مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

جوزف کالونی میں نہ تو میری رہائش ہے نہ ہی میرے کسی عزیز کی۔ میں اپنے ذاتی مشاہدے یا مصدقہ خبر کے حوالے سے ہی بات کرتی ہوں۔

میرے خیال میں جوزف کالونی میں پنجاب حکومت نے اچھے اقدام کیے
پراپرٹی بن سکتی ہے انسانی جان واپس نہیں اسکتی
اگر اس وقت تصادم ہوجاتا چاہے پولیس سے ہی ۔ اتنا بڑا ایشو بنتا کہ الامان۔
یہ بہت اچھا ہوا کہ صرف پراپرٹی تباہ ہوئی جس کا مداوہ ممکن ہے۔ وگرنہ اسٹیج تیار تھا پورا پنجاب میں اگ لگانے کے لیے
 
ساجد

محفلین
میں تو اسے پنجاب حکومت کی نا اہلی ۔ ناکامی کہوں گی بیڈ گورنس کہوں گی۔ اور یہ کُھلی چھوٹ اس لئے تھی کہ پولیس کو آرڈر ہی نہیں تھا آنسو گیس یا ہوائی فائرنگ کرنے کا۔
آپ اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں اور میں بھی آزاد ہوں
نہ جانے آپ یک طرفہ کیوں سوچتی ہیں۔
غور کیجئے کہ سانحہ جوزف کالونی کے اگلے ہی روز پولیس کے موجود ہوتے ہوئے یوحنا آباد میٹرو اسٹیشن پر تباہ کن توڑ پھوڑ کی گئی۔ وہاں بھی پولیس نے گولی چلائی نہ بندے مارے۔ کیا آپ اسے بھی کھلی چھوٹ کہیں گی؟؟؟۔
ایسے ہنگاموں کو روکنے کی ایک سٹریٹجی ہوتی ہے تا کہ نقصان کم سے کم ہو اگر آپ کے لکھے کے مطابق گولی چلا دی جاتی تو حالات کہیں زیادہ بد تر ہو سکتے تھے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میرے خیال میں جوزف کالونی میں پنجاب حکومت نے اچھے اقدام کیے
پراپرٹی بن سکتی ہے انسانی جان واپس نہیں اسکتی
اگر اس وقت تصادم ہوجاتا چاہے پولیس سے ہی ۔ اتنا بڑا ایشو بنتا کہ الامان۔
یہ بہت اچھا ہوا کہ صرف پراپرٹی تباہ ہوئی جس کا مداوہ ممکن ہے۔ وگرنہ اسٹیج تیار تھا پورا پنجاب میں اگ لگانے کے لیے
اتنی جگ ہنسائی ہوئی بہت اچھا ہواپاکستان کا امیج خراب ہوا بہت اچھا ہوا
شہباز شریف نے بعد میں اپنی ساکھ بچانے کے لئے گھروں کی تعمیر کروائی وہ نہ کرواتا تو ملک ریاض کروا دیتا ۔ ملک ریاض نہ کرواتا تو کرسچین این جی اوز کروا دیتیں
 
آپ تو برائے مہربانی پہلے میرے سوال کا جواب دیں بس سروس کے لئے پیسہ کہاں سے آیا اور ثبوت بھی پیش کیجیے۔

دیکھیں یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس میں انویسٹمنٹ واپس اجاتاہے
یہ پیسہ کھوہ میں پھینکنے کی بات نہیں ہے
دیکھیے 30 ارب روپیہ کا ایک طیارہ اتا ہے اورین۔ چار طیارے اب تک تباہ ہوچکے ہیں پھک سے۔
جبکہ میٹرو بس کا پیسہ چار پانچ سال میں واپس اجائے گا۔ یہ اچھی انوسیٹمنٹ ہے۔ عوام کوبھی فائدہ ہے۔

مجھے علم نہیں کہ یہ پیسہ کہاں سےایا۔میرے خیال میں یہ اہم بھی نہیں ہے
 
اتنی جگ ہنسائی ہوئی بہت اچھا ہواپاکستان کا امیج خراب ہوا بہت اچھا ہوا
شہباز شریف نے بعد میں اپنی ساکھ بچانے کے لئے گھروں کی تعمیر کروائی وہ نہ کرواتا تو ملک ریاض کروا دیتا ۔ ملک ریاض نہ کرواتا تو کرسچین این جی اوز کروا دیتیں

ایک ادمی بھی مرجاتا تو دنیا کی کوئی قوت اسے واپس نہیں لاسکتی تھیں
باقی اعتراض کرنا اپ کا حق ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
نہ جانے آپ یک طرفہ کیوں سوچتی ہیں۔
غور کیجئے کہ سانحہ جوزف کالونی کے اگلے ہی روز پولیس کے موجود ہوتے ہوئے یوحنا آباد میٹرو اسٹیشن پر تباہ کن توڑ پھوڑ کی گئی۔ وہاں بھی پولیس نے گولی چلائی نہ بندے مارے۔ کیا آپ اسے بھی کھلی چھوٹ کہیں گی؟؟؟۔
ایسے ہنگاموں کو روکنے کی ایک سٹریٹجی ہوتی ہے تا کہ نقصان کم سے کم ہو اگر آپ کے لکھے کے مطابق گولی چلا دی جاتی تو حالات کہیں زیادہ بد تر ہو سکتے تھے۔
میں نے کب گولی چلانے کی بات کی ہوائی فائرنگ کا ذکر کیا
یہاں بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ جوزف کالونی کو آگ لگانے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں ۔ مزید یہ کہ توہین رسالت کی شکایت کسی بدکردار شرابی کے کہنے پر درج نہیں ہونی چاہیئے ۔ شکایت کے لئے چار گواہ بھی ہونے چاہیئیں۔ اقلیتوں کی مذہبی کتب کے تقدس کا بھی خیال ہونا چاہیئے ۔ مگر یہاں تو عوام کو مشتعل کرنے والوں کے جلوس کی قیادت ن لیگ کے ایم این اےکر رہے تھے
 
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟؟؟۔:)
خوش رہئیے بہن جی

ہوائی فائرنگ میں بھی گولیاں ہی چلا کرتی ہیں ، ہوا نہیں ۔
آپ یہ بتایئے پولیس نے جوزف کالونی کے مکینوں سے گھر خالی کیوں کروائے ؟
ظاہر ہے پولیس کو علم تھا کہ یہاں خطرے کی نوعیت کیا ہے۔ تو پھر مشتعل ہجوم کو روکنے کے لئے نہ تو خار دار تار لگائی گئی نہ مناسب نفری بھیجی گئی نہ لاٹھی چارج ہوا نہ آنسو گیس نہ ہوائی فائرنگ ۔
کیا پنجاب حکومت میں اتنی اہلیت نہیں کہ دو تین ہزار لوگوں کو غیر قانونی عمل سے روک سکے ؟
کیا شہباز شریف کو معاملے کی حساسیت کا علم نہ تھا؟
وہ اس واقعے کے دوران کہاں مصروف تھے؟
کیا اسی کو گڈ گورنس کہتے ہیں؟
 
حسان خان

لائبریرین
حسن اسکوائر کے قریب ﴿گلشن﴾، ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے

اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے (کم سے کم میں نے تو یہی سنی ہے) کہ یہاں واجبات کی ادائیگی وقت پر ہوتی ہے اور یہاں کنڈے نہیں پائے جاتے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے (کم سے کم میں نے تو یہی سنی ہے) کہ یہاں واجبات کی ادائیگی وقت پر ہوتی ہے اور یہاں کنڈے نہیں پائے جاتے۔
تو ہم نے کون سے کنڈے ڈال رکھے ہیں ہمیں کیوں 12-16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔ پورے ملک میں یکساں شیڈول ہونا چاہیئے
 
زرقا مفتی

محفلین
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟؟؟۔:)
خوش رہئیے بہن جی

ہوائی فائرنگ میں بھی گولیاں ہی چلا کرتی ہیں ، ہوا نہیں ۔
کوئی سمجھائے ان بھائی جی کو
بھائی جی ہوائی فائرنگ مشتعل ہجوم کو ڈرا کر منتشر کرنے کے لئے ہوتی ہے اور اس کا اکثر استعمال ہوتا ہے ڈاکٹروں پر بھی ہوا
 
ساجد

محفلین
کوئی سمجھائے ان بھائی جی کو
بھائی جی ہوائی فائرنگ مشتعل ہجوم کو ڈرا کر منتشر کرنے کے لئے ہوتی ہے اور اس کا اکثر استعمال ہوتا ہے ڈاکٹروں پر بھی ہوا
آپ ڈاکٹروں کے احتجاج اور اس واقعے میں فرق ملحوظ رکھیں تو مجھے سمجھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ یہاں پولیس کے سامنے پورا ایک بپھرا ہوا مجمع تھا ۔ ہوائی فائرنگ کی صورت میں جوابی ڈائریکٹ فائرنگ ہو جاتی تو پولیس کو بھی اپنے دفاع میں گولی چلانا پڑتی ۔ ہر کام طاقت سے نہیں ہوا کرتا ۔ پولیس کی تربیت میں شامل ہوتا ہے کہ ایسے مواقع پر کیا حکمت عملی اختیار کی جا سکتی ہے کتابی باتیں ایسے مواقع پر بے اثر ہو جاتی ہیں۔
بات پھر بھی وہیں آ کر ٹھہرتی ہے کہ بلوے سے اگلے روز جب ہجوم نے بس اسٹیشن تباہ کیا تب بھی پولیس نے فائرنگ نہیں کی ، اسے تو کھلی چھوٹ نہیں کہتی نا آپ؟؟؟۔ تو پھر سمجھئے کہ وہاں بھی کھلی چھوٹ نہ تھی بلکہ سٹریٹجی تھی۔
اب راوی چین کی نیند سونے جا رہا ہے لہذا بات ختم کرتا ہوں۔
 
جب آپ کو علم نہیں تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی نہیں ہوئی ۔

میرا خیال ہے کہ اپ کو یہ ڈاکومینٹز دیکھنے چاہیں
ABS (Annual Budget Statement)
ADP (Annual Development Programme)

ٹرانسپیرنسی
http://punjab.gov.pk/?q=budget_2012_13

واضح رہے کہ یہ پیسہ واپس اجائے گا۔ کھوھ میں نہیں گیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے (کم سے کم میں نے تو یہی سنی ہے) کہ یہاں واجبات کی ادائیگی وقت پر ہوتی ہے اور یہاں کنڈے نہیں پائے جاتے۔

جہاں جہاں حکومتی بجلی چوری ہوتی ہے وہاں وہاں یہ بات ادارے کے عہدے داران کے علم میں ہوتی ہے بلکہ زیادہ بہتر الفاظ میں کہیں تو "عوام کو بجلی چوری کی سہولت انہی لوگوں نے فراہم کی ہوئی ہے۔ " بعد میں صورتحال اگر ان کے کنٹرول میں بھی نہیں رہی تو یہ ادارے کا اپنا قصور ہے جس کی سزا عوام بلا امتیاز بھگت رہی ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میرا خیال ہے کہ اپ کو یہ ڈاکومینٹز دیکھنے چاہیں
ABS (Annual Budget Statement)
ADP (Annual Development Programme)

ٹرانسپیرنسی
http://punjab.gov.pk/?q=budget_2012_13

واضح رہے کہ یہ پیسہ واپس اجائے گا۔ کھوھ میں نہیں گیا۔
جب آپ نے لنک لگائے ہیں تو پڑھ بھی لیا ہوگا کہ بس سروس کے لئے ١١ ارب مختص کئے گئے جبکہ اپنی زبان سے اس لاگت ۲۷ ارب ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں جبکہ مخالفین اس کی لاگت کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔ اگر شہبااز کی بات کو سچ مان لیا جائے تو بھی وہ بتائے کہ بقیہ سولہ ارب کہاں سے آئے؟؟
یہ بھی بتائے کہ پنجاب حکومت کی آمدن اور خرچ کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟؟
ٹرانسپیریسی صرف یہ بتاتی ہے کہ کام کے ٹھیکے بذریعہ اشتہار دئیے گئے یا نہیں ویسے بھی اُن کے عہدیدار ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ ہم نے پنجاب حکومت کو شفافیت کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں دیا
 
1101806090-2.gif
 
ساجد

محفلین
زرقا مفتی صاحبہ ، یہ سیاسی نوک جھونک تو چلتی رہے گی :) ؛ آپ سے گزارش کی تھی کی پاکستان تحریکِ انصاف کا منشور شریکِ محفل کر دیں تا کہ ووٹرز کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔ کیا منشور ابھی شائع ہوا یا نہیں؟۔
 
ساجد صاحب ایک بار تحریکِ انصاف کی ویب سائٹ کی سیر کر لیجیے
منشور میں کچھ اضافہ متوقع ہے
تاہم آپ کے لئے پرانا منشور اُردو اور انگریزی میں ۔ اُمید ہے آپ نے اُن پالیسیوں کا جا$زہ لے لیا ہوگا
http://www.insaf.pk/AboutUs/Manifesto/tabid/138/Default.aspx
http://www.insaf.pk/docs/PTI-Final-manifesto-Urdu.pdf
 
Top