لیپہ، چھم،گنگا چوٹی اور ایل او سی

ابن توقیر

محفلین
تصویر میں قید اس شیر سے گیلانی صاحب کی محبت حقیقی زندگی میں قید "شیر" کی وجہ سے دیدنی تھی۔خیر ہم "تبدیلی" اور "آزادی" کی چکی میں پیستے رہے۔

29091256257_3c56d5bc00_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
گیلانی صاحب کے پارک کا ایک اور منظر

43122531765_cabddd1351_k.jpg

صابر گیلانی صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ہمارے سارے خدشات دور کردیے۔ان کے بقول لیپہ جانے کے لیے چار گھنٹے کا سفر تھا جبکہ چھم وہاں سے واپسی پر ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچا جاسکتا تھا۔ان سے ریٹ کا پہنچا تو انہوں نے پہلے تو مہمان نوازی نبھانی چاہی مگر ہمارے اصرار پر ہم سے رات کو مانگے گئے کرایے سے دوگنا کم مانگا۔ہم نے تو بغیر کچھ سوچے ہاں کردی۔ہمیں یہ امید ہوچلی تھی کہ لیپہ سے ہوکر ہم چھم کا دیدار کرکے یہاں سے رات کو واپس نکل جائیں گے۔
 

ابن توقیر

محفلین
یاد آیا کہ ہم تو بھوک سے بھی نڈھال تھے۔صابر گیلانی صاحب نے معذرت کی تھی کہ گیسٹ ہاوس کا کچن جلد آباد ہوجائے گا اس لیے آج کے دن کا ناشتہ بھی کہیں باہر سے ہی کرلیں۔ہم تو مناظر میں ایسا کھوئے ہوئے تھے کہ ناشتہ یاد ہی نہ رہا۔گیلانی صاحب نے سائیں باغ میں گاڑی روکی کہ کچھ پیٹ پوجا کرلیں۔

43122493905_b07a4bb1ab_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
شاہ صاحب کے ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ہم نے حیرت سے سروس دیکھی،نیٹ ورک دستیاب تھا۔
"جی جی۔ہاں ہاں۔جی۔نہیں۔میں۔۔میں تو لیپہ جارہا ہوں۔پنڈی سے مہمان آئے ہیں۔انہیں گھمانے پھرانے کا پروگرام ہے۔"
ہم بڑے خوش ہوئے کہ گیلانی صاحب نے ہمیں اپنا مہمان بنالیا تھا۔کیا خبر تھی کہ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہے گی۔
ارے نہیں زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے۔بس شاہ صاحب تھوڑا خوش گفتار واقع ہوئے تھے۔

42219282260_5e399a58d6_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
جب بھی پہاڑی علاقوں میں جانا ہوتا ہے سکول کالجز میری لیے ہمیشہ سے توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ان علاقوں میں تعلیم کی روشنی دیکھ کر کافی خوشی ملتی ہے۔

43979931672_9fa368ecfb_k.jpg

سید صابر شاہ گیلانی صاحب ریٹائرڈ ٹیچر تھے اور محکمہ تعلیم میں بھی رہ چکے تھے۔ان کے بقول یہاں تعلیم کا معیار بہت اچھا تھا۔بقول ان کے ان کی دونوں بیگمات بھی سکول ٹیچر تھیں۔ہم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آرام کرنے کی بجائے یوں ٹورسٹ کے ساتھ کیوں خوار ہوئے پھرتے ہیں تو کہنے لگے کہ میں صرف گیسٹ ہاوس مینج کررہا ہوں جو ابھی ہی بنایا ہے۔لیپہ تو آپ کے ساتھ آگیا ہوں کہ چلو آپ لوگوں کو گھما لاوں گا ساتھ اپنے دوستوں سے بھی مل آوں گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
اس سفر میں قسمت نے ہمیشہ ساتھ دیا۔ریشیاں پہنچے تو ایک ٹائر کی دکان کے پاس پتا چلا کہ ایک ٹائر ہلکا پنکچر ہے۔شکر کا سانس لیا کہ دکان کے سامنے پتا چلا تھا۔

44028598921_8f04507bda_k.jpg
 
Top