علوی امجد
محفلین
میں نے آج سے دو سال قبل اس طرح کے ایک پراجیکٹ سے اوپن ٹائپ فانٹس بنانے کا آغاز کیا تھا۔ میں نے اس وقت نستعلیق نما فانٹ لے کر اس کے اندر ان پیج کے تمام تر لیگیچرز ڈال دیئے تھے۔ اور پھر وولٹ کے مدد سے انہیں جوڑنا شروع کیا۔ لیکن بدقستمی سے ایک خاص Limit تک پہنچ کر وولٹ نے کام چھوڑ دیا۔ جس سے مجھے اپنے پراجیکٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے پاس وہ فائل ابھی تک موجود ہے۔ دوست چاھیں تو اس کو بنیاد بنا کر کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس میں شائد حرف "س"تک کے لیگیچرز کے لک اپ موجود ہیں۔ دوبارہ ٹائپ کرنے کی زحمت بھی نہیں ہوگی۔
میں اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں چند باتیں کہوں گا:
1) کیریکٹر بیسڈ فانٹس خصوصا نستعلیق لئے وہ رزلٹ نہیں دے سکتے جو کہ لیگیچرز بیسڈ فانٹس دے سکتے ہیں۔ جس میں خوبصورتی کے علاوہ سپیڈ بھی اہم ہے۔ چونکہ کیریکٹر بیسڈ فانٹس میں بہت زیادہ لُک اپس اور گروپس ہوتے ہیں خصوصا پوزیشنگ ٹیبلز جس کی وجہ سے سپیڈ بہت کم ہوجاتی ہے۔
2)مکمل 2200 لیگچرز کو ایک ہی فانٹ میں سمونا مشکل ہے۔ یہاں ایک بات نوٹ کرنے والی ہے کہ وولٹ 12 MB سے بڑی فائل کو ہینڈل نہیں کرسکتا۔ اگر تمام لیگیچرز کو فانٹ میں ڈال کر وولٹ میں پروگرامنگ کی جائے تو فائل 12 MB سے زیادہ ہوجائے گی۔ جو مسائل بناتی ہے۔ اس کو حل کرنے کے لئے دو تجاویز ہیں:
3) جیسے کے بات ہورہی ہےکہ لیگچرز میں سے نقاط کو علیحدہ کردیا جائے۔ تاکہ لیگیچرز کی تعداد کم ہوسکے۔
3 دو حرفی اور سہ حرفی الفاظ کو کیریکٹر بیسڈ کردیا جائے اور صرف چار حرفی یا زائد کے لیگیچرز بنائیں جائیں۔
4) لیگچیرز کا سائز چھوٹا کردیا جائے۔ اس میں دو طریقے ہوسکتے ہیں۔ ایک تو Nodes کو کم کرکے اور دوسرا لیگیچرز کو Transformation ٹولز کی مدد سے 50% سے 75% تک چھوٹا کردیا جائے۔ تاکہ وہ کم جگہ گھیر سکیں۔
5) پروگرامنگ لینگویجز کی خدمات حاصل کی جائیں جیسے Python یا VB۔ اس سے فانٹ کی اوپن ٹائپ فانٹ ہونے کی حیثیت شائد ختم ہوجائے۔
6) ایک اور چیز جس پر میں آج کل سٹڈی کررہا ہوں وہ ہے۔ TTC فانٹس۔ جس میں ایک ماسٹر فانٹ ہوتا ہے اور باقی اس سے منسلکہ دیگر فانٹس۔ جو کیریکٹر ماسٹر فانٹ میں نہیں ملتا وہ دیگر فانٹس میں سے اٹھاتا ہے۔ کیا اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے؟