تعارف لے دیکھ لے میاں میرے اندر بھی کچھ نہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
تعارف وہ پانچ حرفی لفظ ہے جس سے میری جان جاتی ہے. سوچا خاموشی سے گمنامی سے یہاں پر آتا جاتا رہوں گا. کوئی نہیں پوچھے گا کہ میاں کون ہو، کس سے کام ہے. بس آؤں گا چلا جاؤں گا لیکن یہ کیا! ادھر میں پسندیدہ کلام والے کمرے میں کچھ چیزیں رکھنے گیا اور دھر لیا گیا. الفاظ موجود نہیں تھے. احباب طنز کی برچھیاں لیے گھر کے دروازے پر موجود تھے، لہٰذا معافی کا طالب ہوا کہ قبلہ کل تعارفی پرچہ لے کر حاضر ہونگا. سو حاضر ہوں.

ذوالقرنین سرور (مختصر نام نین) - لیکن آپ یقین کیجیے کہ اس نام کے رکھنے میں میرا ایک فیصد بھی حصہ نہیں ہے. ہاں کمپیوٹر سائنس کا شعبہ میں نے خود پسند کیا. شاید اس لیے کہ مجھے اپنی سوشل زندگی سے نفرت ہو گئی تھی.بچپن سے گھر میں اخبارات و رسائل پڑھتے تھے تو سوچتے تھے کہ لوگ کیسے لکھ لیتے ہیں اور یہ حقیقت آج بھی ہم پر آشکار نہیں ہے.

رہی بات اردو محفل میں حاضر ہونے کی اور پھر اسکے بعد رکنیت لینے کی جسارت کرنے کی۔ تو فدوی اک دن سوچ رہا تھا کہ یہ جو لوگ کہتے ہیں "شخصیت سجانے میں اک یہ ماہری بھی ہے " تو یہ کیسے ہے. بس تلاش شروع کی اور اتفاق سے کوچہ محفل میں آ نکلے. رنگ روغن دیکھ کر دنگ رہ گئے. کہیں اقبال کی الماری سجی ہے تو کہیں شاعرالشعرا جون کے کلام سے دلان مہک رہا ہے. غالب کے دیوان سے مہمان خانہ دمک رہا ہے. یقین ہو چلا تھا یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملنے والا ہے تو بس ہو گئے مرید اور پیش کر دی پگڑی

تعارف اگر لمبا ہو گیا ہے تو جناب میں کچھ نہیں کر سکتا یہ تمام باتیں ضروری ہی تھیں.
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
اُردومحفل میں خوش آمدید
welcome1.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب اور مقدس بہنا
جی شمشاد بھائی آنا جانا تو رہے گا انشاللہ جب تک آنے جانے کا دم ہے
زحال مرزا صاحب بہت ہی شکریہ خاص طور پر اس بینر کا
الف عین سر! کہاں لکھنا شروع کیا. کبھی کوشش کرنے کی بھی ہمت نہیں ہوئی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
نین پا جی
السلام علیکم
ایک پرخلوص خوش آمدید قبلہ بڑے غالب اور فدوی چھوٹے غالب کی جانب سے بھی قبول ہو
 

یوسف-2

محفلین
خوش آمدید نین بھائی!
تعارف تو بڑا مزے دار ہے۔ اُمید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔ اور ہمیں بھی آپ کی رفاقت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
Top