مارول سنیمیٹِک یونیورس

آپ نے مارول سنیمیٹک یونیورس کی کون کونسی فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟

  • آئرن‌مین

    Votes: 27 96.4%
  • دی انکریڈیبل ہلک

    Votes: 24 85.7%
  • آئرن‌مین 2

    Votes: 25 89.3%
  • تَھور

    Votes: 21 75.0%
  • کیپٹن امیریکا: دا فرسٹ اوینجر

    Votes: 23 82.1%
  • دی اوینجرز

    Votes: 22 78.6%
  • آئرن‌مین 3

    Votes: 20 71.4%
  • تَھور: دا ڈارک ورلڈ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن امیریکا: وِنٹر سولجر

    Votes: 19 67.9%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی

    Votes: 23 82.1%
  • اوینجرز: ایج آف الٹرون

    Votes: 23 82.1%
  • اَینٹ‌مین

    Votes: 23 82.1%
  • کیپٹن امیریکا: سِول وار

    Votes: 21 75.0%
  • ڈاکٹر سٹرینج

    Votes: 20 71.4%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی والیم 2

    Votes: 23 82.1%
  • سپائیڈر‌مین: ہوم‌کمِنگ

    Votes: 16 57.1%
  • تَھور: ریگناروک

    Votes: 20 71.4%
  • بلیک پینتھر

    Votes: 19 67.9%
  • اوینجرز: اِنفِنٹی وار

    Votes: 21 75.0%
  • اَینٹ‌مین اینڈ دا واسپ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن مارول

    Votes: 9 32.1%
  • ’اوینجرز: اینڈ گیم‘

    Votes: 7 25.0%

  • Total voters
    28

جاسم محمد

محفلین
نہیں۔ یہ ڈِزنی اور پاکستانی ڈسٹریبیوٹر کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا معاملہ ہے۔
ڈزنی کا علاقائی ڈسٹریبوٹر بھارتی ہے :)
“The real reason is that a local distribution company is yet to pay the studios for films it had purchased the rights to earlier. This has upset the Indian distributors of Captain Marvel, who first asked for a hefty price in exchange for the film’s right and later, decided not to give them at all.
 
سعادت

تکنیکی معاون

محفل میں ایک ریٹنگ facepalm کی بھی ہونی چاہیے۔
 
فہیم

لائبریرین
مجھے بھی کچھ کچھ خوف تو ہوچلا ہے کہ اینڈ گیم بھی شاید پاکستان میں ریلیز نہ ہونے دی جائے۔
لیکن امید ہے کہ ایسا نہ ہو۔
یہ وہ فلم ہے جس کا انتظار میں 1 سال سے کررہا ہوں کہ یہ ریلیز کے پہلے دن ہی دیکھنی ہے۔
اس سے پہلے جس فلم کا شدت سے انتظار رہا تھا وہ "ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ" تھی۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس سے پہلے جس فلم کا شدت سے انتظار رہا تھا وہ "ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ" تھی۔
ایکس-مین سے یاد آیا: ڈِزنی اور 21st سنچری فوکس کا انضمام بھی دو دن قبل ہی مکمل ہوا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ مارول سنیمیٹِک یونیورس میں ایکس-مین کا ظہور کب اور کیسے ہوتا ہے۔ :)
 
یاسر حسنین

محفلین
مارول سنیمیٹِک یونیورس میں ایکس-مین کا ظہور کب اور کیسے ہوتا ہے۔
اس چیز کا انتظار تو رہے گا کہ نئے سرے سے ان کا کچھ کرتے ہیں یا انہی کو لے کر چلتے ہیں۔ ویسے یہ ممکن تو نہیں لگ رہا کہ انہی کرداروں کو آگے لے کر چلیں۔
نئی کاسٹ، نئی کہانی جن میں باقی کردار بھی شامل ہوں گے جو اس وقت چل رہے ہیں۔ فیز فور پرانےآئرن مین اور کیپٹن امریکہ بس جھلک دکھلانے کی حد تک ہی ہو سکتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
ایکس-مین سے یاد آیا: ڈِزنی اور 21st سنچری فوکس کا انضمام بھی دو دن قبل ہی مکمل ہوا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ مارول سنیمیٹِک یونیورس میں ایکس-مین کا ظہور کب اور کیسے ہوتا ہے۔ :)
ایکس مین کے ساتھ ساتھ مارول کے پاس اب بڑے ولنز کا بھی اسٹاک دستیاب ہوگا :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس چیز کا انتظار تو رہے گا کہ نئے سرے سے ان کا کچھ کرتے ہیں یا انہی کو لے کر چلتے ہیں۔ ویسے یہ ممکن تو نہیں لگ رہا کہ انہی کرداروں کو آگے لے کر چلیں۔
اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ انہیں نئے سرے سے متعارف کروایا جائے گا۔ البتہ ڈیڈپُول کو شاید استثنا مل جائے۔ :)

ایکس مین کے ساتھ ساتھ مارول کے پاس اب بڑے ولنز کا بھی اسٹاک دستیاب ہوگا :)
ڈاکٹر ڈُوم!
 
جاسم محمد

محفلین
ایکس-مین سے یاد آیا: ڈِزنی اور 21st سنچری فوکس کا انضمام بھی دو دن قبل ہی مکمل ہوا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ مارول سنیمیٹِک یونیورس میں ایکس-مین کا ظہور کب اور کیسے ہوتا ہے۔ :)
باقیوں کا پتا نہیں البتہ میرا انفینیٹی وار اینڈ گیم کے بعد اور کوئی پھٹیچر مارول فلم دیکھنے کا کوئی پلان نہیں ہے
 
فہیم

لائبریرین
ایرک لینشر کا کردار بنیادی طور پر منفی نہیں ہے۔ بلکہ وہ حالات سے مجبور ہو کر ایسا کرتا ہے۔
اس کو بنیادی طور پر شروع سے ہی انسان دشمن بتایا گیا۔
جبکہ اس کی ماں کو مارنے میں ایک میوٹن کا ہی ہاتھ تھا۔

اور ایکسن میں فرسٹ کلاس میں وہ کہتا بھی ہے کہ اسے سیبیسٹین شا کی اس بات سے پورا اتفاق ہے کہ انہیں انسانوں کی نسل مٹا دینی چاہیے۔
لیکن چونکہ وہ اس کی ماں کا قاتل ہے تو وہ اسے بھی زندہ نہیں چھوڑتا۔

لیکن پھر ڈیز آف فیوچر پاسٹ اور اپوکلیپس میں اسے تھوڑا ٹھیک کیا گیا۔
 
Top