لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

یہ سلسلہ آپ کو کیسا لگا ؟

  • Total voters
    26

مغزل

محفلین
لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے
(ایک نیا سلسلہ)​
اولین دھاگہ
:biggrin:
دوست احباب جانتے ہیں لڑنا جھگڑنا بھی زندگی کا حصہ ہے سو ایک نیا سلسلہ پیش ہے​
جہاں ہم سب تہذیب اور اقدار کا پاس رکھتے ہوئے خوب لڑیں گے جھگڑیں گے اور منائیں گے بھی ۔۔۔​
اس کی مہمیز مجھے ایف ڈی ورک باجی اور بوچھی باجو سے ملی سو یہ دھاگہ دونوں باجیوں کے نام​
(آپ کی رائے اس دھاگے کی آئندہ قسمت کا فیصلہ کرے گی)
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی کسی سے کیونکر لڑتا ہے؟ اس لیے ناں جب کسی سے غصہ ہوتا ہے، تو جب غصہ ہوتا ہے تو پھر کہاں کا ادب اور کہاں کی تہذیب؟ ہیں جی۔
 
مغزل

محفلین
کوئی کسی سے کیونکر لڑتا ہے؟ اس لیے ناں جب کسی سے غصہ ہوتا ہے، تو جب غصہ ہوتا ہے تو پھر کہاں کا ادب اور کہاں کی تہذیب؟ ہیں جی۔
تمغوں والے بابا جی یہی تو کرنا ہے لاشعوری طور پر کہ لڑنے جھگڑنے میں بھی اقدار کا پاس رہے ۔۔:biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
تمغوں والے بابا جی یہی تو کرنا ہے لاشعوری طور پر کہ لڑنے جھگڑنے میں بھی اقدار کا پاس رہے ۔۔:biggrin:
یہ تو پھر لکھنؤ والوں کا لڑائی جھگڑا ہو گا، کہ پہلے آپ ماریئے، اُوئی اللہ ذرا آہستہ۔
کم از کم پنجابیوں کا نہیں ہو سکتا۔ ہاہاہاہاہا
 
نبیل

تکنیکی معاون
محترم محفلین، برادرم مغل نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس لڑی کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔۔ورنہ۔۔پیشانیوں پر بل پڑ جائیں گے۔ :rolleyes:
 
محترم محفلین، برادرم مغل نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس لڑی کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔۔ورنہ۔۔پیشانیوں پر بل پڑ جائیں گے۔ :rolleyes:

بھئی واہ! تو اب یہ دن آ گئے ہیں کہ آپ معصوم محفلین کو دھمکیاں دیں گے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
بھئی مصنوعی لڑائی میں توا یسا ممکن ہے لیکن حقیقی لڑائی میں ادب کا لحاظ رکھنا ممکن نہیں۔لڑائی دراصل غصے کا اظہار ہوتی ہے ۔ غصہ عقل کو کھا جاتا ہے ۔ پھر کیسے ممکن ہے کہ ادب قائم رکھا جائے۔ جب تک ادب قائم رہتا ہے لڑائی نہیں ہوتی اور جب لڑائی ہوتی ہے تو ادب بھاگ جاتا ہے۔ یہ تو ایسے ہی ہے کہ ایک دفعہ مچھر نے حضرت سلیمان علیہ السلام کی بارگاہ میں شکایت کی کہ ہوا مجھ پر زیادتی کرتی ہے جہاں آتی ہے مجھے مار کے بھگا دیتی ہے حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہوا کو بلا بھیجا جب ہوا آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی تو مچھرہوا کی وجہ سے دور بھاگ گیا ۔ آپ نے ہوا سے دریافت کیا کہ تو مچھر سے دشمنی کیوں رکھتی ہے تو اس نے کہا حضرت دشمنی کیسی میں تو جہاں آتی ہوں وہاں وہ ٹھہرتا ہی نہیں ابھی بھی دیکھو بھاگ گیاہے۔ میرے پیارے دوست کچھ لوگوں کی طبیعت صلح پسند ہوتی ہے اور کچھ لوگ لڑائی پسند ہوتے ہیں۔ صلح پسند لوگ تو اس دھاگے کو بالکل پسند نہیں کریں گے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ اس کا نام نوک جھونک رکھ لیا جائے۔
 
مغزل

محفلین
محترم محفلین، برادرم مغل نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس لڑی کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔۔ورنہ۔۔پیشانیوں پر بل پڑ جائیں گے۔ :rolleyes:
ہااہاہاہا ۔۔ ارے نہیں نبیل بھائی کوئی بل نہیں پڑے گا ۔ اب اتنا بھی برا نہیں ہوں میں ۔۔ ہی ہی ہی ہ۔۔ شکریہ نبیل بھائی ۔۔ تو کیا خیال ہے پہلا جھگڑا آپ سے نہ ہوجائے ۔۔۔؟؟؟؟
 
مغزل

محفلین
آستینیں ضرور کسیں لیکن ادب سے جناب، ایسا نہ مغل شہزادے ہاتھی کے آگے ڈلوا دیں۔
ہاہاہاہاہ ۔۔ یہ ہاتھیوں کی نہیں ہاتھوں کی لڑائی کا اکھاڑہ ہے شمشاد بھائی ۔۔ حیرت ہے لڑاکی بہنیں ابھی تک نہیں آئیں ۔۔ ہہاہاہاہہاہاہا
 
Top