لگیچرز کے لُک اپس تیار کرنا!

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک اور گزارش کرنا چاہ رہا تھا کہ دھاگوں کی طوالت بڑھنے سے مفید انفارمیشن پس منظر میں چلی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی نئے ٹاپک سے متعلقہ علیحدہ تھریڈ شروع کر دیا کریں تو اس سے معلومات کو منظم کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ میں بھی کوشش کروں گا کہ لمبے ہوتے ہوئے تھریڈ‌ز کو موضوعات کی مناسبت سے تقسیم کرتا رہوں۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی !
کیا آپ مجھے Asia Font Studio کا کوئی ڈانلوڈ لنک دے سکتے ہیں جہاں سے مکمل ڈانلوڈ ہوجائے۔

Asia Font Studio بہت نایاب سافٹویر ہے۔ قریبا 2000 ڈالرز کا ہے یہ۔ میں کوشش کروں گا کہیں سے اسکا کوئی بھی ورژن مل جائے۔ اسکی خوبیاں یہ ہیں کہ یہ 65000+ لگچرز تک کی اوپن ٹائپ میں سپورٹ دیتا ہے۔ نیز ایم ایس وولٹ کیساتھ مکمل انٹگریشن ہے۔ یعنی مستقبل میں یہ پروگرام ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو سکتا ہے۔ مگر میرے خیال میں لگچرز کے لک اپس کی فانٹ میں انجیکشن کیلئے انڈیپنڈنٹ ٹولز سے کام لینا چاہئے جس سے ہمیں بہتر کنٹرول، فلیکسیبیلیٹی اور ورک فلو ملے گا! بیشک کمانڈز اور اسکرپٹس پر ہر اک کو عبور حاصل نہیں ہوتا۔ لیکن پروفیشنل نقطہ نظر سے ہم میں سے چند ایک ہی پروگرامنگ کا کام سنبھال لیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
جی ہاں، 16000 کے قریب لیگیچرز ہیں۔ یہ فانٹ اصل میں میرے اوپن ٹائپ فانٹ بنانے کا آغاز تھا اس لئے اس وقت مجھے بہت سی چیزوں کا بالکل علم نہیں تھا۔ اس لئے کافی غلطیاں ہوئیں۔ لیکن میں نے اس سے کافی سیکھا تھا۔ان پیج کے تمام لائبریروں کو اکٹھا کرکے ایک فائل میں ڈالا گیا تھا۔ یہ کافی بڑی فائل ہے میں کوشش کرتا ہوں کہ آج شام یا کل صبح تک اپ لوڈ کردوں۔ آپ لوگ چیک کرلیجئے گا۔

پاکستان میں بجلی چلے جانی کی ناگہانی آفت کی وجہ سے بہتر ہوگا کہ فائل کو 2-3 ایم بی ٹکڑوں میں اپلوڈ کریں۔ اور اپلوڈ کرنے سے پہلے اسے .rar میں کمپریس ضرور کریں۔ اس طرح اسکا سائز بہت کم ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
میرا خیال ہے کہ ترسیمہ جات کو نمبر دینے کا کوئی فائدہ نہیں اس طرح بعد میں تلاش مشکل ہو جائے گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
Asia Font Studio ساڑھے چار ایم بی کا پروگرام ہے۔ اگر کوشش کی جائے کہ ٹورنٹس کی مدد سے کریک شدہ سافٹ وئیر تلاش کر لیا جائے تو بہتر رہے گا

چونکہ یہ فورم پرائیوٹ ہے اس لئے میں نے یہ تجویز دی ہے۔ اردو کے نام پر ہم لوگ کبھی کبھار کوئی نہ کوئی کمپرومائز کر ہی لیتے ہیں :confused:
 

علوی امجد

محفلین
مگر میرے خیال میں لگچرز کے لک اپس کی فانٹ میں انجیکشن کیلئے انڈیپنڈنٹ ٹولز سے کام لینا چاہئے جس سے ہمیں بہتر کنٹرول، فلیکسیبیلیٹی اور ورک فلو ملے گا! بیشک کمانڈز اور اسکرپٹس پر ہر اک کو عبور حاصل نہیں ہوتا۔ لیکن پروفیشنل نقطہ نظر سے ہم میں سے چند ایک ہی پروگرامنگ کا کام سنبھال لیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔


لک اپس کو لکھنے کے لئے کوئی بھی ایڈیٹر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حتی کہ آپ ورڈ پیڈ میں بھی باآسانی ٹائپ کرسکتے ہیں۔ میں نے اس فانٹ کے لئے سارے لک اپس مائیکروسافٹ ورڈ میں ٹائپ کئے تھے۔ اور خوش قسمتی سے وہ فائل ابھی بھی میرے پاس ہے۔ یعنی اس فانٹ کے اندر جتنے بھی لیگیچرز ہیں ان کے لک اپس ٹائپ شدہ ہیں۔ مسئلہ صرف کمپائل کرنے کا تھا۔
 
تو پھر ان پیج کے نوری نستعلیق کے ترسیمے ٹائپ کرنے کے بارے کیا خیال ہے؟
کیا نوری نستعلیق کے فونٹس کے لگیچرز کے ترسیموں کو ٹائپ کرنا ہے؟

نوری نستعلیق کے فونٹس کا انڈیکس فائیل
میرے پاس نوری نستعلیق کے فونٹس کا ایک بہت پرانا ورژن ہے۔ ٹھیک؟ یہ ممکن ہے کہ یہ موجودہ نونس ( نو: نوری اور نس: نستعلیق) نونس کے اس ورژن کے فونٹس کو کوئی صاحب اگر اپنے موجودہ فونٹس سے مقابلہ کرکے بتاسکیں کہ دونوں فونٹس ایک ہی ہیں‌تو میرے پاس درج ذیل کام کیا ہوا ہے۔

1۔ اس فونٹس کے سیٹ میں جتنے فونٹس ہیں ان سب کی کیریکٹر بیسڈ اینٹری صدف کے کیریکٹر سیٹ میں موجود ہے۔ ہر فونٹ کی فائیل الگ الگ ہے۔ صدف کے کیریکٹر سیٹ کو یونی کوڈ کے کیریکٹرز میں تبدیل کرنے کا پروگرام آپ میں سے کسی کو لکھنا ہوگا۔

ان فونٹس کی حرفی فائیلوں کا ایک عدد انڈیکس بھی پہلے سے بنا ہوا ہے۔ جس کی بائیٹس کا میپ بھی ہے۔ آپ اس انڈیکس کی مدد سے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کوئی ترسیمہ کس فونٹ میں ہے اور کس پوزیشن پر ہے۔ نوری نستعلیق کی یہ سپورٹ جو کہ فونٹس کو استعمال کرتی ہے۔ ایک سی لینگویج پروگرام میں‌ہے۔ جو کہ ونڈوز پر چلتا بھی ہے۔

میں یہ پرانی فونٹس ، اس کی ٹیکسٹ فائیلیں کسی جگہ فراہم کرسکتا ہوں ۔ پھر اس ٹیبل کو دیکھ کر ڈایریکٹلی وولٹ کے اصول جنریٹ‌کئے جاسکتے ہیں ۔ کیا اس کی ضرورت ہے؟ اس فونٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس سارے کام کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ہے تو بتائیے ۔ اگر میں سمجھانے سے قاصر رہا ہوں تو سوال کیجئیے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اس کے علاوہ عارف کریم ذکر کر رہے تھے کہ وہ جوہر نستعلیق کا سورس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسے یہاں فراہم کریں۔ ان کے کہنے کے مطابق جوہر نستعلیق کے وولٹ ورک میں اشکال نقطوں کے بغیر شامل کی گئی ہیں۔ وہ ایک مرتبہ جوہر نستعلیق یہاں فراہم کر دیں تو باقی دوست اس کا جائزہ لے سکیں گے۔ یہ فیصلہ بھی آپ دوستوں کو کرنا ہے کہ کس نستعلیق فونٹ‌ کو نوری نستعلیق فونٹ کی بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے۔

عارف کریم متوجہ ہوں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
چند نکات

1۔۔۔۔۔۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ موجودہ نوری نستعلیق کے لیے کس فونٹ کو بیس بنایا جائے گا

2۔۔۔۔۔۔ امجد علوی نستعلیق فراہم کر دیا گیا ہے اور کسی حد تک احباب آمادہ نظر آتے ہیں کہ اسی کام کو آگے بڑھایا جائے ۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ بنیادی فونٹ "نستعلیق نما" ہوگا

3۔۔۔۔۔۔ امجد علوی نستعلیق پر کام کو آگے بڑھانے کے لیے علوی صاحب کی تیار کردہ ایم ایس ورڈ فائل کی ضرورت ہوگی جس میں انہوں نے ترسیموں کے لک اپس لکھے ہیں

4۔۔۔۔۔۔ کیا اس فائل میں تمام ترسیموں کے لک اپس لکھے جا چکے ہیں یا کچھ مزید لکھنا ہونگے ﴿ علوی صاحب بتائیں گے﴾

5۔۔۔۔۔۔ محسن حجازی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اس مین پاک نوری نستعلیق ڈالا جا سکتا ہے ﴿ محسن صاحب اس سلسلہ میں براہ کرم مزید کچھ فرمایئے﴾

6۔۔۔۔۔۔ چونکہ علوی صاحب نے وولٹ میں لگیچرز کو الفبائی ترتیب سے علیحدہ علیحدہ فہرستوں میں تقسیم کر کے ان کے لک اپس لکھے ہیں اس لیے یہ معلوم کرنا شاید مشکل ہو جائے کہ اپ تک کتنے اور کون کون سے ترسیموں کے لک اپس مکمل ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ کام کو کہاں سے شروع کیا جائے

7۔۔۔۔۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک فائل پر ایک سے زیادہ لوگ کام کریں اور بعد میں وہ کام یکجا ہو سکے


8۔۔۔۔۔۔ شاید عارف کریم نے کسی پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ جوہر نستعلیق کا سورس حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اگر وہ بھی یہاں فراہم ہو جائے تو کچھ مزید امکانات پر بھی غور ہو سکتا ہے

9۔۔۔۔۔ محسن حجازی نے تمام ترسیموں کو ایک فائل میں جمع کرکے انکے انگریزی نام صورتی کی بورڈ کی میپنگ کے مطابق رکھنے کی تجویز دی تھی اس سلسلہ میں وضاحت درکار ہے کہ کیا :

"ترسیموں کو ایک فائل میں جمع کرنے سے کیا مراد ہے ۔۔۔۔۔ فونٹ فائل میں یا کسی ایڈییٹر میں ترسیمے ٹائپ کرنے کی صورت میں"

اور اگر یہ کام کرنا ہے تو کیوں نہ اس کو شروع کر دیا جائے جبکہ اس سلسلہ میں میں بھی تیار ہوں اور قیصرانی بھی حامی بھر چکے ہیں
 

علوی امجد

محفلین
چونکہ ایک عرصہ پہلے میں نے اس فانٹ پر کام چھوڑ دیا تھا اس لئے میں آج شام تک اس سے منسلکہ ساری فائلیں ڈھونڈ لوں‌گا پھر ہی بتا سکوں گا کہ کہاں تک کام ہوچکا ہے۔

لک اپس کسی بھی ایڈیٹر میں ٹائپ کئے جاسکتے ہیں۔ صرف کیریکٹرز کی کوڈنگ یا نام ایک جیسے ہونے چاہیئے۔ بعد میں باآسانی وولٹ کے پراجیکٹ میں جمع کئے جاسکتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
جی میری مراد یہ ہے کہ تمام ترسیمہ جات کو ایک فونٹ فائل میں جمع کیا جائے لیکن وہ تو ہو چکا ہے امجد بھائی کی وساطت سے۔ دوسرا یہ کہ اس فونٹ میں ہر ترسیمہ کا نام صوتی کلیدی تختے کی مطابقت میں رکھا جائےیعنی اس کانام وہی ہوگا جو آپ اس ترسیمہ کو ٹائپ کرنے کے لیے انگریزی کے حروف دبائیں گے۔ اس سے آگے چل کر کافی آسانی پیدا ہوگی۔ اگر صرف فونٹ فائل میں ہی یہ نام دے لیے جائیں تو ایک پروگرام لکھ کر انہیں ایک سادہ ٹیکسٹ فائل میں یونیکوڈ کے طور پر ڈمپ کروایا جا سکتا ہے۔ فرض کریں کہ فونٹ میں ایک ترسیمہ محسن ہے۔ تو اس کا نام فونٹ فائل میں ہوا
mHsn
اور اسے ایک پروگرام کی مدد سے بہت آسانی سے واپس
محسن
میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

جی پاک نستعلیق کو بنیاد کے طور پر رکھا جا سکتا ہے۔ میرا اصل خیال یہ تھا کہ ایک ہی فونٹ میں پاک نستعلیق اور نوری نستعلیق کو بند کر دیا جائے تو پورے ان پیج کی ذہانت ایک فونٹ فائل میں سمٹ آئے گی اور یہ فونٹ چلتا پھرتا ان پیج بن جائے گا کیوں کہ ان پیج میں بھی یہی ہے کہ جو ترسیمہ موجود نہ ہو، اسے نوری کیریکٹر سے دکھایا جائے اور اردو کا یہ مسئلہ ابد کے لیے حل ہو جائے گا اور اس کے بعد صرف آرائشی نستعلیق فونٹ ہی بنیں گے۔ لیکن بس ہوا یوں کہ صرف ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ ابتدائی تکمیل کے فورا بعد ہی مجھ سے چارج لے لیا گیا اور یہ کام ادھورا رہ گیا کیوں کہ کسی کو علم نہ تھا کہ ترسیمہ اور حرفی فونٹ کو یکجا کیسے کیا جائے گا۔
 

arifkarim

معطل
محسن بھائی؛ آپ نے تو میرے دل کی بات کہہ دی۔ اگر پاک نستعلیق تمام ترسیموں کو اپنے اندر سمو سکتا ہے تو پھر ہمیں کسی دوسرے فانٹ کی ضرورت نہیں۔ ان ترسیمہ جات کو کیا ہم فانٹ کریٹر میں ری نیم ک سکتے ہیں؟ ایک مسئلہ جو مجھے پیش آیا تھا کہ فانٹ کریٹر میں ری نیم کرنے کے بعد وہ نام ایم ایس وولٹ میں‌ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ کیا اس کام کیلئے فانٹ کریٹر سے بہتر کوئی پروگرام استعمال کیا جاسکتا ہے؟
میں فی الحال گلف 271 سے 571 تک کو ری نیم کرتا ہوں :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محسن بھائی؛ آپ نے تو میرے دل کی بات کہہ دی۔ اگر پاک نستعلیق تمام ترسیموں کو اپنے اندر سمو سکتا ہے تو پھر ہمیں کسی دوسرے فانٹ کی ضرورت نہیں۔ ان ترسیمہ جات کو کیا ہم فانٹ کریٹر میں ری نیم ک سکتے ہیں؟ ایک مسئلہ جو مجھے پیش آیا تھا کہ فانٹ کریٹر میں ری نیم کرنے کے بعد وہ نام ایم ایس وولٹ میں‌ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ کیا اس کام کیلئے فانٹ کریٹر سے بہتر کوئی پروگرام استعمال کیا جاسکتا ہے؟
میں فی الحال گلف 271 سے 571 تک کو ری نیم کرتا ہوں :)

عارف آپ براہ راست وولٹ میں گلفس کو ری نیم کر سکتے ہیں کمپائل ہونے کے بعد پہلے سے لکھے گئے لک اپس متاثر نہیں ہوتے بلکہ وولٹ ان لک اپس کی تازہ کاری خود کار طور پر کردیتا ہے

اگر حروف کی اشکال کے ساتھ
ini کے لیے صرف i
midi کے لیے صرف m
fina کے لیے صرف f
کر دیا جائے تو اور زیادہ آسانی ہو گی لک اپس لکھنے میں
 

arifkarim

معطل
خاکسار نے ایک لگچر پر سیکنڈ کے حساب سے 299 لیگچرز شامل کر دئے ہیں۔ Glyph 271 - 570
اور اس فائل کو ایف ٹی پی سائٹ پر اپلوڈ کر دئے ہیں۔ اصلی سورس فائل کو اپلوڈ کرنے میں ‌بہت دیر لگ جائے گی اسلئے جن لگچرز پر کام کروں گا وہی اپلوڈ کروں گا۔ اسطرح ڈھونڈنے میں آسانی بھی رہے گی۔ اگر ہم سب روزانہ 100 لیگچرز ہی لکھنا شروع کردیں- تو ایک مہینے میں فانٹ تیار ہو سکتا ہے۔ لیکن لکھنے سے پہلے انکے نمبر ضرور بتادیں تا کوئی اور دوست ان پر کام نہ کرے۔
محسن بھائی آپ اس فائل کو چیک کرلیں اور گلفس کو لک اپس میں کنورٹ کرنے کی کوشش کریں۔ مجھے امید ہے ان 299 پر تجربات کامیاب ہونگے۔ :)
فانٹ کریٹر اور فانٹ لیب میں لگچرز ٹائپ کرنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔ کیا کوئی دوست کسی آسان پروگرام کا نام بتلا سکتا ہے؟
 

arifkarim

معطل
عارف آپ براہ راست وولٹ میں گلفس کو ری نیم کر سکتے ہیں کمپائل ہونے کے بعد پہلے سے لکھے گئے لک اپس متاثر نہیں ہوتے بلکہ وولٹ ان لک اپس کی تازہ کاری خود کار طور پر کردیتا ہے

اگر حروف کی اشکال کے ساتھ
ini کے لیے صرف i
midi کے لیے صرف m
fina کے لیے صرف f
کر دیا جائے تو اور زیادہ آسانی ہو گی لک اپس لکھنے میں

شکریہ قادری بھائی۔ لیکن ایک مسئلہ ہے۔ جو نام میں گلفس کے وولٹ میں دیتا ہوں وہ کسی بھی دوسرے فانٹ پواگرام فانٹ کریٹر یا فانٹ لیب میں نا جانے کیوں ظاہر نہیں ہوتے۔ اسی طرح جو نام فانٹ کریٹر یا فانٹ لیب میں دیتا ہوں وہ وولٹ میں طاہر نہیں ہوتے۔ آخر یہ کیا ماجرا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
عارف، آپ جو فائل اپلوڈ کریں اس کا لنک بھی یہاں فراہم کر دیا کریں۔
اس وقت کیا اردو ترسمیہ جات کو صوتی کی بورڈ کے مطابق ٹائپ کرنے کا کام چل رہا ہے؟ اگر اردو ترسیمہ جات موجود ہیں تو انہیں انگریزی میں کنورٹ کرنےکے لیے ٹائپنگ غیرضروری ہے۔ اس کو نہایت آسانی سے automate کیا جا سکتا ہے اور میں اس سلسلے میں ایک کوڈ سمپل پیش کر چکا ہوں۔
اگر وولٹ میں کیے جانے والے کام کا کوئی پیٹرن پتا چل جائے تو اس کے لیے بھی پروگرام لکھنا ممکن ہوگا جو متعلقہ لگیچرز کے لیے وولٹ کا سورس جنریٹ کر دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاروق بھائی، میں نے آپ کو بھی ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کر دی ہے۔ آپ اس کے ذریعے یہ فائلیں شیئر کر سکتے ہیں۔
میں نے نوٹ کیا ہے کہ لگیچرز کو ٹائپ کرنے اور ان کے لک اپس لکھنے سے متعلق گفتگو مختلف تھریڈز پر بکھرتی جا رہی ہے۔ میری تجویز ہے کہ اسے ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
عارف، آپ جو فائل اپلوڈ کریں اس کا لنک بھی یہاں فراہم کر دیا کریں۔
اس وقت کیا اردو ترسمیہ جات کو صوتی کی بورڈ کے مطابق ٹائپ کرنے کا کام چل رہا ہے؟ اگر اردو ترسیمہ جات موجود ہیں تو انہیں انگریزی میں کنورٹ کرنےکے لیے ٹائپنگ غیرضروری ہے۔ اس کو نہایت آسانی سے automate کیا جا سکتا ہے اور میں اس سلسلے میں ایک کوڈ سمپل پیش کر چکا ہوں۔
اگر وولٹ میں کیے جانے والے کام کا کوئی پیٹرن پتا چل جائے تو اس کے لیے بھی پروگرام لکھنا ممکن ہوگا جو متعلقہ لگیچرز کے لیے وولٹ کا سورس جنریٹ کر دے۔

نبیل بھائی۔ جو فائل میں نے اپلوڈ کی تھی اسکا لنک یہ ہے:
ftp://urduweb.org/project/Fonts/Glyph 271 - 570/AA Nastaleeq1.ttf

محسن بھائی کے مطابق وہ شاید ہمیں اپنا پلان واضح نہیں کر سکے۔ لیکن آج جو انہوں نے گائڈ لائن دی تھی، میں نے اسکے مطابق 299 ترسیمہ جات کو انگریزی حروف میں لکھ دیا تھا۔ اگر اس سے انہیں اپنا لک اپ ٹول بنانے میں مدد مل سکے تو بہتر۔
 
Top