مائیکرو سافٹ ورڈ کی پریشانیاں

اسد بھائی کا ٹول استعمال کرتے ہوئے۔
اھل حدث عرف وکٹورین علماء دیوبند پر بھتان لگاتے ہیں کہ علماء دیوبند وحدتُ الوجود کا عقیدہ رکھتے ہیں جوکہ ایک کفریہ شرکیہ عقیدہ ہے ۰ یہ بھتان فرقہ جدید اہل حدیث میں شامل چند جہلاء نے پھیلایا ہوا ہے اور اپنی طرف سے عوام کواس مطلب بتلاتے ہیں پھران سے کہتے ہیں یہ علماء دیوبند کا عقیدہ ہے ، اس باب میں ایک مختصر مگرجامع مضمون لکھنا چاہتا ہوں .1 علماء حق علماء دیوبند پر ایک بہتان چند جہلاء ونام نہاد اہل حدیث کی طرف سے یہ بھی لگایا جاتا ہے کہ یہ لوگ اللہ تعالی کے لئے حُلول واتحاد کا عقیدہ رکھتے ہیں جس کو ” وحدتُ الوجود “ کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب ومفہوم یہ لوگ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ ( معاذاللہ ) اللہ تعالی تمام کائنات کے اجزا مثلا حیوانات جمادات نباتات وغیرہ ہر چیز میں حلول کیا ہوا ہے یعنی مخلوق بعینہ خالق بن گیا اور جتنی بھی مشاہدات ومحسوسات ہیں وہ بعینہ اللہ تعالی کی ذات ہے ۔ ( معاذاللہ ثم معاذاللہ وتعالی اللہ عن ذالک علوا کبیرا ) بلا شک ” وحدتُ الوجود ” کا یہ معنی ومفہوم صریح کفر وضلال ہے جس کا ایک ادنی مسلمان تصور بھی نہیں کرسکتا چہ جائیکہ علماء حق علماء دیوبند کا یہ عقیدہ ہو ۔ ( سبحانک ھذا بھتان عظیم ) ناحق بہتان والزام لگانے والے جہال ومتعصبین کا منہ کوئی بند نہیں کرسکتا اور نہ کوئی مقرب جماعت علماء اس سے محفوظ رہ سکتی ہے اور ہرزمانے میں کمینے اور جاہل لوگوں نے علماء ربانیین کی مخالفت وعداوت کی ہے ،لہذا جولوگ اپنی طرف سے ” وحدتُ الوجود ” کا یہ معنی کرکے اس کو علماء دیوبند کی طرف منسوب کرتے ہیں اور عوام الناس کو گمراہ کرتے ہیں یقینا ایسے لوگ اللہ تعالی کے پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے علماء دیوبند اور دیگر صوفیہ کرام ” وحدتُ الوجود “ کے اس کفریہ معنی ومفہوم سے بری ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ بدبخت لوگ اس بیان وتصریح کے بعد بھی یہ بہتان لگاتے رہیں گے کیونکہ ان کا مقصد حق بات کو قبول کرنا اور اس پرعمل کرنا نہیں ہے بلکہ ان کا مقصد وحید توابلیس کی پیروی کرتے ہوئے علماء حق علماء دیوبند کی مخالفت وعداوت ہی ہے چاہے علماء دیوبند ہزار باریہ کہیں کہ ہمارا یہ عقیدہ نہیں ہے ہماری نصیحت تو ایسے عام ناواقف لوگوں کے لئے ہے جوایسے جھوٹے اورجاہل لوگوں کی سنی سنائی باتوں کی اندھی تقلید کرکے اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔ اور اس بارے میں امام شعرانی شافعی رحمہ اللہ کے یہ نصیحت آمیز کلمات ذہن میں رکھیں قسم اٹھاکرفرماتے ہیں کہ جب بتوں کے پجاریوں کو یہ جراءت نہیں ہوئی کہ اپنے معبودان باطلہ کو عین اللہ تعالی کی ذات تصور کریں بلکہ انہوں نے بھی یہ کہا جیسا کہ قرآن میں ہے ماَ نعبُدُھُم الا لِیُقَرّبوُنا الی اللہ یعنی ہم ان بتوں کی عبادت اس لئے کرتے ہیں تاکہ یہ ہمیں اللہ کے قریب کردیں تو اولیاء اللہ کے متعلق یہ بہتان لگانا کہ وہ ، حلول واتحاد ، کا عقیدہ رکھتے تھے سراسر بہتان اور جھوٹ ہے اور ان کے حق میں ایک محال وناممکن دعوی ہے جس کو جاہل واحمق ہی قبول کریگا۔ .2 جن صوفیہ کرام اور بزرگان دین کے کلام میں ” وحدتُ الوجود “ کا کلمہ موجود ہے اور ایسے لوگوں کی فضل وعلم تقوی و ورع کی شہادت کے ساتھ ان کی پوری زندگی اتباع شرع میں گذری ہے تو اس حالت میں ان کے اس کلام کی اچھی تاویل کی جائے گی جیسا کہ علماء محققین کا طریقہ ہے اس قسم کے امور میں ۔اور وہ تاویل اس طرح کہ ایسے حضرات کی مراد ” وحدتُ الوجود ” سے وہ نہیں ہے جو ملحد و زندیق لوگوں نے مراد لیا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے ۔ اس کلمہ اور اس طرح کے دیگر کلمات جو صوفیہ کرام کی کتب میں وارد ہوئے ہیں جو بظا ہر خلاف شرع معلوم ہوتے ہیں ان کی مثال اس اعرابی کی طرح ہے جس کی دفاع خود آپ ﷺ نے کی ہے ( صحیح بخاری ومسلم ) کی روایت ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جنگل بیابان میں اپنی سواری پر سفر کر رہا تھا اس پر اس کا کھانا پینا بھی تھا لہذا وہ تھکاوٹ کی وجہ سے آرام کے کے لئے ایک درخت کے سایہ میں لیٹ گیا جب اٹھا تو دیکھا کہ سواری سامان سمیت غائب ہے وہ اس کو تلاش کرنے کے لئے گیا لیکن اس کو نہیں ملا لہذا پھر اس درخت کے نیچے مایوس ہو کرلوٹ آیا اور موت کے انتظار میں سو گیا پھر جب اس کی آنکھ کھلی تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی سواری بھی موجود ہے اور کھانا پینا بھی وہ اتنا خوش ہوا بلکہ خوشی وفرحت کے اس انتہا پہنچا کہ اس کی زبان سے یہ الفاظ نکل گئے . اللھم انتَ عبدی وانا ربُک . یعنی اے اللہ تو میرا بندہ میں تیرا رب ، اسی حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی بندہ کی توبہ سے اِس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں ، جاء فی الحدیث الذی رواہ اﻹمام مسلم ” للہ ﺃشد فرحاً بتوبة عبدہ حین یتوب ﺇلیہ من ﺃحدکم کان علی راحلتہ بﺄرض فلاة فانفلتت منہ وعلیھا طعامہ وشرابہ فﺄیس منھا فﺄتی شجرة فاضطجع فی ظلھا وقد ﺃیس من راحلتہ فبینما ھو کذلک ﺇذ ھو بھا قائمة عندہ بخطامھا ، ثم قال من شدة الفرح : اللھم ﺃنت عبدی وﺃنا ربک ! ﺃخطﺄ من شدة الفرح .” اوکما قال النبی ﷺ اب اس حدیث میں اس آدمی کا قول اے اللہ تو میرابندہ میں تیرا رب کیا ان ظاہری الفاظ کو دیکھ کر نام نہاد اہل حدیث وہی حکم لگا ئیں گے جو دیگر اولیاء وعلماء کے ظاہری الفاظ کو لے کر اپنی طرف سے معنی کرکے حکم لگاتے ہیں ؟ یا حدیث کے ان ظاہری الفاظ کی تاویل کریں گے ؟خوب یاد رکھیں کہ ” وحدتُ الوجود “ کا مسئلہ نہ ہمارے عقائد میں سے ہے نہ ضروریات دین میں سے ہے، نہ ضروریات اہل سنت میں سے، نہ احکام کا مسئلہ ہے کہ فرض واجب سنت مستحب مباح کہا جائے بلکہ صوفیہ کرام کے یہاں یہ ایک اصطلاحی لفظ ہے اور یہ صوفیہ کرام کے یہاں محض احوال کا مسئلہ ہے فقط اور اس سے وہ صحیح معنی ومفہوم مراد لیتے ہیں ۔

بہت عمدہ جناب۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
 
شکیب

محفلین
اس صفحے پر جاواسکرپٹ کنورٹر اپلوڈ کیا ہے، اسے استعمال کر کے دیکھیں۔ کچھ عربی حروف کو بھی اردو میں تبدیل کر دیتا ہے اس لیے صرف اردو تحریریں کنورٹ کریں۔ اگر عربی حروف استعمال ہوئے ہوں تو ہ اور ھ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔

ایڈٹ: اس ٹول کے لیے یہاں ایک نئی لڑی شروع کی ہے۔
بہت زبردست اسد بھائی۔۔۔زندہ باد!
آپ کی ایچ ٹی ایم ایل فائل محفوظ کر لی ہے، اور یہ ایک آف لائن کنورٹر بن گیا ہے۔کتنی خوبصورت بات ہے۔:applause:
 
شکیب

محفلین
السلام علیکم
ایم ایس ورڈ ۲۰۱۳میں ایک پریشانی جولائی ۲۰۱۵ یعنی سربکف کے پہلے شمارے کے وقت سے بدستور قائم ہے، وہ یہ کہ Export to PDF کا آپشن استعمال کرنے پر تھوڑی دیر لوڈ لیتا ہے، پی ڈی ایف فائل بنانے کے لیے صفحات کی تعداد کو پروسیس کرتا ہے، اور جونہی صفحات مکمل ہوئے کہ ایک عدد بدنما میسج نمودار ہوتا ہے۔

Microsoft Word has Stopped Working.

بس جی! خس کم جہاں پاک۔ عاجز مختصر کارگزاری بھی سناتا ہے۔
×××​
۱۔ سربکف ۱ کے شمارے کو جب بار بار کوشش کے باوجود پی ڈی ایف نہ بنا سکا تو چار و ناچار اس کی ورڈ فائل کو کالج لے گیا، کالج میں ہم نے اپنے ”ذاتی“ استعمال کے لیے ایک کمپیوٹر پر ونڈوز ۸ء۱ ڈالا ہوا تھا،ایم ایس ورڈ ۲۰۱۳ ، اردو کے تمام لوازمات انسٹال کیے ہوئے تھے۔ وہاں لے جاکر جب اس ورڈ فائل کو کھولا تو کیا دیکھتا ہوں کہ سارا ملغوبہ سا بن گیا ہے۔ بڑی مشکل سے ٹھیک کیا اور وہیں سے سربکف ۱ کی پی ڈی ایف بنائی۔ اللہ اللہ خیر صلا۔

×××​
۲۔ سربکف ۲ کے وقت بھی بڑی محنت سے سارا کام کیا، اور آخر میں یاد آیا ارے! پیارے شکیب آپ کے قبلہ لیپ ٹاپ شریف تو پی ڈی ایف بنانے سے قاصر ہیں۔ پھر بھی، ایک مرتبہ پھر کوشش کی۔ اور وہی ایرر سامنے آیا۔ حتی کہ میں نے ۲ مرتبہ آفس ری انسٹال کیا، لیکن ایرر موجود تھا۔

سربکف ۲ کے تقاضے شروع ہوچکے تھے۔ بڑی جلدی کام کرنا تھا۔ میں نے پچھلا تجربہ یاد کیا کہ ایم ایس ورڈ کا وہی ورزن (۲۰۱۳) جب میں نے کالج میں استعمال کیا تھا تو کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی تھی، چنانچہ میں نے اپنے دوستوں سے بات کی، بھائی تیرے پاس کون سا ونڈوز ہے؟ کون سا آفس ہے؟

خیر! ایک دوست کا لیپ ٹاپ اُدھار لے آیا جس میں ونڈوز ۷(میرے پاس بھی وہی ہے) اور آفس ۲۰۱۰ انسٹال تھا۔ اس کے کمپیوٹر کو اردو کے قابل بنانے اور ساری ”فانٹس“ اس کے لیپ ٹاپ میں انسٹال کرنے کے بعد میں نے فائل ایکسپورٹ ٹو پی ڈی ایف کی، اور نتیجہ۔۔۔۔۔۔ڈھاک کے تین پات! وہی ایرر منہ چڑا رہا تھا۔ پتہ نہیں راوی چین کیوں نہیں بول رہا تھا۔

لیپ ٹاپ واپس کیا اور بطور تجربہ کے درمیان کے صرف ایک پیج کو (اپنے لیپ ٹاپ پر)بطور پی ڈی ایف ایکسپورٹ کیا۔ پی ڈی ایف بن گئی۔ پھر ۵ صفحات ۔۔۔۔پھر ۱۰۔۔۔پھر ۲۰ حتی کہ اس مقام سے(جو شاید پیج نمبر ۳۵ تھا) اخیر تک کی پی ڈیف بن گئی۔ ہمت کرکے میں نے اوپر کے سارے پیج بھی ڈالے تو وہی ایرر آیا۔

”اوہ! یعنی ۔۔۔۔۔۔اوپر گڑبڑ تھی!“ میں نے سوچا۔

پھر ایک خیال کے زیرِ اثر میں نے صرف پہلا پیج (جس پر گرافکس اور تصاویر کا استعمال تھا) چھوڑ کر پی ڈی ایف بنائی اور۔۔۔۔۔۔۔یہ ہوئی نا بات! اللہ کا شکر اداکیا کہ پی ڈی ایف بن گئی تھی۔

”مفت پریشان ہورہا تھا، اتنی آسان سی بات تھی“میں بڑبڑایا۔

پہلے صفحے کو ایک پرنٹ ٹو پی ڈی ایف سے پی ڈی ایف میں شامل کر لیا۔ اللہ اللہ خیر صلا۔

×××​
۳۔ تیسری مرتبہ میں مطمئن تھا، کہ صرف پہلے پیج کو پی ڈی ایف چھوڑ کر ایکسپورٹ کروں گا تو ہوجائے گا، البتہ جونہی آخر کی باری آئی، تو پہلے صفحے کو چھوڑنے کے باوجود وہی ایرر آیا، بباقی تمام صفحات سادہ تھے،پھر بھی کچھ نہ ہوسکا۔

آخر کار تمام محنتیں رائیگاں جاتی دیکھ کر میں نے پختہ تہیہ کر لیا کہ اب اس سوراخ”م س ورڈ“ سے میں دوبارہ نہیں ڈسا جاؤں گا۔ کسی اور سافٹ ویئر کی تلاش کرتا ہوں۔ لیکن سربکف ۳ کی پی ڈی ایف بن جائے اس کے بعد۔

پرنٹ ٹو پی ڈی ایف کا وہی پرنٹر جو فقیر نےسربکف ۲ میں اول صفحے کے لیے استعمال کیا تھا، اس کا استعمال کرکے پوری پی ڈی ایف سربکف ۳ نکالی۔۔۔ البتہ اب اس پی ڈی ایف میں پچھلی ۲ کی طرح یونیکوڈ متن کاپی پیسٹ ہونے کی سہولت موجود نہیں(؟)

کارگزاری اس لیے سنادی ہے ”تاکہ سند رہے۔۔۔۔۔۔۔اور بوقتِ ضرورت کام آوے“

سسٹم انفارمیشن:

او ایس: ونڈوز ۷۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۳۲ بٹ

ریم: ۲ جی بی

پروسیسر: Intel Core™ 2 Duo CPU T5250 @1.50 GHz

سافٹ ویئر ورژن:ایم ایس ورڈ ۲۰۱۳
ٹیگ نامہ: اسد arifkarim
جو ساتھی مدد نہ کرسکیں ان سے متعلقہ افراد کو ”ٹیگ“ کرنے کی درخواست۔
اللہ حامی و ناصر ہو
 
arifkarim

معطل

اس سر درد فائل کی اصل کاپی کو یہاں اپ لوڈ کر دیں۔ مسئلہ ورڈ میں نہیں آپکے پی ڈی ایف میکر میں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے تو ورڈ 2007 میں کبھی پریشانی نہیں ہوتی۔ پی ڈی اف کرئیٹر اور پی ڈی اف آرکیٹیکٹ استعمال کرتا ہوں۔
 
شکیب

محفلین
اس سر درد فائل کی اصل کاپی کو یہاں اپ لوڈ کر دیں۔ مسئلہ ورڈ میں نہیں آپکے پی ڈی ایف میکر میں ہے۔
پی ڈی ایف میکر تو ان بلٹ ہوتا ہے، اس میں کیسا مسئلہ؟
اور اگر اس میں مسئلہ تھا تو دوسرے کمپیوٹر میں وہ درست پرنٹ کیوں ہوگیا تھا؟(کالج والے پی سی میں۔ ونڈوز 8ء1)
 
شکیب

محفلین
مجھے تو ورڈ 2007 میں کبھی پریشانی نہیں ہوتی۔ پی ڈی اف کرئیٹر اور پی ڈی اف آرکیٹیکٹ استعمال کرتا ہوں۔
چچا،یہ پلگ انز ہیں شاید! فقیر ان بلٹ کی بات کر رہا ہے۔
ویسے ان پلگ انز کے رزلٹ سے متن اخذ ہوجاتا ہے؟ آگاہ فرمائیے۔
اور سائز کیا ہوتا ہے؟"خوب بڑا" تو نہیں؟
 
arifkarim

معطل
پی ڈی ایف میکر تو ان بلٹ ہوتا ہے، اس میں کیسا مسئلہ؟
اور اگر اس میں مسئلہ تھا تو دوسرے کمپیوٹر میں وہ درست پرنٹ کیوں ہوگیا تھا؟(کالج والے پی سی میں۔ ونڈوز 8ء1)
بلٹ ان پی ڈی ایف بعض اوقات مسئلہ کرتا ہے۔ کم از کم میرا تجربہ تو یہی ہے۔ اسی لئے اڈوبی والوں کا اصلی پی ڈی ایف میکر بھی استعمال کرتا ہوں۔
 
شکیب

محفلین
بلٹ ان پی ڈی ایف بعض اوقات مسئلہ کرتا ہے۔ کم از کم میرا تجربہ تو یہی ہے۔ اسی لئے اڈوبی والوں کا اصلی پی ڈی ایف میکر بھی استعمال کرتا ہوں۔
دیکھیں پی ڈی ایف بنانے کا مسئلہ الگ ہے، آپ لوگ پلگ انز اور ٹولز بتا دیں گے، البتہ ان بلٹ پی ڈی ایف میکر سے یونیکوڈ متن براہِ راست اخذ ہوتا ہے۔۔۔کیا آپ کے ذکر کردہ ٹول سے یہ کام ہوتا ہے؟
اور سائز کیا بنتا ہے پی ڈی ایف کا؟
 
شکیب

محفلین
اب تک اس لڑی میں عاجز نے 2 مسئلے ذکر کیے ہیں۔ مناسب سمجھتا ہوں کہ آگے جو مسائل ذکر کروں انہیں نمبر شمار دے دوں تاکہ ریفرنس دینے میں آسانی رہے۔
 
شکیب

محفلین
مسئلہ 3:
ایم ایس ورڈ کے ذریعے بنائی گئی پی ڈی ایفس(یونی کوڈڈ) سے متن کاپی کرنا کس پی ڈی ایف ریڈر سے بالکل درست ہوگا؟ فقیر کو ونڈوز ۸ء۱ کے ان بلٹ In built ریڈر کا تجربہ ہے، بالکل درست متن کاپی کرتا ہے۔ ایڈوبی ریڈر میں بھی ٹھیک ٹھاک ہے۔ باقی ریڈرز تو وہ متن دکھاتے ہیں جس کے معنی شاید آخرت ہی میں پتہ چلیں کہ یہ کیا بلا تھی!
 
شکیب

محفلین
مسئلہ 4:
میں چاہتا ہوں کہ ورڈ ڈاکیومنٹ کے تمام نمبرات اردو میں ہوجائیں، مثلاً کسی مضمون میں تاریخ

28.12.1995

ہے تو وہ

۲۸.۱۲.۱۹۹۵

میں تبدیل ہوجائے۔

نیز جو تاریخیں ہوتی ہیں، انہیں لیفٹ ٹو رائٹ ڈائرکشن میں ٹائپ کیا گیا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اردو متن (جو R to Lٹائپ ہوتا ہے)کے درمیان اس تاریخ کے اعداد اُلٹ جاتے ہیں۔ اس کے لیے کیا حل ہو سکتا ہے؟
 
مائکروسافٹ کا بلٹ ان پی ڈی ایف میکر صرف لگیچرز یعنی ترسیموں کو درست یونیکوڈ ویلیو دیتا ہے۔ اگر آپ کتاب میں کوئی ایسا لفظ تلاش کریں گے جس کا ترسیمہ نہ ہو تو وہ آپکو کبھی نہیں ملے گا۔ مطلب یہ حل شاید 90 فیصد متن کیلئے درست ہے۔ تمام کیلئے نہیں۔
 
arifkarim

معطل
میں چاہتا ہوں کہ ورڈ ڈاکیومنٹ کے تمام نمبرات اردو میں ہوجائیں، مثلاً کسی مضمون میں تاریخ

28.12.1995

ہے تو وہ

۲۸.۱۲.۱۹۹۵

میں تبدیل ہوجائے۔
ورڈ کی ایڈوانسڈ سیٹنگز ایسی کر دیں۔ یہ درست ہو جائے گا:
b983.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
نیز جو تاریخیں ہوتی ہیں، انہیں لیفٹ ٹو رائٹ ڈائرکشن میں ٹائپ کیا گیا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اردو متن (جو R to Lٹائپ ہوتا ہے)کے درمیان اس تاریخ کے اعداد اُلٹ جاتے ہیں۔ اس کے لیے کیا حل ہو سکتا ہے؟
کیا آپ انپیج کی بات کر رہے ہیں؟ ورڈ میں اگر ایسا ہو رہا ہے تو آپ یہ دو کیریکٹرز استعمال کر سکتے ہیں:
https://en.wikipedia.org/wiki/Right-to-left_mark
https://en.wikipedia.org/wiki/Left-to-right_mark
 
شکیب

محفلین
آپ کے سکرین شاٹ میں numeral کو ہندی کیا ہے، کیا اس سے نمبرات 'اردو' ہوجائیں گے؟ مجھے تاریخ عربی (اسلامی) ترجمہ نہیں، صرف اعداد کا اردو ترجمہ کرنا ہے۔
کیا آپ انپیج کی بات کر رہے ہیں؟ ورڈ میں اگر ایسا ہو رہا ہے تو آپ یہ دو کیریکٹرز استعمال کر سکتے ہیں:
https://en.wikipedia.org/wiki/Right-to-left_mark
https://en.wikipedia.org/wiki/Left-to-right_mark
ایک ہی لائن میں دونوں ڈائریکشن کارآمد ہوگی؟
 
arifkarim

معطل
آپ کے سکرین شاٹ میں numeral کو ہندی کیا ہے، کیا اس سے نمبرات 'اردو' ہوجائیں گے؟ مجھے تاریخ عربی (اسلامی) ترجمہ نہیں، صرف اعداد کا اردو ترجمہ کرنا ہے۔
جی ہو جائیں گے۔ آپ کو بس آپشنز میں گریگورین (شمسی) کیلنڈر منتخب کرنا ہے:
b984.gif

ایک ہی لائن میں دونوں ڈائریکشن کارآمد ہوگی؟
جی اسی لئے تو یہ یونیکوڈ کیریکٹرز ایجاد کئے گئے ہیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
چچا،یہ پلگ انز ہیں شاید! فقیر ان بلٹ کی بات کر رہا ہے۔
ویسے ان پلگ انز کے رزلٹ سے متن اخذ ہوجاتا ہے؟ آگاہ فرمائیے۔
اور سائز کیا ہوتا ہے؟"خوب بڑا" تو نہیں؟
یہ پرنٹر ڈرائیور ہیں۔ ان سے درست پی ڈی اف مناسب سائز کا بن سکتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
ورڈ کی ایڈوانسڈ سیٹنگز ایسی کر دیں۔ یہ درست ہو جائے گا:
b983.gif
اس نے تو گھونسہ دکھا کر بالکل ہی انگریزی کے نمبرات بند کر دیا ہے۔ کئی جگہ انگریزی نمبرات کی ضرورت بھی پڑ جاتی ہے، اسے کیا کرنا ہوگا؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top