مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

زبیر مرزا

محفلین
سر محمد یعقوب آسی کا ممنون ہوں عنوان تجویز کرنے لیے اور نایاب بھائی کا بے حدشکریہ اُردوٹیکسٹ کے لیے
ابن سعید جو ہمیشہ بہترین مشورے عنایت فرماتے ہیں اورٹیکسٹ انگریزی سے اُردومیں ان کی ہی تجویزہے :)
رہی بات کارڈز کی تو میں اپنے دوست احباب کے لیے بناتا ہوں ہر سال اس بار یہ حلقہ وسیع ہوا اور آپ اس شامل ہوگئے بس اتنی سی بات ہے
یہ نہ تو کوئی کمال ہے نہ کوئی فن پارہ بس آپ احباب کی محبتوں کا جواب بذریعہ تصاویر ہے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
بھائی جان مجھے تو ایک تصویر بھی نظر نہیں آ رہی
جب آپ کی تصویرلگاؤں گا تو نظرآجائیں گی :) مذاق برطرف اس کا جواب ابن سعید بھائی دے سکتے ہیں
آپ کا کارڈ تیارہورہا ہے تصویر نمائمدہ فوٹوہی لی ہے آپ کوئی اوردینا چاہیں تو عنایت فرمائیں
 
تلمیذ

لائبریرین
جب آپ کی تصویرلگاؤں گا تو نظرآجائیں گی :) مذاق برطرف اس کا جواب ابن سعید بھائی دے سکتے ہیں
آپ کا کارڈ تیارہورہا ہے تصویر نمائمدہ فوٹوہی لی ہے آپ کوئی اوردینا چاہیں تو عنایت فرمائیں

مجھے سمجھ آ گیا آپ نے فیس بک کے ذریعہ وہ ساری تصاویر شیر کی ہونگی ۔میں نے ابھی دوسرے کنکشن سے کھولا تو کھل ہاسٹل والے سے نہیں کھلتا ۔۔؛)
 
عمر سیف

محفلین
دبنگ فلم کے ایک ڈائیلاگ کی نقل کرنا چاہونگا ۔۔۔

"زبیر بھائی آپ کمال کرتے ہیں"

بہت زبردست کام کر دیا آپ نے۔ اور آپ جب مجھ سے تصویر مانگ رہے تھے تو مجھے ڈاؤٹ تھا کہ کہیں تلاشِ گمشدہ یا وانٹڈ کے لیے اخبار میں نہ چھپوا دیں :)
اور اب تک کی شائع محفلین کی تصاویر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ سبھی بزرگ محفلین کی تصاویر آپ نے شامل کیں، پر وہ ہستی جن کے دم سے یہ محفل زندہ و شاد ہے شمشاد بھائی ، وہ رہ گئے :)
تلمیذ سر کو دیکھ کر اچھا لگا۔ ماشاٰءاللہ کافی سٹائلش ہیں
الف عین چاچو زندہ باد
سید زبیر ۔۔ بہت اچھا لگا آپ کو دیکھ کر،
محمد یعقوب آسی سر کے بھی کیا کہنے، چہرے پہ جو مسکراہٹ ہے واہ زبردست ۔
سید شہزاد ناصر سر بہت اچھے۔ ویسے ایک بات تو بتائیں۔ لوگ بال کالے کرتے ہیں آپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی بال "چٹے" کرنے کی :)
محمد خلیل الرحمٰن سر جی تسی گریٹ او ۔۔ :)
محمد وارث بھائی اور ابن سعید کو تو میں پہلے دیکھ چکا ہوں۔ کافی ہینڈسم ہیں۔
سب سے زیادہ حیران نایاب بھائی کو دیکھ کر ہوئی، کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ ان کی داڑھی ہوگی اور صحتمند ہونگے پر یہ تو ایک دم الٹ نکلے :)
محمود احمد غزنوی بھائی ماشاءاللہ
عمار ابن ضیا عبدالرزاق قادری فلک شیر ماشاءاللہ ۔۔۔ :)
ظفری بھائی گڈ لوکنگ ۔۔ پر اپنی کوئی تازہ تصویر شئیر کرنی تھی :)
نعمان رفیق مرزا کو پہلے نہیں دیکھا تھا اچھا لگا دل کر ، ان کے یوسفی صاحب والی لڑی پڑھتا رہتا ہوں ۔
عاطف بٹ، آپ نے بٹوں کا نام خوب روشن کیا ہے داڑھی رکھ کر۔ (میں نے اس سے پہلے داڑھی والے بٹ نہیں دیکھے)
زین بہت اچھا لگ رہا ہے معصوم سا ۔۔
سید ذیشان آپ کا بیٹا آپ کی طرح ہے :)

زبیر مرزا اپنی بھی لگائیں اور شمشاد بھائی کی بھی ۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیلم

محفلین
زبردست عید کارڈ بھیجنے کی خوبصورت روایت پھر سے زندہ کردی آپ نے :)
،،،،
لوگ کہتے ہیں عید کارڈ اسے
یہ روایت ہے اس زمانے کی
ایک دستک ہے اُن کے ذہنوں پر
جن کو عادت ہے بھول جانے کی
 
زبیر مرزا

محفلین
زبیر مرزا صاحب! یار وہ اپنے محمد اسامہ سَرسَری صاحب کو تو تصویریئے، وہ تو مستورات میں نہیں آتے۔
مستورین میں ہوں تو خدا معلوم! :sneaky: کہ مجھے ان کا پروفائل نہیں مل رہا۔
سر جو محفلین نمائندہ تصویر نہیں لگاتے میں ان کی پرائیوسی کا احترام کرتا ہوں لہذا ان سے
درخواست نہیں کی - وہ تصویر دینا چاہیں تو چشم ماروشن دل ماشاد :) اس سے اچھی بات ہی کوئی اور نہ ہوگی
 
زبیر مرزا صاحب : جناب، آپ کے اس سلسلے نے تو محفل پر دھنک رنگ بکھیر دیے۔ بہت سے احباب کو دیکھنے کی تمنا تھی، آج آپ کے توسط سے پوری ہوئی۔ آپ کی محبت کا اور کرم نوازی کا بہت شکریہ۔ اسی طرح محبت بکھیرتے اور سمیٹتے رہیں۔ اس دھاگے کے لیے آپ کو جتنی داد دی جائے، کم ہے۔ :thumbsup::thumbsup2:
عید کی پیشگی مبارک باد کا بھی بہت شکریہ۔ آپ کو بھی آنے والی عید بہت بہت مبارک ہو۔
بس، آپ کو ہی دیکھنے کی حسرت رہ گئی۔ :)
 
نیلم

محفلین
سر جو محفلین نمائندہ تصویر نہیں لگاتے میں ان کی پرائیوسی کا احترام کرتا ہوں لہذا ان سے
درخواست نہیں کی - وہ تصویر دینا چاہیں تو چشم ماروشن دل ماشاد :) اس سے اچھی بات ہی کوئی اور نہ ہوگی
تصویر کے بغیر بھی کارڈ بن سکتا ہے نام کے ساتھ ہی وش کر دیں جو تصویر نہ دینا چائے تو :)
 
آصف اثر

معطل
دبنگ فلم کے ایک ڈائیلاگ کی نقل کرنا چاہونگا ۔۔۔

"زبیر بھائی آپ کمال کرتے ہیں"

بہت زبردست کام کر دیا آپ نے۔ اور آپ جب مجھ سے تصویر مانگ رہے تھے تو مجھے ڈاؤٹ تھا کہ کہیں تلاشِ گمشدہ یا وانٹڈ کے لیے اخبار میں نہ چھپوا دیں :)
اور اب تک کی شائع محفلین کی تصاویر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ سبھی بزرگ محفلین کی تصاویر آپ نے شامل کیں، پر وہ ہستی جن کے دم سے یہ محفل زندہ و شاد ہے شمشاد بھائی ، وہ رہ گئے :)
تلمیذ سر کو دیکھ کر اچھا لگا۔ ماشاٰءاللہ کافی سٹائلش ہیں
الف عین چاچو زندہ باد
سید زبیر ۔۔ بہت اچھا لگا آپ کو دیکھ کر،
محمد یعقوب آسی سر کے بھی کیا کہنے، چہرے پہ جو مسکراہٹ ہے واہ زبردست ۔
سید شہزاد ناصر سر بہت اچھے۔ ویسے ایک بات تو بتائیں۔ لوگ بال کالے کرتے ہیں آپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی بال "چٹے" کرنے کی :)
محمد خلیل الرحمٰن سر جی تسی گریٹ او ۔۔ :)
محمد وارث بھائی اور ابن سعید کو تو میں پہلے دیکھ چکا ہوں۔ کافی ہینڈسم ہیں۔
سب سے زیادہ حیران نایاب بھائی کو دیکھ کر ہوئی، کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ ان کی داڑھی ہوگی اور صحتمند ہونگے پر یہ تو ایک دم الٹ نکلے :)
محمود احمد غزنوی بھائی ماشاءاللہ
عمار ابن ضیا عبدالرزاق قادری فلک شیر ماشاءاللہ ۔۔۔ :)
ظفری بھائی گڈ لوکنگ ۔۔ پر اپنی کوئی تازہ تصویر شئیر کرنی تھی :)
نعمان رفیق مرزا کو پہلے نہیں دیکھا تھا اچھا لگا دل کر ، ان کے یوسفی صاحب والی لڑی پڑھتا رہتا ہوں ۔
عاطف بٹ، آپ نے بٹوں کا نام خوب روشن کیا ہے داڑھی رکھ کر۔ (میں نے اس سے پہلے داڑھی والے بٹ نہیں دیکھے)
زین بہت اچھا لگ رہا ہے معصوم سا ۔۔
سید ذیشان آپ کا بیٹا آپ کی طرح ہے :)

زبیر مرزا اپنی بھی لگائیں اور شمشاد بھائی کی بھی ۔۔۔
متلاشی بھائی کو بھول گیے شاید؟
 
تلمیذ

لائبریرین
مرزا صاحب، اگر یہ عمدہ سلسلہ شروع کیاہے، توکوشش کریں کہ تمام اہل محفل ایک دوسرے کی زیارت (یا درشن) کر سکیں۔ کیونکہ 'رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے۔'
 
Top