arifkarim
معطل
شاید اردو پروفنگ پیک کی طرف اشارہ ہے۔میرا سوال سرخ الفاظ کے متعلق تھا۔
شاید اردو پروفنگ پیک کی طرف اشارہ ہے۔میرا سوال سرخ الفاظ کے متعلق تھا۔
جی شاید۔ لیکنشاید اردو پروفنگ پیک کی طرف اشارہ ہے۔
اس مراسلے سے تو صرف ڈکشنری ہی امپورٹ کرنے کی بات کی ہے۔امید ہے اردو پروفنگ ٹول مل گیا ہو گا۔ میں ڈھونڈھنے لگا تھا کہ محفل آف لائن ہو گئی اور پھر ذہن سے نکل گیا۔ اب arifkarim نے لنک دے ہی دیا ہے
اوہ تو ایسے کہیں نا۔ اسکو ایکٹیویٹ کرنے کیلئے آپشنز میں جاکر ایسے سیٹ کر دیں:پھر واضح کردوں کہ ڈکشنری امپورٹ کر چکا ہوں، پھر بھی سپیلنگ چیک نہیں ہو رہی، یعنی غلط املا پرسرخ لکیر نہیں کھینچ رہا۔
فائل اپلوڈ کردیں، ذرا ہم بھی دیکھیں کیا چکر بازی ہے۔ اور اپنے ورڈ کا ورژن بھی بتائیں۔آج ہمیں ایک دوست نے ورڈ فائل بھیجی تودرج ذیل جملہ،
یہ اقدامات بہرصورت ناکافی تھے۔
کچھ یوں دکھائی دیا،
تھے ناکافی بہرصورت اقدامات یہ
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب ہم نے اسے الٹی سمت والے جملے کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پیسٹ کیا تو جملے کی اصل صورت یعنی کہ 'یہ اقدامات بہرصورت ناکافی تھے' بحال تھی تب سے ہم کچھ گڑبڑائے ہوئے ہیں کہ یا الٰہی! یہ ماجرا کیا ہے؟ ورڈ نے ہمیں یہ بصری دھوکا کیونکر دے رکھا ہے؟۔
ورڈ 2010 ہے جناب؛ فائل بھی جلد اپ لوڈ کر دی جاوے گی؛ امید تو یہی ہے!فائل اپلوڈ کردیں، ذرا ہم بھی دیکھیں کیا چکر بازی ہے۔ اور اپنے ورڈ کا ورژن بھی بتائیں۔
اردو یا عربی میں نسخ لکھائی میں ایک ہی حرف کی مختلف اشکال ہوتی ہیں۔
اکیلی شکل Isolated form
ابتدائی شکل Initial form
وسطی شکل Medial form
آخری شکل Final form
نسخ میں ایک حرف کی کل چار اشکال بنتی ہیں:
isolated
initial
medial
final
جب کہ نستعلیق میں ایسا نہیں ہے۔ یہاں ہر حرف کی چار سے زیادہ شکلیں بن سکتی ہیں اسی وجہ سے ایسے متن پر نستعلیق فونٹ اپلائی نہیں ہوتا
مثلا
نستعلیق میں ’’ب‘‘ کی 14 مختلف شکلیں اور نشستیں بنتی ہیں جو شان الحق حقی صاحب نے اپنے ایک شعر میں جمع کردی ہیں:
بل میں بلبل، بانس پہ بطخ، بوتل میں بیل، آب میں بندر
بمبئی میں سبحان اللہ مچھلی ڈوبی بیچ سمندر
جاسم محمد علوی امجد
یونیکوڈ میں حرف کی اکیلی شکل ، ابتدائی شکل ، وسطی شکل اور آخری شکل کی علیحدہ علیحدہ یونیکوڈ ویلیوز ہیں۔
کی بورڈ سے لکھتے ہوئے عموما حرف کی اکیلی شکل ہی لکھی جاتی ہے اور لے آوٹ انجن فونٹ سے حرف کے کانٹیکسٹ کے مطابق مطلوبہ شکل مہیا کرتا ہے
اشکال کو تبدیل کرنے کا یہ عمل
reshaping engine
کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
جن سسٹمز میں رائٹ ٹو لیفٹ زبان کی لے آوٹ اور ری شیپنگ کی صلاحیت نہیں ہوتی وہاں ایک جگاڑ یہ بنا لیا جاتا ہے کہ حرف کی اکیلی شکل یا آسولیٹیڈ فارم کے بجائے
context
کے مطابق حرف کی بننے والی شکل کی یونیکوڈ ویلیو لے آوٹ انجن کو فراہم کی جاتی ہیں اور اس طرح درست ڈسپلے ممکن ہوتا ہے۔
لیکن سرچ کرتے ہوئے اس طرح کے متن کی تلاش مشکل ہوتی ہے۔
لہذا نارملائزیشن کے عمل میں یہ ضروری ہوتا ہے کہ حرف کی ابتدائی ، وسطی اور آخری شکل کو آسولیٹیڈ فارم سے تبدیل کر دیا جائے۔
متن کی سمت دیکھیں، ممکن ہے کہ دائیں سے بائیں ہو یعنی اس سمت والا بٹن روشن ہوآج ہمیں ایک دوست نے ورڈ فائل بھیجی تودرج ذیل جملہ،
یہ اقدامات بہرصورت ناکافی تھے۔
کچھ یوں دکھائی دیا،
تھے ناکافی بہرصورت اقدامات یہ
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب ہم نے اسے الٹی سمت والے جملے کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پیسٹ کیا تو جملے کی اصل صورت یعنی کہ 'یہ اقدامات بہرصورت ناکافی تھے' بحال تھی تب سے ہم کچھ گڑبڑائے ہوئے ہیں کہ یا الٰہی! یہ ماجرا کیا ہے؟ ورڈ نے ہمیں یہ بصری دھوکا کیونکر دے رکھا ہے؟۔