دوسرا کام یہ ہے کہ ہر ترسیمہ کو صوتی کلیدی تختے کے مطابق نام دیجئے
مثلا اگر ترسیمہ ہے
نبیل
تو فونٹ فائل میں (یاد رہے اس کا وولٹ سے کوئی تعلق نہیں فی الوقت)
nbil
نبیل فونٹ فائل کو فونٹ کرییٹر یا فونٹ بنانے کے کسی بھی سافٹ ویئر میں لوڈ کرنے کے بعد اس کے گلفس کے نام تجویز بھی کیے جا سکتے ہیں اور تبدیل بھی کیے جا سکتے ہیںشاکرالقادری صاحب، میں صرف اپنی کم علمی کے باعث یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ فونٹ فائل کو وولٹ یا کسی اور پروگرام میں لوڈ کیے بغیر اس کی ری نیمنگ کیسے ممکن ہے؟
محسن کی مراد شاید یہ تھی کہ ابھی وولٹ پراجیکٹ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف گلفس کے نام بدلنے کی ضرورت ہے۔
شکریہ عارف
تو پھر ان پیج 2000 کے ترسیمے ہی اپلوڈ کردو
اور ترسیموں کو ری نیم کرنے کے بارے تفصیل سے محسن سے گفتگو ہوئی انہوں نے کہا کہ یہ کام وولٹ میں نہیں کرنا بلکہ فونٹ کرییٹر یا ایشیا فونٹ سٹوڈیو میں کرنا ہے ممکن ہے ان پروگراموں میں کو ئی کی بورڈ شارٹ کٹ موجود ہو یہ دیکھنا پڑے گا
یہاں تو میرے آتے آتے شاکرالقادری صاحب اور عارف کریم نے گفتگو کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔
شاکرالقادری صاحب، محسن سے رابطہ کرنے کا بہت شکریہ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کس قدر شوق سے اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ آپ کے پیغامات میں کہیں کہیں فونٹ گڑبڑ ہو جاتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں۔
عارف کریم کی بات سے مجھے خیال آیا ہے کہ ہمیں ٹائپو گرافی سے متعلقہ دوسری اچھی فورمز کے روابط اکٹھے کر لینے چاہییں تا کہ کسی مسئلے کی صورت میں وہاں سوال پوسٹ کیا جا سکے۔
عارف آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے میں نے ابھی فونٹ لیب سٹوڈیو میں چیک کیا ہے ری نیم کے لیے آپ جس گلف پر موجود ہوں ﴿ +ctrl﴾ کی شارٹ کٹ استعمال کر سکتے ہیں ری نیم کرنے کے بعد انٹر پریس کریں اور اگلے گلف پر جانے کے لیے ایرو کی کا استعمال کریں انتہائی تیز رفتاری سے یہ کام ہو سکتا ہے
یو تی ایف فائلیں بھی انہی پروگراموں میں اوپن ہو جاتی ہیں