مبارکباد ماوراء پانچ ہزاری

قیصرانی

لائبریرین
ارے واہ۔ ماوراء اتنی جلدی سے 5000 پیغامات کا ہدف عبور کرنے پر بہت بہت مبارکباد
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
:oops: پھر بھول گئی۔ پتہ ہی نہیں چلتا ۔ اتنی جلدی پوسٹس بڑھ جاتی ہیں۔ مجھے کبھی کبھی لگتا ہے پیچھے سے کوئی میری پوسٹس بڑھا رہا ہے۔ میں تو اتنی کم باتیں کرتی ہوں۔ :?

خیر، زکریا اور منصور بہت شکریہ۔

ویسے جتنی مبارکیں اس محفل پر ملی ہیں نا۔ اتنی مجھے ساری زندگی نہیں ملیں ہوں گی۔ اور لگتا ہے کہ اتنی کبھی ملیں گی بھی نہیں۔ :p
~~
 
واہ ماورا ، تم بھی پنج ہزاری ہو گئی ہو۔

جیتی رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رہو

باتیں اتنی کرتی ہو اور پھر سادگی دیکھو کہ یہ بھی پوچھتی ہو کہ میں تو اتنی باتیں نہیں کرتی ۔ باتیں کرنے میں حرج کیا ہے ، کیا کروں کام بھی تو کرتی ہو ، دیکھ لو کتنے ظرف سے کہہ رہا ہوں :wink:

تم صنف نازک میں پہلی ہو جو اس مقام تک پہنچی ہو اور میرا خیال ہے کہ اب پانچ ہزار کے لیے کوئی نام ہونا چاہیے کہ منصور اور ماورا دونوں بہت فعال اور متحرک ممبر ہیں اور ان کے لیے کوئی امتیازی عہدہ ہونا چاہیے ۔

اس سے باقی سب کو بھی پانچ ہزاری ہونے کی ترغیب ملے گی ، میرا تو بڑا ارمان ہے پر ابھی تو آدھی پوسٹس بھی نہیں ہوئی۔ :)
 
پاکستانی

محفلین
بہت بہت مبارکباد ماوراء

محب علوی صاحب نے سچ کہا ہے مزید یہ کہ آپ نے تو محفل میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
واہ ماورا ، تم بھی پنج ہزاری ہو گئی ہو۔

جیتی رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رہو

باتیں اتنی کرتی ہو اور پھر سادگی دیکھو کہ یہ بھی پوچھتی ہو کہ میں تو اتنی باتیں نہیں کرتی ۔ باتیں کرنے میں حرج کیا ہے ، کیا کروں کام بھی تو کرتی ہو ، دیکھ لو کتنے ظرف سے کہہ رہا ہوں :wink:

تم صنف نازک میں پہلی ہو جو اس مقام تک پہنچی ہو اور میرا خیال ہے کہ اب پانچ ہزار کے لیے کوئی نام ہونا چاہیے کہ منصور اور ماورا دونوں بہت فعال اور متحرک ممبر ہیں اور ان کے لیے کوئی امتیازی عہدہ ہونا چاہیے ۔

اس سے باقی سب کو بھی پانچ ہزاری ہونے کی ترغیب ملے گی ، میرا تو بڑا ارمان ہے پر ابھی تو آدھی پوسٹس بھی نہیں ہوئی۔ :)

~~
شکریہ محب اتنی بڑی مبارک کا۔ :?

چاہے جو مرضی کہہ لیں۔ لیکن یہ بات سچ ہے کہ باتیں آپ سے کم ہی کرتی ہوں۔ یہ الگ بات ہے محفل پر تھوڑا سا آپ سے زیادہ ٹائم دیتی ہوں۔
اتنے ظرف سے تو کہیں گے نا اب کہ میں کام کرتی ہوں۔ اب آپ کو ڈر ہے نا کہ میں کہیں آپ کے سارے کام کھول کر نہ بتا دوں۔ :D

میرے عہدہ جو ہے وہ تو سب کو معلوم ہے۔ میں تو سوچتی ہوں کہ آپ کو کوئی عہدہ دے دوں۔ huh

اب رپلے نہ کرنا۔ میں کام کرنے لگی ہوں۔ :( :lol:
~~
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء تم کیا کھا کر اتنی پوسٹ کرتی ہو ۔ میری مدد کرو نا ۔۔ دیکھو سب سے پرانا ہوں ۔۔۔ مگر سب سے کم پوسٹ ہیں ۔۔۔ یومیہ 2 پوسٹیں ۔۔۔ :cry:
بہرحال منفرد ہونے پر میری طرف سے مبارک ہو ۔۔۔۔ :congrats:
 
ماوراء

محفلین
~~
ظفری، آپ کو یاد ہے آپ نے کہیں مجھے بادام کھانے کا مشورہ دیا تھا۔ بس وہ دن اور آج کا دن۔۔۔۔دماغ تو نہیں لیکن ہاتھ خوب چلے ہیں۔ :? :p

خیر، شکریہ۔
~~
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
ظفری، آپ کو یاد ہے آپ نے کہیں مجھے بادام کھانے کا مشورہ دیا تھا۔ بس وہ دن اور آج کا دن۔۔۔۔دماغ تو نہیں لیکن ہاتھ خوب چلے ہیں۔ :? :p

خیر، شکریہ۔
~~
شکر ہے جو چیز تمہارے پاس ہے اُس کا استعمال تو آیا تُم کو ۔۔۔۔ :wink: :lol:
 
Top