مارننگ فراسٹ :)

عمر سیف

محفلین
یہ ڈبے نہیں بلکہ گھاس ہے جسے کاٹ کر بنڈل بنا کر پلاسٹک میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ اسے ہے بال بھی کہتے ہیں۔ کافی بڑی ہوتی ہے۔ فننش سائنسدان کو اسی گھاس کی تازگی کو محفوظ کرنے کے طریقے کی دریافت پر نوبل انعام ملا تھا :)
زبردست ۔۔ اور یہ کس کام آتے ہیں ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست ۔۔ اور یہ کس کام آتے ہیں ؟؟
فن لینڈ جیسے ملک میں جہاں کئی ماہ تک درجہ حرارت منفی میں رہتا ہے، میں تازہ گھاس تو اگ نہیں سکتی۔ گھاس کو اس طرح محفوظ کر لیا جاتا ہے اور پھر ساری سردیاں بھی جانوروں کو خوراک ملتی رہتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ وڈیو دیکھیئے۔ عام طور پر پہلے گھاس کو کاٹ کر ڈال دیا جاتا ہے۔ چند دن بعد اس پر کوئی کیمیکل چھڑک کر اسے گھمایا جاتا ہے۔ پھر چند دن بعد اسے قطاروں میں رکھ کر ہے بالز بنائی جاتی ہیں۔ پھر یورپی یونین کے قواعد کے مطابق ان بالز پر پلاسٹک کی تہہ چڑھائی جاتی ہے۔ آج کل تو ساسیج کی شکل کا قانون ہے
 
آخری رول تو کافی دور نکل گیا ۔۔
زبردست ہے ۔۔ :clap:
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے ٹیگ نہ کر کے،

آپ کو اندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا قدرت کے کرشموں سے میری گہری وابستگی کا
اوہ، دراصل میں ٹیگ کرنے کے معاملے میں بہت سخت ہوں۔ جب تک مجھے خصوصی طور پر نہ کہا جائے، میں ٹیگ نہیں کرتا کہ مفت میں کسی کو بور کیوں کیا جائے۔ اب سے آپ سبسکرائب ہو گئے :)
 
اوہ، دراصل میں ٹیگ کرنے کے معاملے میں بہت سخت ہوں۔ جب تک مجھے خصوصی طور پر نہ کہا جائے، میں ٹیگ نہیں کرتا کہ مفت میں کسی کو بور کیوں کیا جائے۔ اب سے آپ سبسکرائب ہو گئے :)
اوہ، اوہ،
اس کا مطلب مجھے بھی احتیاط کرنی چاہیے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اتحاد و یگانگت کا ایک عظیم مظاہرہ جسے ہماری قوم کو اشد ضرورت ہے۔کاش۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
1384193_10202254848874123_1101052092_n.jpg
 
Top