ماوراء سپرموڈریٹر

زیک

مسافر
:)grin: مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اب تم بھی ناظم بن گئی اب میں نے جو ڈیلیٹ کروانا ہوا تم ہی کیا کرنا :grin: زکریا کو کہنا پڑتا تھا ، ۔۔۔ اب تم سنبھالو ۔ ۔ ۔۔

اور ویسے بھی اہم عہدوں پر اپنے لوگ ہوں تو اس میں اپنا ہی فائدہ ہوتا ہے۔ aas

:rolleyes: اقراباءپروری؟؟
 
ماوراء

محفلین
ساجد بھائی، سوری، یاد ہی نہیں رہا تھا، ڈانٹنے کی عادت تو شروع سے ہی ہے۔:(
عہدے کے بعد تو ڈانٹ بندوق کے ساتھ ہو گی۔ :gun:
 
ماوراء

محفلین
چلو، کوئی نہیں مسئلہ، ایک نہ ایک دن تو پہنچنا ہی تھا اس عمر میں بھی۔ واقعی یاد آیا، میرے بال بھی سفید ہو رہے ہیں۔ :(
 
ماوراء

محفلین
ارے یہاں کیا ہو رہا ہے؟ میرے بال نہ دھوپ سے اور نہ ہی نزلے سے سفید ہو رہے ہیں۔ بقول امی کہ یہ تیل کی مالش نہ کرنے اور زیادہ ڈائی کرنے سے ہو رہے ہیں۔اس لیے آپ لوگ بے فکر رہیں۔
 
ساجد

محفلین
اچھا جی ، تو اب ادھر ادھر کی باتیں چھوڑو اور بندوق ، تلوار ، ڈنڈا ، چھری ، یا لاٹھی جو کچھ بھی اٹھانا ہے اٹھاؤ اور مانیٹری شروع کر دو۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
ارے یہاں کیا ہو رہا ہے؟ میرے بال نہ دھوپ سے اور نہ ہی نزلے سے سفید ہو رہے ہیں۔ بقول امی کہ یہ تیل کی مالش نہ کرنے اور زیادہ ڈائی کرنے سے ہو رہے ہیں۔اس لیے آپ لوگ بے فکر رہیں۔

تو کر کے دیکھ لو تیل کی مالش، اگر مٹی کے تیل کی مالش کرو تو اور زیادہ اچھا ہے۔;) بس ادھر دیکھ لینا کہیں قریب میں آگ نہ جل رہی ہو۔ نہیں تو جوؤں کو بہت تکلیف ہو گی۔ +ہا ہائے+
 
امن ایمان

محفلین
شکریہ امن، اور کبھی کبھی تم بہت زیادہ بول جاتی ہو۔ کم بولا کرو۔ :p

ماوراء۔۔ کم تو میں بولتی ہوں لیکن جب بات ہو تعریف کی ۔۔ تعریف بھی وہ جو سچی،اصلی، کھری، بناوٹ سے پاک، تصنع سے کوسوں دور (اور کیا کیا ہوتا ہے بھلا :rolleyes:) ہو۔۔تو پھر میں نہ تو کم بولتی ہوں اور نہ کم لکھتی ہوں۔۔۔ویسے یہاں تو ابھی میں نے کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔۔:g aas

ساجد بھائی ویسے آپ توجہ نہ دلاتے تو مجھے تو پتہ بھی نہیں چلنا تھا کہ ناظم خاص مجھے ڈانٹ رہی ہیں۔ aas
 
ماوراء

محفلین
اچھا جی ، تو اب ادھر ادھر کی باتیں چھوڑو اور بندوق ، تلوار ، ڈنڈا ، چھری ، یا لاٹھی جو کچھ بھی اٹھانا ہے اٹھاؤ اور مانیٹری شروع کر دو۔:)
اس کے بغیر ہی کام چلے گا۔

تو کر کے دیکھ لو تیل کی مالش، اگر مٹی کے تیل کی مالش کرو تو اور زیادہ اچھا ہے۔;) بس ادھر دیکھ لینا کہیں قریب میں آگ نہ جل رہی ہو۔ نہیں تو جوؤں کو بہت تکلیف ہو گی۔ +ہا ہائے+
ہاہاہا۔ شمشاد بھائی۔ آپ بھی نہ۔۔ میری کوئی فکر نہیں۔ اور جن کا وجود ہی نہیں، ان کی فکر کھائے جا رہی ہے آپ کو۔

ماوراء۔۔ کم تو میں بولتی ہوں لیکن جب بات ہو تعریف کی ۔۔ تعریف بھی وہ جو سچی،اصلی، کھری، بناوٹ سے پاک، تصنع سے کوسوں دور (اور کیا کیا ہوتا ہے بھلا :rolleyes:) ہو۔۔تو پھر میں نہ تو کم بولتی ہوں اور نہ کم لکھتی ہوں۔۔۔ویسے یہاں تو ابھی میں نے کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔۔:g aas

ساجد بھائی ویسے آپ توجہ نہ دلاتے تو مجھے تو پتہ بھی نہیں چلنا تھا کہ ناظم خاص مجھے ڈانٹ رہی ہیں۔ aas
ایک جملہ کچھ نے لکھا ہے جو تم نے بھی۔۔ کہ ڈیزرو کرتی ہوں اور میں ہی اس عہدے کے لیے بہتر تھی۔ اس کی میں تردید کرتی ہوں۔ اور بھی بہت سے ہو سکتے ہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
ایک جملہ کچھ نے لکھا ہے جو تم نے بھی۔۔ کہ ڈیزرو کرتی ہوں اور میں ہی اس عہدے کے لیے بہتر تھی۔ اس کی میں تردید کرتی ہوں۔ اور بھی بہت سے ہو سکتے ہیں۔

ہیں ماوراء یہ آپ زیک کا انتخاب غلط ثابت کرنے پر کیوں تلی ہوئی ہیں۔۔؟ aas

جی ماوراء یقننا اور بھی ماشاءاللہ بہت سارے لوگ ہیں جو یہ عہدہ ڈیزروو کرتے ہوں گے۔۔۔اور مجھے یقین ہے ایسے کسی موقع پر زیک، نبیل انہیں ضرور یاد رکھیں گے۔۔ابھی آپ منتخب ہوئیں ۔۔نیکسٹ ٹائم کوئی اور ہوگا۔۔۔اتنی چھوٹی سی بات پر سیرئس نہیں ہوتے اچھااااا :m
 
کیا ماورا سپر موڈریٹر بن گئی :eek: اور وہ بھی بلامقابلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اقدام آئین سے ماورا ہے اور اردو ویب کے آئین کی دفعہ 420 کی صاف خلاف ورزی ہے جس میں صاف صاف لکھا ہے کہ گپیں مارنے دو اراکین بیک وقت ناظم اعلی نہیں بن سکتے ( آئین میرے ذہن میں محفوظ‌ہے کسی کو چاہیے ہو تو میں فرصت میں اس کی نقل فراہم کر دوں گا(۔

یہ اقدام ماورائے قانون بھی ہے کیونکہ نہ تو اردو ویب کی مقننہ کا اجلاس بلایا گیا نہ اس پر بحث تمحیص ہوئی اور سب سے اہم نہ اس پر لیڈر آف اپوزیشن کے منطقی دلائل سنے گے اور بالا ہی بالا یہ فیصلہ صادر کر دیا گیا مگر بقائے باہمی کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے میں ماورا کو اس ماورائی اقدام کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ویسے ماورا میری پوسٹس ڈیلیٹ نہ کر دیا کرنا ذرا خیال کرنا ;)
 
Top