جاسم محمد
محفلین
میری تو ہر توقع پر پوری اتری۔
میں کیپٹن امیریکا کا فین ہوں۔ فلم کے رائٹرز نے کہا تھا کہ اگر آپ ’انفنٹی وار‘ میں کیپٹن امیریکا کے محدود کردار سے مایوس ہوئے ہیں، تو ’اینڈ گیم‘ میں آپ کی شکایت کا ازالہ ہو جائے گا، اور ایسا ہی ہوا۔
اس کے علاوہ، ایمسییو کی پچھلی فلموں کے ریفرنسز نے بہت لطف دیا۔
ٹائم ٹریول (خصوصاً کیپٹن امیریکا کی کہانی کے اختتام) نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، دیکھتے ہیں کہ انہیں کیسے حل کیا جائے گا۔
اس میسج میں اسپائلرز ہیں تو اپنی ذمہ داری پر دیکھیں
اصل میں ایک تومجھے یہ لگا جیسے مووی بس جلدی جلدی دکھائی گئی ہے۔
ٹونی فلم شروع ہوتے ہیں اک دم واپس زمین پر پہنچ گیا۔ دوسرا اس کے زمین پر آنے کے بعد جس ایموشنز کی مجھے توقع تھی وہ اس طرح دیکھنے کو نہیں ملے۔
انفیٹی وار میں تھینوس پوری مووی پر چھایا رہا اوریہاں اس غریب کا کوئی حال نہ تھا۔
یہ بات سب کو معلوم تھی کہ آئرن مین اور کیپٹن امریکا کی یہ آخری مووی ہے۔ لیکن جس طرح ان کا دی اینڈ کیا گیا اس میں لوپ ہول ہے۔
کیونکہ جب 2014 کا تھینوس واپس آسکتا ہے تو سارے معاملات نپٹا نے کے بعد دو مہینے پہلے کا ٹونی بھی واپس آسکتا ہے۔
اور سب سے زیادہ جس چیز کی مجھے توقع تھی وہ تھی کہ اس مووی میں لازماً کوئی نئے کردار شامل ہونگے۔ ولن اور ہیروز دونوں طرف کے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
باقی اورر آل فلم ٹھیک تھی۔ لیکن انفیٹی وار کے مقابلے کمزور رہی
ان میں سے بہت سی باتیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں۔
البتہ تھینوس، گمورا کی واپسی کے علاوہ نیبولا کا اپنے ماضی کو مار کر بھی زندہ رہنے نے بلیک وڈو اور آئرن مین کی واپسی کے راستے کھول دیئےہیں۔ یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کامکس کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔
ٹائم ٹریول میں ہونے والی گڑبڑ سے متعلق اینشینٹ ون نے ہلک کو ۲۰۱۲ میں ہی آگاہ کر دیا تھا۔ یعنی جب ایک ٹائم لائن سے انفینیٹی اسٹون غائب ہو کر دوسری میں جاتا ہے تو اسکی جگہ ایک نئی ٹائم لائن وجود میں آتی ہے۔ جو کہ عارضی اور کمزور ہوتی ہے۔ اسی لئے ہلک نے ماضی کے تمام اسٹونز اپنے اپنے صحیح وقت پر واپس کرنے کا وعدہ کرکے اینشینٹ ون سے ٹائم اسٹون حاصل کیا تھا۔
فلم کے اختتام پر کیپٹن امریکہ نے وعدہ کے مطابق ماضی سے ہتھیائے گئے تمام انفینیٹی اسٹون واپس کر دیے۔ اور اسکے ساتھ ہی ان کے عارضی طور پر غائب ہو جانے سے جو متبادل ٹائم لائنز بن گئی تھیں وہ بھی ختم ہو گئی۔ کیپٹن امریکہ کا بوڑھا ہو جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ تمام متبادل ٹائم لائنز کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ اور یوں جاری ٹائم لائن کا مستقل حصہ بن گئے۔
فلم کے اختتام پر کیپٹن امریکہ نے وعدہ کے مطابق ماضی سے ہتھیائے گئے تمام انفینیٹی اسٹون واپس کر دیے۔ اور اسکے ساتھ ہی ان کے عارضی طور پر غائب ہو جانے سے جو متبادل ٹائم لائنز بن گئی تھیں وہ بھی ختم ہو گئی۔ کیپٹن امریکہ کا بوڑھا ہو جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ تمام متبادل ٹائم لائنز کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ اور یوں جاری ٹائم لائن کا مستقل حصہ بن گئے۔