لیپ ٹاپ کونسا لوں

السلام و علیکم کیسے ہیں امید کرتا ہوں سب ٹھیک ہوں گے کرونا سے محفوظ ہوں گے مجھے مشورہ چاہئیے میں نے یوٹیوب اور فائیور کیلئے لیپ ٹاپ لینا ہے بجٹ لیپ ٹاپ ہو اچھا ہو یوٹیوب کی ویڈیو جو تقریبا ایک گھنٹے تک کی ویڈیوز ایڈیٹ ہو سکیں آسانی سے پلیز تھوڑا راہ نمائی کریں
 
محمد سعد

محفلین
وعلیکم السلام۔
ایسی صورت حال میں آخر کار بات اس پر آیا کرتی ہے کہ آپ کی مقامی مارکیٹ (یا جہاں بھی آپ کو رسائی ہے) میں کیا کیا آپشن دستیاب ہیں۔ تو بجائے اس کے کہ آپ کو کوئی اپنے حساب سے مشورہ دے جسے آپ ڈھونڈتے رہیں، آپ اپنے پاس دستیاب آپشنز یہاں شئیر کرتے جائیں کہ جہاں آپ کی پہنچ ہے، وہاں آپ کو کس قیمت میں کیا مل رہا ہے۔
اس حساب سے پھر مارکیٹ پر نظر رکھنے والے احباب بتا سکیں گے کہ کون سا سودا زیادہ فائدے کا ہے۔
 
میں کراچی میں رہتا ہوں مجھے ایسا لیپ ٹاپ بتائیں جو آپ نے آپ کے کسی دوست نے استعمال کیا ہو یا اسکے بارے میں جانتا ہو کہ یہ لیپ ٹاپ بنا کسی مسئلے کی یوٹیوب فائیور ویڈیو ایڈیٹنگ کر سکے اور پرائس بھی مناسب ہو کراچی میں امید تو ہے ہر قسم کا لیپ ٹاپ مل جائے گا پلیز آپ بس راہُنمائی کر دیں کہ کونسا بہتر رہے گا نام ماڈل بتا دیں بس
 
ابن توقیر

محفلین
وعلیکم السلام۔
یہ دو لڑیاں دیکھ لیں شاید کچھ مدد مل جائے۔
لیپ ٹاپ کے لیے مشورہ درکار ہے
ایک اور لڑی جو محمد ظہیر بھائی نے شروع کی تھی۔
ویسے سعد بھائی والی بات درست ہے کہ مقامی سطح پر مارکیٹ دیکھ لیں زیادہ بہتر آپشنز مل جائیں گے اور جو پسند آئے اس حوالے سے یہاں مشورہ کر لیں۔
 
سروش

محفلین
السلام و علیکم کیسے ہیں امید کرتا ہوں سب ٹھیک ہوں گے کرونا سے محفوظ ہوں گے مجھے مشورہ چاہئیے میں نے یوٹیوب اور فائیور کیلئے لیپ ٹاپ لینا ہے بجٹ لیپ ٹاپ ہو اچھا ہو یوٹیوب کی ویڈیو جو تقریبا ایک گھنٹے تک کی ویڈیوز ایڈیٹ ہو سکیں آسانی سے پلیز تھوڑا راہ نمائی کریں
Laptop Prices in Pakistan | Laptops
مندرجہ بالا لنک پر اپنے بجٹ کے حساب سے دیکھ لیں ، سب پر آپ کا کام ہوجائے گا ۔ مارکیٹ تو ابھی بند ہے ۔ یہ گلشن میں ہے اور وہاں تو بہت سخت لاک ڈاؤن ہے ۔ ناز پلازہ اور ٹیکنو سے اس سے کم قیمت پر مل جائے گا ۔ مگر وہ بھی بند ہے ۔ اگر کسی سے جان پہچان ہے تو وہ شاید آپ کو وئیر ہاؤس سے دے دیں ۔
 
محمد سعد

محفلین
میں کراچی میں رہتا ہوں مجھے ایسا لیپ ٹاپ بتائیں جو آپ نے آپ کے کسی دوست نے استعمال کیا ہو یا اسکے بارے میں جانتا ہو کہ یہ لیپ ٹاپ بنا کسی مسئلے کی یوٹیوب فائیور ویڈیو ایڈیٹنگ کر سکے اور پرائس بھی مناسب ہو کراچی میں امید تو ہے ہر قسم کا لیپ ٹاپ مل جائے گا پلیز آپ بس راہُنمائی کر دیں کہ کونسا بہتر رہے گا نام ماڈل بتا دیں بس
میرا اور میرے دوستوں کا ویڈیو رینڈرنگ سے زیادہ واسطہ نہیں رہا اور زیادہ تر ہمارے زیر استعمال سکیموں والے خیراتی لیپ ٹاپ رہے ہیں۔ :)
 
Laptop Prices in Pakistan | Laptops
مندرجہ بالا لنک پر اپنے بجٹ کے حساب سے دیکھ لیں ، سب پر آپ کا کام ہوجائے گا ۔ مارکیٹ تو ابھی بند ہے ۔ یہ گلشن میں ہے اور وہاں تو بہت سخت لاک ڈاؤن ہے ۔ ناز پلازہ اور ٹیکنو سے اس سے کم قیمت پر مل جائے گا ۔ مگر وہ بھی بند ہے ۔ اگر کسی سے جان پہچان ہے تو وہ شاید آپ کو وئیر ہاؤس سے دے دیں ۔
اِس ویب سائٹ سے لیپ ٹاپ نئے ملتے ہیں؟
 
ویسے ٹیکنو سے کافی کم قیمت کمپیوٹر ملتے ہیں پر وہاں پر بھی چونا لگ جاتا ہے اسی لئے کسی ایسے بندے کو ساتھ لے کر جائیں جو کہ کمپیوٹر کی نالج رکھتا ہو۔
 
سروش

محفلین
میں کراچی میں رہتا ہوں مجھے ایسا لیپ ٹاپ بتائیں جو آپ نے آپ کے کسی دوست نے استعمال کیا ہو یا اسکے بارے میں جانتا ہو کہ یہ لیپ ٹاپ بنا کسی مسئلے کی یوٹیوب فائیور ویڈیو ایڈیٹنگ کر سکے اور پرائس بھی مناسب ہو کراچی میں امید تو ہے ہر قسم کا لیپ ٹاپ مل جائے گا پلیز آپ بس راہُنمائی کر دیں کہ کونسا بہتر رہے گا نام ماڈل بتا دیں بس
کم از کم 5ویں جنریشن کا کور آئی 5 (یا 8ویں جنریشن کا ہو تو اچھا ہے ) جس میں ریم کم از کم 4 جی بی ہو ، ہارڈ ڈسک 1 ٹی بی ، گرافک کارڈ کم از کم 1 جی بی کا ہو ، سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو کم از کم 125 جی بی کی ہو۔ گرافک کے لئے اگر انٹیل کے زینون پروسیسر والا مل جائے تو سب سے بہتر ہے ۔ ایچ پی میں مل جائے گا زینون پروسیسر ۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کم از کم 5ویں جنریشن کا کور آئی 5 (یا 8ویں جنریشن کا ہو تو اچھا ہے ) جس میں ریم کم از کم 4 جی بی ہو ، ہارڈ ڈسک 1 ٹی بی ، گرافک کارڈ کم از کم 1 جی بی کا ہو ، سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو کم از کم 125 جی بی کی ہو۔ 5 ویں جنریشن کا بھی چل جائے گا ۔
4 گیگابائٹ ریم بہت کم ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کم از کم اس لئے لکھا ہے ، موصوف کا بجٹ کا بھی معاملہ ہے ۔
ریم کی وجہ سے قیمت زیادہ نہیں بڑھتی ۔ آج کل ریم بہت سستی ہے ۔ بڑھائی بھی جاسکتی ہے ۔
جی پی یو اچھا ہونا چاہیئے وڈیو ایڈیٹنگ کے لئے ۔ میرے خیال میں آئی5 ساتویں جین ہو اور ریم آٹھ ہو ۔ قیمت کے بیسٹ کمپرومائز کے لیے۔
 
کم از کم 5ویں جنریشن کا کور آئی 5 (یا 8ویں جنریشن کا ہو تو اچھا ہے ) جس میں ریم کم از کم 4 جی بی ہو ، ہارڈ ڈسک 1 ٹی بی ، گرافک کارڈ کم از کم 1 جی بی کا ہو ، سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو کم از کم 125 جی بی کی ہو۔ گرافک کے لئے اگر انٹیل کے زینون پروسیسر والا مل جائے تو سب سے بہتر ہے ۔ ایچ پی میں مل جائے گا زینون پروسیسر ۔
اِس انفارمیشن والا لیپ ٹاپ کتنے کا مِل جاتا ہے؟
 
آورکزئی

محفلین
System Model: OMEN by HP Laptop 15-ce0xx
Processor: Intel(R) Core(TM) i7-7700HQ CPU @ 2.80GHz (8 CPUs), ~2.8GHz
Memory: 16384MB RAM
Available OS Memory: 16334MB RAM
DirectX Version: DirectX 12
NVIDIA GeForce GTX 1060 Max-Q
6 جی بی کا ہے
بہت بہترین کام کرتا آرہا ہے۔۔۔ پاکستان میں پتا نہیں اسکی قیمت۔۔۔ یہاں میں سال ڈیڑھ 6 ہزار درھم کا لیا تھا
 
Top