مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

دبنگ فلم کے ایک ڈائیلاگ کی نقل کرنا چاہونگا ۔۔۔

"زبیر بھائی آپ کمال کرتے ہیں"

بہت زبردست کام کر دیا آپ نے۔ اور آپ جب مجھ سے تصویر مانگ رہے تھے تو مجھے ڈاؤٹ تھا کہ کہیں تلاشِ گمشدہ یا وانٹڈ کے لیے اخبار میں نہ چھپوا دیں :)
اور اب تک کی شائع محفلین کی تصاویر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ سبھی بزرگ محفلین کی تصاویر آپ نے شامل کیں، پر وہ ہستی جن کے دم سے یہ محفل زندہ و شاد ہے شمشاد بھائی ، وہ رہ گئے :)
تلمیذ سر کو دیکھ کر اچھا لگا۔ ماشاٰءاللہ کافی سٹائلش ہیں
الف عین چاچو زندہ باد
سید زبیر ۔۔ بہت اچھا لگا آپ کو دیکھ کر،
محمد یعقوب آسی سر کے بھی کیا کہنے، چہرے پہ جو مسکراہٹ ہے واہ زبردست ۔
سید شہزاد ناصر سر بہت اچھے۔ ویسے ایک بات تو بتائیں۔ لوگ بال کالے کرتے ہیں آپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی بال "چٹے" کرنے کی :)
محمد خلیل الرحمٰن سر جی تسی گریٹ او ۔۔ :)
محمد وارث بھائی اور ابن سعید کو تو میں پہلے دیکھ چکا ہوں۔ کافی ہینڈسم ہیں۔
سب سے زیادہ حیران نایاب بھائی کو دیکھ کر ہوئی، کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ ان کی داڑھی ہوگی اور صحتمند ہونگے پر یہ تو ایک دم الٹ نکلے :)
محمود احمد غزنوی بھائی ماشاءاللہ
عمار ابن ضیا عبدالرزاق قادری فلک شیر ماشاءاللہ ۔۔۔ :)
ظفری بھائی گڈ لوکنگ ۔۔ پر اپنی کوئی تازہ تصویر شئیر کرنی تھی :)
نعمان رفیق مرزا کو پہلے نہیں دیکھا تھا اچھا لگا دل کر ، ان کے یوسفی صاحب والی لڑی پڑھتا رہتا ہوں ۔
عاطف بٹ، آپ نے بٹوں کا نام خوب روشن کیا ہے داڑھی رکھ کر۔ (میں نے اس سے پہلے داڑھی والے بٹ نہیں دیکھے)
زین بہت اچھا لگ رہا ہے معصوم سا ۔۔
سید ذیشان آپ کا بیٹا آپ کی طرح ہے :)

زبیر مرزا اپنی بھی لگائیں اور شمشاد بھائی کی بھی ۔۔۔
جن حالات سے میں گزرا ہوں ان حالات میں تو لوگوں کا خون تک سفید ہو جاتا ہے :)
 

عاطف بٹ

محفلین
زبیر مرزا صاحب کی محبت اور خلوص کا تو میں پہلے ہی قائل تھا، آج ان کے فن اور تحقیق کی بھی دل کھول کر داد دینے کو جی چاہ رہا ہے۔ بہت ہی عمدہ دھاگہ ہے زبیر بھائی!
خوش رہیے اور خوشیاں بانٹتے رہیے۔ جزاک اللہ خیراً :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم زبیر مرزا بھائی
zee.jpg
 

زین

لائبریرین
اپنے زین ماشاء اللہ بڑے ہو گئے ہیں۔ وڑکیہ! کوژدن دے شوی اؤ کہ نہ؟
یہ تصویر پانچ مہینے پرانی ہے اب مزید بڑا ہوگیا ہوں :biggrin:
جی ۔ منگنی ہوگئی ہے جیہ بہنا۔۔۔ شادی میں تاخیر ہورہی ہے ۔۔۔رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسی عامل بابے کی خدمات لینا پڑےںگی:biggrin::)
 

زین

لائبریرین
بہت شکریہ زبیر مرزا بھائی ۔۔۔
زبردست۔۔۔۔ بہت اچھا لکھا عید کارڈز دیکھ کر :)
 

عمر سیف

محفلین
یہ تصویر پانچ مہینے پرانی ہے اب مزید بڑا ہوگیا ہوں :biggrin:
جی ۔ منگنی ہوگئی ہے جیہ بہنا۔۔۔ شادی میں تاخیر ہورہی ہے ۔۔۔ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسی عامل بابے کی خدمات لینا پڑےںگی:)
محفل پہ باباجی ہیں نا ان سے رابطہ کریں:biggrin:
 

نایاب

لائبریرین
یہ تصویر پانچ مہینے پرانی ہے اب مزید بڑا ہوگیا ہوں :biggrin:
جی ۔ منگنی ہوگئی ہے جیہ بہنا۔۔۔ شادی میں تاخیر ہورہی ہے ۔۔۔ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسی عامل بابے کی خدمات لینا پڑےںگی:biggrin::)
محترم بھائی بابے کی شرط نہ لگاتے تو بلا تکلف دو چار پھونکیں آپ کی رکاوٹوں جانب اچھال دیتا ۔
اللہ تعالی آپ کے لیئے آسانی پیدا فرمائے اور جلد ہماری چاند سی بھابھی گھر آئے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تصویر پانچ مہینے پرانی ہے اب مزید بڑا ہوگیا ہوں :biggrin:
جی ۔ منگنی ہوگئی ہے جیہ بہنا۔۔۔ شادی میں تاخیر ہورہی ہے ۔۔۔ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسی عامل بابے کی خدمات لینا پڑےںگی:biggrin::)
جلدی سے ایک عدد کالے بکرے اور ایک ہزار روپے کا بندوبست کرو۔ تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔
 

مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ زبیر مرزا نے محفلین کے عید کارڈ بنا کر سب کی عید خوشیاں دوبالا کردی ہیں
سب محفلین کو آپس میں جوڑنے اور ان کو خوش کرنے کے سلسلے میں ایک بہترین کاوش پر میری طرف سے بہت ساری شاباشی اور داد و تحسین
میری طرف سے سب محفلین کو عید کی پیشگی دلی عید مبارک
محفل میں خوشیاں اور مسرتیں بکھیرنے پر زبیر مرزا کو خصوصی طور پر عید کی مبارکباد
اللہ سب کو زندگی کی سچی خوشیاں دکھائے اور سچی محبتوں سے سب کے دامن بھرے رہیں آمین
 
Top