مارول سنیمیٹِک یونیورس

آپ نے مارول سنیمیٹک یونیورس کی کون کونسی فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟

  • آئرن‌مین

    Votes: 27 96.4%
  • دی انکریڈیبل ہلک

    Votes: 24 85.7%
  • آئرن‌مین 2

    Votes: 25 89.3%
  • تَھور

    Votes: 21 75.0%
  • کیپٹن امیریکا: دا فرسٹ اوینجر

    Votes: 23 82.1%
  • دی اوینجرز

    Votes: 22 78.6%
  • آئرن‌مین 3

    Votes: 20 71.4%
  • تَھور: دا ڈارک ورلڈ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن امیریکا: وِنٹر سولجر

    Votes: 19 67.9%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی

    Votes: 23 82.1%
  • اوینجرز: ایج آف الٹرون

    Votes: 23 82.1%
  • اَینٹ‌مین

    Votes: 23 82.1%
  • کیپٹن امیریکا: سِول وار

    Votes: 21 75.0%
  • ڈاکٹر سٹرینج

    Votes: 20 71.4%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی والیم 2

    Votes: 23 82.1%
  • سپائیڈر‌مین: ہوم‌کمِنگ

    Votes: 16 57.1%
  • تَھور: ریگناروک

    Votes: 20 71.4%
  • بلیک پینتھر

    Votes: 19 67.9%
  • اوینجرز: اِنفِنٹی وار

    Votes: 21 75.0%
  • اَینٹ‌مین اینڈ دا واسپ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن مارول

    Votes: 9 32.1%
  • ’اوینجرز: اینڈ گیم‘

    Votes: 7 25.0%

  • Total voters
    28

سعادت

تکنیکی معاون
’اوینجرز: اینڈ گیم‘ بھی اب پول میں شامل ہے۔ (منتظمین/مدیران کا ایک بار پھر شکریہ :)

(ایک درخواست:‌ فلم، اور خصوصاً فلم کے سپائلرز، پر گفتگو کرنے کے لیے سرگوشیوں کا استعمال کیجیے۔)
 

جاسم محمد

محفلین
(ایک درخواست:‌ فلم، اور خصوصاً فلم کے سپائلرز، پر گفتگو کرنے کے لیے سرگوشیوں کا استعمال کیجیے۔)
بالآخر اوینجرز اینڈ گیم بھی دیکھ لی۔
کافی لمبی فلم ہے۔ لیکن آپ بور نہیں ہوں گے۔ فلم کے اختتام میں کئی ٹویسٹ ہیں
 

دوست

محفلین
میں ابھی نکلنے لگا ہوں دیکھنے۔
دل کرتا ہے پاپڑ ہوتے، نمکین پاپڑ اور ساتھ آم کا جوس، چوری چوری اندر لے جاتا اور بیٹھ کر دیکھتا۔ بیگ کم ہی چیک کرتے ہیں ادھر۔
لیکن دل ڈھونڈتا ہے نمکین پاپڑ جو یہاں نہیں ملتے۔ :(
 

جاسم محمد

محفلین
میں ابھی نکلنے لگا ہوں دیکھنے۔
دل کرتا ہے پاپڑ ہوتے، نمکین پاپڑ اور ساتھ آم کا جوس، چوری چوری اندر لے جاتا اور بیٹھ کر دیکھتا۔ بیگ کم ہی چیک کرتے ہیں ادھر۔
لیکن دل ڈھونڈتا ہے نمکین پاپڑ جو یہاں نہیں ملتے۔ :(
3 گھنٹہ طویل فلم ہے ۔ اس لئے انتظامیہ نے خصوصی رعائیت دے رکھی ہے۔
پاپڑوں کی جگہ سنیکس لے جائیں :)
 

دوست

محفلین
ہم نے گھر سے جوس لے لیا ہے اور اس کے ہمراہ پاپڑ فرض کر لیے ہیں امید تین گھنٹے تک خوب مزہ دیں گے۔
 

دوست

محفلین
کیا کہنے جناب، کہ پاپڑ فرض کیے تھے چپس نکل آئی۔
ہم نے بھی خوب کھائی۔
فلم پر کیا کہیں، خود جا کر دیکھیں یا ٹورنٹ پر اللہ واسطے آنے کا انتظار کریں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
اور میں نے بھی ’اینڈ گیم‘ دیکھ لی۔ :)

اتنی پسند آئی کہ اب دوبارہ دیکھنے جاؤں گا۔ شاندار!
 

سعادت

تکنیکی معاون
اوینجرز اینڈ گیم دیکھی۔
جس کا پورے سال انتظار کیا تھا۔
انفیٹی وار کے بعد جیسی توقعات وابسطہ کی تھیں۔
وہ پوری نہیں ہوئیں۔
میری تو ہر توقع پر پوری اتری۔ :)

میں کیپٹن امیریکا کا فین ہوں۔ فلم کے رائٹرز نے کہا تھا کہ اگر آپ ’انفنٹی وار‘ میں کیپٹن امیریکا کے محدود کردار سے مایوس ہوئے ہیں، تو ’اینڈ گیم‘ میں آپ کی شکایت کا ازالہ ہو جائے گا، اور ایسا ہی ہوا۔

اس کے علاوہ، ایم‌سی‌یو کی پچھلی فلموں کے ریفرنسز نے بہت لطف دیا۔

ٹائم ٹریول (خصوصاً کیپٹن امیریکا کی کہانی کے اختتام) نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، دیکھتے ہیں کہ انہیں کیسے حل کیا جائے گا۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
ایک پبلک سروس پیغام: اگر کسی مراسلے میں سپائلر/سرگوشی موجود ہے اور آپ اس کا جواب دینا چاہتے ہیں، تو بائیں ہاتھ پر موجود ’+ اقتباس‘ یا ’جواب‘ پر کلک نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے اس مراسلے میں موجود سپائلر/سرگوشی ایڈیٹر میں ظاہر ہو جائے گی۔ یوں اگر آپ نے فلم نہیں دیکھی تو آپ کے لیے فلم کا مزا کرکرا ہو سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی مراسلے کا جواب دینے کے لیے پہلے اُس مراسلے کی کسی سادہ سطر کو منتخب کریں اور پھر وہیں ظاہر ہونے والے ’+ اقتباس‘ یا ’جواب‘ پر کلک کریں۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
میری تو ہر توقع پر پوری اتری۔ :)

اس میسج میں اسپائلرز ہیں تو اپنی ذمہ داری پر دیکھیں:)

اصل میں ایک تومجھے یہ لگا جیسے مووی بس جلدی جلدی دکھائی گئی ہے۔

ٹونی فلم شروع ہوتے ہیں اک دم واپس زمین پر پہنچ گیا۔ دوسرا اس کے زمین پر آنے کے بعد جس ایموشنز کی مجھے توقع تھی وہ اس طرح دیکھنے کو نہیں ملے۔

انفیٹی وار میں تھینوس پوری مووی پر چھایا رہا اوریہاں اس غریب کا کوئی حال نہ تھا۔

یہ بات سب کو معلوم تھی کہ آئرن مین اور کیپٹن امریکا کی یہ آخری مووی ہے۔ لیکن جس طرح ان کا دی اینڈ کیا گیا اس میں لوپ ہول ہے۔
کیونکہ جب 2014 کا تھینوس واپس آسکتا ہے تو سارے معاملات نپٹا نے کے بعد دو مہینے پہلے کا ٹونی بھی واپس آسکتا ہے۔

اور سب سے زیادہ جس چیز کی مجھے توقع تھی وہ تھی کہ اس مووی میں لازماً کوئی نئے کردار شامل ہونگے۔ ولن اور ہیروز دونوں طرف کے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

باقی اورر آل فلم ٹھیک تھی۔ لیکن انفیٹی وار کے مقابلے کمزور رہی :)
 

یاسر حسنین

محفلین
اس میسج میں اسپائلرز ہیں تو اپنی ذمہ داری پر دیکھیں
ان میں سے بہت سی باتیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں۔
البتہ تھینوس، گمورا کی واپسی کے علاوہ نیبولا کا اپنے ماضی کو مار کر بھی زندہ رہنے نے بلیک وڈو اور آئرن مین کی واپسی کے راستے کھول دیئےہیں۔ یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کامکس کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔
 
Top