ماہی احمد
لائبریرین
اس سے پہلے کہ کوئی اور "تیز گام" شخصیت میرے ۱۴۰۰۰ مراسلوں کا ہار لئیے مبارکباد کی لڑی کھولتے میں نے سوچا میں خود ہی اپنے اس "کارنامے" کا سہرا اپنے سر سجا لوں۔۔۔۔
بات دراصل یہ ہے کہ یہ جو ۱۴۰۰۰ مراسلے ہیں یہ کوئی اتنی بڑی بات تو ہے نہیں سو مبارک باد کی سمجھ نہیں آتی مجھے (اگر کوئی سمجھا دے تو شکریہ)۔
اب نمبر ایک تو یہ کہ ان اتنے سارے مراسلوں میں سے کچھ یقیناً ایسے بھی ہوں گے جو کسی کی دلآزاری کا باعث بنے ہوں گے، کسی کہ طبیعت پر ناگوار گزرے ہوں گے، کسی کا دل دُکھا ہو گا تو میں اس کے لئیے معذرت چاہتی ہوں (پہلے ہی معافی مانگ لینی چاہئیے نا تاکہ قبر میں جا کر "اوکھے" نہ ہونا پڑے۔۔۔) سو پلیز ایسی صورت میں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کر دیجیے۔۔۔
نمبر دو یہ کہ میں چاہوں گی کہ آپ لوگ یہاں ایسی تمام باتوں کو مینشن بھی کریں اور یہ بھی بتائیے کہ آئندہ ایسی باتوں سے میں کیسے بچ سکتی ہوں۔۔۔۔ (اس قسم کے سوال میں اکثر کرتی ہوں کہ مجھے میری خامیاں بتائیے اور یہ بھی کہ میں انہیں کیسے درست کر سکتی ہوں ) بات کا حل بتانا لازم ہے کیونکہ وہ کہانی میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے جس میں پینٹر چوک پر اپنی پینٹنگ لٹکا دیتا ہے۔
تیسری بات کے مخاطب میرے دشمن ہیں۔۔۔۔ آئیے جناب ہمارے پیچھے سے غیبت کرنے کی بجائے ہمارے سامنے ہماری برائی کیجیے ہمیں بھی تو پتا چلے ہم کتنے برے ہیں۔۔۔۔۔
آخر میں ایک گزارش۔۔۔۔ مجھے اپنی اچھی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازیے اور اگر مناسب سمجھیں تو کوئی اچھی سی نصیحت بھی کیجیے۔۔۔۔
اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آپ سے راضی ہو اور آپکو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نوازے۔۔۔۔ آمین ثم آمین

یہ پیشکش غیر معینہ مدت کے لئیے منسوخ کی جاتی ہے
ایڈے آئے تسی رہندے نئیں
آخر میں ایک گزارش۔۔۔۔ مجھے اپنی اچھی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازیے اور اگر مناسب سمجھیں تو کوئی اچھی سی نصیحت بھی کیجیے۔۔۔۔
اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آپ سے راضی ہو اور آپکو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نوازے۔۔۔۔ آمین ثم آمین
لڑی کا عنوان آپکی توجہ حاصل کرنے کے لئیے ایسا رکھا گیا ہے۔۔۔۔ اللہ رکھے میں بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ۔۔۔۔۔ لیکن دعائیں تو پھر بھی سب کو چاہیے ہوتی ہیں نا
آخری تدوین: