مارننگ فراسٹ :)

زبیر حسین

محفلین
ہر موسم ہر منظر کے ساتھ بندے کی کوئی نہ کوئی یاد جڑی ہوتی ہے آپ بتائے آپ کی کون سی یاد جڑی ہے اس کے ساتھ جو منظر یہ خوبصورت تصاویر پیش کر رہی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

مجھے پورے سال میں سب سے زیادہ یہ منظر پسند ہوتا ہے جب پہلی برفباری ہو اور جھیلیں مائع حالت میں دکھائی دیں اور باقی ہر طرف سفیدی چھائی ہوئی ہو۔ دوسرا یہ سین پسند ہے جس میں صبح صبح پالا جما ہوا ہو۔ یادیں تو کوئی خاص وابستہ نہیں ہیں، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے۔ اگر کچھ یاد آ گیا تو شیئر کر دوں گا :)
 
صحیح ہے۔
مجھے ایک منظر بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔۔سردیوں کی کسی شام جب کسی گاؤں کے لوگ کھیتی باڑی کر کے مال مویشی چرا کر واپس گھروں کو لوٹ رہے ہوں اور ایک دم سے افق سے کالی گھٹا آن نکلے اور لوگ بھاگم بھاگ چیزیں سمیٹنے میں لگ جائیں،سورج ابھی ڈوبا نہ ہو اور اندھیرا پڑ جائے ہر طرف خاموشی ہو جائے سوا ئے ہوا کی سائیں سائیں میں اکیلا ہی سہی لیکن باہر کہیں اس منظر سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔۔۔۔۔کاش
 
قیصرانی

لائبریرین
1412623_10151755698942183_53252292_o.jpg
 
Top