لکھنا۔ لکھاری بننا۔ رائیڑ بننا

پیارا

محفلین
السلام علیکم۔
بہت دنوں سے مجھے ایک چیز ستا رہی ہے کہ میں نے ایک رائیٹر بننا ہے اور بھی فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں۔
گوگل میں سرچ کر رہا تھا تو اردو محفل کا خیال ہے سوچا یہاں کسی سے رابطہ کیا جائے۔
اور یہ باتیں مجھے ہر گز نہ بتائی جائیں پلیز کہ
  • رائیڑ بننے کے لیے پہلے خود پڑھنا ضروری ہوتا ہے
  • اس کے پوری توجہ چاہیے
  • اس لیے یہ چاہیے یا وہ چاہیے

مجھے بس یہ بتا دیں کہ ایک کہانئ کیسے لکھی جائی ہے خیال کیسے آتا ہے کریکڑ کیسے بنایا جاتا ہے اس میں منظر کو کیسے پیش کیا جاتا ہے کہ پڑھنے والے کو یہ محسوس ہو کہ وہ خود اس کہانی میں ہے ۔۔۔۔ پلیز
 
کم از کم خیال تو چاہئے ہی ہوتا ہے۔ مگر آپ نے یہ بتانے سے ہی منع کر دیا ہے کہ یہ چاہئے یا وہ چاہئے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے بس یہ بتا دیں کہ ایک کہانئ کیسے لکھی جائی ہے خیال کیسے آتا ہے کریکڑ کیسے بنایا جاتا ہے اس میں منظر کو کیسے پیش کیا جاتا ہے کہ پڑھنے والے کو یہ محسوس ہو کہ وہ خود اس کہانی میں ہے ۔۔۔۔ پلیز

یہی باتیں تو سیکھی نہیں جاتی ۔خیال بھی اپنا ہوتا ، کردار بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خیال اور کردار کو سانچے میں کیسے ڈھالا جاتا ہے اس کے لیے مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ ابلاغ بہتر بنایا بھی مطالعے سے جاتا ہے ۔ سو مشاہدہ و مطالعہ کیجئے
 
اوشو

لائبریرین
اگر آپ
بنا کچھ کھائے پئے بھوک مٹا سکتے ہیں۔
بنا گیلے ہوئے نہا سکتے ہیں۔
بنا سوئے نیند پوری کر سکتے ہیں۔
بنا سفر کیے لاہور سے کراچی پہنچ سکتے ہیں۔
وغیرہ وغیرہ
تو یقین رکھیے آپ بنا کچھ کیے
فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر وغیرہ وغیرہ بن سکتے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:
السلام علیکم۔
بہت دنوں سے مجھے ایک چیز ستا رہی ہے کہ میں نے ایک رائیٹر بننا ہے اور بھی فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں۔
گوگل میں سرچ کر رہا تھا تو اردو محفل کا خیال ہے سوچا یہاں کسی سے رابطہ کیا جائے۔
اور یہ باتیں مجھے ہر گز نہ بتائی جائیں پلیز کہ
  • رائیڑ بننے کے لیے پہلے خود پڑھنا ضروری ہوتا ہے
  • اس کے پوری توجہ چاہیے
  • اس لیے یہ چاہیے یا وہ چاہیے

مجھے بس یہ بتا دیں کہ ایک کہانئ کیسے لکھی جائی ہے خیال کیسے آتا ہے کریکڑ کیسے بنایا جاتا ہے اس میں منظر کو کیسے پیش کیا جاتا ہے کہ پڑھنے والے کو یہ محسوس ہو کہ وہ خود اس کہانی میں ہے ۔۔۔۔ پلیز
سنا ہے کہ ایک اچھے رائٹر کی تخیل کی اختراع ،یعنی اس کے کردار ،اس کے اردگرد اسے موجود محسوس ہوتے ہیں ،لہذا اگر آپ کبھی خود کو ایسے ہیولوں میں گھرا ہوا پائیں تو ڈرئیے گا مت ،بلکہ فورا " سمجھ جائیے کہ یہ سب آپکے 'کردار ' ہیں اور ایسی صورتحال میں فی الفور مجھے مطلع کیجئے ۔کیونکہ میں بڑے کام کی چیز ہوں.
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
آپ کو مطلع کیوں کیا جائے تھوڑی تفصیل سے بتائیے
کوئی دس سال پہلے میں ایک ناول پڑھ رہی تھی ایم اے راحت کا بچھو ناول میں اتنی مگن تھی کہ کچھ دیر کے بعد مجھے اپنے آس پاس بچھو رینگتے ہوئے محسوس ہوئے تھے میں سچ میں ایک دفعہ ڈر گئی تھی اور ناول پڑھنا بند کر دیا تھا۔۔
 
نایاب

لائبریرین
میں نے ایک رائیٹر بننا ہے اور بھی فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر
میرے محترم " پیارا " بھائی
بہت آسان ہے یہ سب
تھرل ایکشن فکشن سے بھرپور کوئی فلم دس بار دیکھیں ۔
اور کہانی کو اپنے الفاظ میں الٹ کر لکھ دیں ۔
عورت کو مرد اور مرد کو عورت بنا دیں
منظر نامے میں دن کو رات اور رات کو دن بنا دیں ۔
خود کو ہر کردار میں تصور کر دیکھیں کہ اگر میں چور ہوتا تو کیسے چوری کرتا پولیس سے کیسے بچتا ۔ ؟
اگر جاسوس ہوتا تو جاسوسی کے کیسے کیسے طریقے تلاشتا ،۔
آج کل کمپیوٹر کا زمانہ ہے ۔ کمرہ بند کریں ۔ پی سی آن کریں ۔ نوٹ پیڈ کھولیں اور لکھنا شروع ہو جائیں ۔
ڈوب جائیں اپنے کردار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عین ممکن ہے جب کمرے سے باہر نکالا جائے آپ کو تو اک بہترین معرکتہ الآرا ناول وجود میں آ چکا ہو ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
یوسف سلطان

محفلین
بہت دنوں سے مجھے ایک چیز ستا رہی ہے کہ میں نے ایک رائیٹر بننا ہے
پیارے بھائی اس کی کیا وجہ ہے، یعنی اپ کو یہ ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟
مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں۔
اس کے لئے جو اپ کو
اسی چیز کو سمجھیں ۔ کیونکہ
یہی چیز اپ کو ایک اچھا
رائیٹر بننا ہے اور بھی فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر
بنانے میں مدد دے گی۔
گوگل میں سرچ کر رہا تھ
گوگل میں نہیں اپنے اپ میں ،اور اردگرد (اچھے ،برے ماحول کے اثرات) میں تلاش کریں ۔
اور یہ باتیں مجھے ہر گز نہ بتائی جائیں
اگر اپ یہ کر سکتے ہیں یعنی
بنا کچھ کھائے پئے بھوک مٹا سکتے ہیں۔
بنا گیلے ہوئے نہا سکتے ہیں۔
بنا سوئے نیند پوری کر سکتے ہیں۔
بنا سفر کیے لاہور سے کراچی پہنچ سکتے ہیں۔

تو اپ کو ایسی باتیں
  • رائیڑ بننے کے لیے پہلے خود پڑھنا ضروری ہوتا ہے
  • اس کے پوری توجہ چاہیے
  • اس لیے یہ چاہیے یا وہ چاہیے
کوئی بھی نہیں بتائے گا ۔
کیونکہ پیارے بھائی کچھ بننے کے لئے اپنے اپ کو مارنا (محنت) پڑتا ہے ۔اور اس کے لئے
۔خیال بھی اپنا ہوتا ، کردار بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خیال اور کردار کو سانچے میں کیسے ڈھالا جاتا ہے اس کے لیے مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ ابلاغ بہتر بنایا بھی مطالعے سے جاتا ہے ۔ سو مشاہدہ و مطالعہ
ضروری ہے ۔
مجھے بس یہ بتا دیں کہ ایک کہانئ کیسے لکھی
جائی ہے
ایسے
کریکڑ کیسے بنایا جاتا ہے
ایسے
اس میں منظر کو کیسے پیش کیا جاتا ہے

ایسے یعنی (چُٹکیوں میں )
لیکن مطالعہ شرط ہے ۔
پڑھنے والے کو یہ محسوس ہو کہ وہ خود اس کہانی میں ہے
یہ ایک قدرتی صلاحیت ہوتی ہے لکھنے والے میں جس کو اپ (GOD Gifted ) بھی کہہ سکتے ہیں ۔کہ وہ کس طرح ایک قاری کو اپنی لکھی ہوئی تحریر میں گُم کر دے ۔ اور اس کے لئے ذہانت، عجز و انکساری
ایک خوبصورت سوچ وغیرہ ہونی چاہیے ۔ جو کہنے سے نہیں کرکے دکھانے سے آتی ہیں ۔ تو جلدی سے
کمرہ بند کریں ۔ پی سی آن کریں ۔ نوٹ پیڈ کھولیں اور لکھنا شروع ہو جائیں ۔
اور
ڈوب جائیں اپنے کردار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علاوہ ازیں اپ اس لڑی کا مطالعہ کریں اپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ ان شاء الله

برائے پلیز۔ اگراپ کو کچھ برا لگا ہو تو پیشگی معذرت۔
 
افضل حسین

محفلین
ویسے سرقہ ہی ایک ایسا طریقہ ہے جس کے بدولت آپر راتوں رات ایک بڑا رائٹر بن سکتے ہی بغیر کسی مغزماری کے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ایکشن، تھرل، سپائے رائیٹر بننا تو بہت آسان ہے۔. آپ ایسا کریں کہ C.I.D دیکھنا شروع کر دیں.. :D اور ہاں!! ایک بات ہر وقت ذہن میں رکھا کریں..
" کچھ تو گڑبڑ ہے"
:D
 
عباس اعوان

محفلین
لہذا اگر آپ کبھی خود کو ایسے ہیولوں میں گھرا ہوا پائیں تو ڈرئیے گا مت ،بلکہ فورا " سمجھ جائیے کہ یہ سب آپکے 'کردار ' ہیں اور ایسی صورتحال میں فی الفور مجھے مطلع کیجئے ۔کیونکہ میں بڑے کام کی چیز ہوں
گویا قبلہ جِن وغیرہ بھی نکالتے ہیں۔
:battingeyelashes:
 
دوست

محفلین
کرئیٹو رائٹنگ میں باقاعدہ ایم اے ہوتا ہے۔ پاکستان میں چونکہ ایسا کوئی سین نہیں اس لیے اردو ادب میں ماسٹرز کا مشورہ دیا تھا۔
 
Top