrisisdesignfaizansethi-1369384301-223-640x480.JPG

لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور پانی کی قلت کے باعث شہریوں کی پریشانیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ڈئزائن فیضان سیٹھی

لوڈشیڈنگ میں 12 گھنٹے کے اضافے کے بعد گرمی کی لہر زیادہ شدید ہو تی جارہی ہے۔ایکسپریس نیوز

نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے 22 بلین روپے بجلی ریلیف کے لئے دینے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوسکی ۔بالکہ کچھ علاقوں میں تقریباَ دُگنی ہوگئی ہے۔پچھلے شیڈول میں چار گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کےلئے بجلی چھوڑ دی جاتی تھی لیکن اب اس کا دورانیہ 8 گھنٹے طویل ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ، لاہور کے کچھ علاقے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے ہیں۔شہریوں کی زندگی میں پریشانیوں کے لئے اضافہ کا باعث پانی کی قلت بھی ہے۔
اسی طرح کراچی اور فیصل آباد کے کچھ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ 8 گھنٹے تک طویل ہو گیا ہے۔
نئی حکومت کے (بجلی:D )لوشیڈنگ کے خاتمے کے وعدوں کے پورے ہونے کا عوام کو شدت سے انتظار ہے۔
حالیہ اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی قلت 6500میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی ہے۔
بجلی کی ٹوٹل ڈیمانڈ 15700 میگا واٹ کے قریب ہے جب کے ہمارے ہاں 9000 میگا واٹ کے قریب انرجی پروڈیوس ہو رہی ہے۔بجلی کی اسی قلت کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ 22 گھنٹے تک بڑھ گئی ہے۔
ربط
 

شمشاد

لائبریرین
نئی حکومت چند دن لوڈ شیڈنگ کم کر کے اپنے لیے واہ واہ کروا لے گی اور اس کے بعد پھر وہی حال ہو گا۔
 

عسکری

معطل
مستقل بند کیوں نہیں کر دیتے تا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو اور عوام بھی امید نا رکھے :grin:
 

بھلکڑ

لائبریرین
شارٹ فال 7 ہزار، 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، سخت گرمی، عوام نے نہروں‌ کا رخ کرلیا

175231_76734026.jpg


اسلام آباد (دنیا نیوز) بجلی کا شارٹ فال بھی سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ملک بھر میں بیس سے بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور سخت گرمی نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پیداوار مزید کم ہونے سے ملک میں بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار نو ہزار پانچ سو میگا واٹ جبکہ طلب سولہ ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے۔ گزشتہ روز فنی خرابی کے باعث گدو پاور اسٹیشن ٹرپ کر جانے سے تیرہ سو میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ گدو پاور سٹیشن کی فنی خرابی تا حال ٹھیک نہیں کی گئی۔بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ سخت گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو سخت اذیت سے دوچار کر دیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ پیداوار مزید کم ہونے سے پورے ملک میں بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں رات دس بجے سے بجلی نہیں آئی۔ ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، رنگ محل گڑھی شاہو، گلشن راوی ، باٹا پور اور اسلام پورہ، ساندہ میں 8 گھنٹے سے بجلی غائب ہے پانی بھی نہیں آرہا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو رات دہرے عذاب میں گذارنا پڑی ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
بشکریہ :دنیا نیوز
 

عسکری

معطل
یہ کیا بات ہوئی شارٹ فال اگر 7 ہزار ہے اور پروڈکشن 11 ہزار تو بھی 12 گھنٹے انی چاہیے بلکہ 13 سے 14 یہ بجلی کدھر جا رہی ہے بھئی ؟
 

علی خان

محفلین
ہمارے ہاں تو اور بھی بُرا حال ہے 8 گھنٹے بعد 30 منٹ کے لئے بجلی آتی ہے۔ اور وہ بھی اوور لوڈنگ کی وجہ سے اس دوران میں 2 سے 3 مرتبہ ٹرپ کر جاتی ہے ۔ اور اس سے بھی بُرا یہ ہے کہ وولٹیج بہت ہی کم آرہا ہے۔ 100 سے 120 تک وولٹیج ہوتا ہے 220 کی بجائے۔
 

ساجد

محفلین
کل لاہور میں ساری رات بجلی بند رہی اور دن میں بھی صرف 2 گھنٹے کے لئے دستیاب ہوئی۔ یوں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ شنید ہے کہ کل رات ہی فیصل آباد کا بھی یہی حال رہا۔
لاہور میں اس قدر بری حالت تھی کہ ساری رات بچے گرمی سے بلک رہے تھے اور پینے کے لئے پانی دستیاب نہ تھا اور اگر کہیں سے مل بھی جاتا تو ابلتا ہوا گرم ہوتا ۔ نہ برف دستیاب اور نہ فریج کام کر رہے تھے۔ اور کل ہی لاہور میں گرمی کا 59 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور مجھے تو کل کی گرمی کے سامنے مڈل ایسٹ میں سخت گرمیوں میں دھوپ میں کھڑے رہ کر کام کرنے والی گرمی اور گھبراہٹ ماند لگی۔ گاڑیاں بار بار ہیٹ اوور ہو رہی تھیں۔ یو پی ایس سے چلنے والے پنکھے آگ برسا رہے تھے۔ کچھ علاقوں میں پرندے بھی کل کی گرمی سے مر گئے۔
کل لاہور کے بعض حصوں کا درجہ حرارت 47 تک بھی پہنچا۔
 

عسکری

معطل
کیا حل ہے اس کا ؟
کل لاہور میں ساری رات بجلی بند رہی اور دن میں بھی صرف 2 گھنٹے کے لئے دستیاب ہوئی۔ یوں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ شنید ہے کہ کل رات ہی فیصل آباد کا بھی یہی حال رہا۔
لاہور میں اس قدر بری حالت تھی کہ ساری رات بچے گرمی سے بلک رہے تھے اور پینے کے لئے پانی دستیاب نہ تھا اور اگر کہیں سے مل بھی جاتا تو ابلتا ہوا گرم ہوتا ۔ نہ برف دستیاب اور نہ فریج کام کر رہے تھے۔ اور کل ہی لاہور میں گرمی کا 59 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور مجھے تو کل کی گرمی کے سامنے مڈل ایسٹ میں سخت گرمیوں میں دھوپ میں کھڑے رہ کر کام کرنے والی گرمی اور گھبراہٹ ماند لگی۔ گاڑیاں بار بار ہیٹ اوور ہو رہی تھیں۔ یو پی ایس سے چلنے والے پنکھے آگ برسا رہے تھے۔ کچھ علاقوں میں پرندے بھی کل کی گرمی سے مر گئے۔
کل لاہور کے بعض حصوں کا درجہ حرارت 47 تک بھی پہنچا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو زاہد خان صاحب کے بیان پر ہنسی آ رہی ہے کہ جو بل ادا نہیں کرتے ان کی بجلی فوراًۢ کاٹ دیں۔

بلوچستان میں کون بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرتا ہے؟
کراچی میں کُنڈا سسٹم کو کون روکے گا؟ ایک دفعہ گئے تھے کُنڈا سسٹم ختم کرنے، جان بچا کر واپس آنا مشکل ہو گیا تھا۔
کے پی کی میں بھی بہت سی جگہوں پر ایسی ہی صورتحال ہے کہ بلوں کی ادائیگی ہی نہیں کرتے۔
 

عسکری

معطل
کوشش تو کی جا سکتی ہے ناں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:ROFLMAO:
ویسے مذاق کے علاوہ :yawn: آپ کو تو سارا پتہ بھی ہے کہ کیا حل ہے کیا منصوبے درکار ہیں پھر ہمارا دماغ کیوں کھپاتے ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:p
میرے پاس کدھر حل ہے لوڈ شیڈنگ کا ؟ یہ تو قومی مسئلہ ہے یار بندہ اب قوم سے نا پوچھے تو کیا ساؤتھ افریقہ والوں سے پوچھے ؟:grin:
 

بھلکڑ

لائبریرین
میرے پاس کدھر حل ہے لوڈ شیڈنگ کا ؟ یہ تو قومی مسئلہ ہے یار بندہ اب قوم سے نا پوچھے تو کیا ساؤتھ افریقہ والوں سے پوچھے ؟:grin:
بھائی جان آپ اندر کی باتیں تو جانتے ہی ہو :mad: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حل تو میرے پاس بھی نہیں ہے:p ۔۔۔ ٖقوم سے پوچھو خوشی سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔:D
ویسے آئیڈیا یہ بھی بُرا نہیں ہے۔۔۔۔ساؤتھ افریقہ میں بھی پاور آؤٹیج رہا ہے۔۔ٹوئٹر پر شان پولاک نے ٹویٹ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔:notworthy:
 
Top