" مبتدی " سے " ماہر " ہونے تک

تعبیر

محفلین
بہت خوب بہت ہی کمال لکھا ہے۔ شاندار

آپ کا شکریہ کہ میرے بارے میں بھی لکھا وہ بھی اتنا اچھا ۔:) اپنا آپ اچھا اچھا لگ رہا ہے اس کے بعد کہ میں اتنی اچھی ہوں نہیں ویسے
طالوت آپ اکیلے ہی نہیں ہیں جن سے میری کھٹ پٹ نہیں ہوئی بلکہ بہت سارے شکار ہوئےہیں اس کے :grin: لسٹ کافی طویل ہے اور جن جن کے ساتھ میں نے ایسا کیا پھر ان سے کافی مضبوط دوستی بھی ہوئی ہے۔

آپ بھی محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں ۔ مجھے آپ کی سوچ اور سمجھانے کا انداز کافی پسند ہے اور آپ کچھ کچھ میرے جیسے ہیں :)

تعبیر ، وال پیپر جمع کرنے کا ہمیں جنون ہوا کرتا تھا ، ہمارا زیادہ تر جیب خرچ وال پیپر کی سی ڈیز خریدنے میں خرچ ہو جایا کرتا تھا کہ اس عمر میں ہمیں اگر کسی خوبصورت خاتون کا وال پیپر بھی مقصود ہوتا تو وہ بھی "شرعی" ہونا لازم تھا ، جب تصویری سیکشن میں گئے تو یہاں ہر طرف تعبیر تعبیر تعبیر کی آوازیں سنائی دیں اگرچہ آغاز میں ہی "شاہ رخ خان" کی تصویروں والے دھاگے میں ان کچھ کھٹ پٹ ہو گئی تھی لیکن ان کی دریا دلی اور ہمارے وضاحتی بیان نے اس پر مٹی ڈال دی اور دوبارہ کبھی اس کی نوبت نہیں آنے دی ، نہایت ہی خوش اخلاق اور خیال رکھنے والی رکن ہیں ۔۔۔ اور ذرا ذرا سی باتوں پر پریشان ہو جاتی ہیں صحیح کہا نہ میں نے تعبیر ؟

جناب اب آپ پتہ نہیں کیوں تصاویر والے سیکشن میں نظر نہیں اتے اور اب داد نہیں ملتی آپ کی مجھے،کیا کوئی ناراضگی ہو گئی ہے؟؟؟ اگر ہاں تو سوری

شاہ رخ سے یاد آیا آج اسکی سالگرہ تھی :laugh: نہیں میں نے وہاں آپ کو کچھ نہیں کہا تھا بلکہ ان لوگوں کو کہا تھا جو منافقت کرتے ہیں۔ویسے وہ میرے اکیلے کا ہی نہیں اپ کا بھی کمال ہے کہ بات آئی گئی ہو گئی۔
میں یہاں یعنی محفل پر نہیں تھی جب آپ نئے نئے آئے تھے لیکن کچھ پیغامات آپ کے جو میں نے پڑھے یہاں آنے کے بعد تو مجھے لگا کہ اس بندے سے دور رہنا ہی مناسب ہے ;) کچھ کچھ اکھڑ لگے تھے تب۔

سچ کہوں تو میں نے ایک بات کے بعد نئے ممبرز کو ویلکم کہنا چھوڑ دیا تھا ۔ لیکن کافی ٹائم کے بعد میں نے یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا آپ کو ویلکم کہ کر

لیکن بات چیت سے آپ کے کافی جوہر کھلے ہیں مجھ پر
مجھے جو آپ کی بات پسند تھی۔ تھی اس لیے کہا کہ اب یہ بات کافی کم لگنے لگی ہے اور آپ کافی ریزرو لگنے لگے ہو کچھ دنوں سے۔ بات تو رہ ہی گئی جو بات پسند تھی وہ یہ آپ ہر تھریڈ پر جان پہچان ہو نا ہو ضرور جواب دیکر اگلے کے ٹاپک کو زیرو ریپلائز سے بچاتے تھے۔

مجھے سمجھ نہین اتی کہ میں سب کے لیے کھلی کتاب کیسے بن جاتی ہوں جبکہ میں یہاں کافی لائیٹ موڈ میں اتی ہوں
جی بالکل میں نا صرف پریشان ہوتی ہوں بلکہ بلکہ ساتھ میں دوسروں کو بھی پریشان کرتی ہوں :grin:

ویسے آپ نے یہ کیسے جانا؟؟؟

خوش رہیں اور اسی طرح کئی اورعہدے پاتے رہیں
 
تیشہ

محفلین
ارے خالہ یہ تو میری شروع کی رائے ہے نا ! ورنہ آپ تو بہت معصوم اور بھولی بھالی ہیں بقول آپ کے :) اور ویسے بھی اب تو میں آپ کا خود ساختہ لاڈلا بھانجہ ہوں نا ! (خود ساختہ اسلیئے کہ آپ نے کبھی مجھ سے لاڈ کیا ہی نہیں :() اسلیئے میری ہر رائے کا چھا پہلو دیکھیئے :grin:
ویسے یہ جتنی آپ نے باتیں کی ہیں قاتلہ ، ڈاکو وغیرہ اس سے مجھے پھولن دیوی یاد آ گئی لگتا ہے آپ نے اس پر فلمائی گئی فلم دیکھ رکھی ہے ۔۔
وسلام

نہیں بھانجے نمبر دو ، میں نے پھولن دیوی کی فلم نہیں دیکھ رکھی :hatoff: پھولن دیوی کا نہیں پتا البتہ بابا خنیف شاہ کو ضرور دیکھ سن رکھا ہے :grin::grin: اس نے بھی کئی قتل کئے ہیں :music:
آپکو میں لاڈ اسلئے نہیں کرتی کہ مجھے لگتا ہے بےجا لاڈ بگاڑ سکتا ہے ۔ :music: اسلئے لاڈ کرو ہی ناں ،
:grin: بس لاڈ کے بغیر ہی کام چلائیے ۔ لاڈ تو میں نے کبھی دوسرے بھانجے سے بھی نہیں کئے ۔ :hatoff: :grin: آپ تو پھر ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن کے بنے ہوئے ہیں بھانجے ۔ ،
 
زیک

مسافر
پھر ملاقات ہوئی زکریا المعروف زیک سے ۔۔ ان کے بارے میں آغاز سے ہی ہماری رائے کچھ اچھی نہ تھی کہ خاصے گرم مزاج ، اکھڑے اکھڑے اور " کلف زدہ" شخصیت ہیں ۔۔ ان کا اوتار اور جارحانہ موڈ ایک لمحے کے لیئے خوف زدہ کرتا ہے اور دستخط کے عین مطابق ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ۔۔ لیکن جب ان کے طویل انٹر ویو کو پڑھنے کا موقع ملا تو ہمیں اپنی سوچ پر خاصی شرمندگی ہوئی اور بے ساختہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ "کچھ لوگ صرف سچ بولتے ہیں" ۔۔۔ اس انٹرویو سے ان کی اصل شخصیت سامنے آئی خصوصا اپنی بیٹی اور والد سے جس طرح انھوں نے محبت کا اظہار کیا ساری خیالی عمارت دھڑام سے گر گئی اور ایک ایسے شخص سے ملاقات ہوئی جو سچا کھرا اپنے کام سے کام رکھنے والا ، محبت کرنے والا اور معلومات کا پہاڑ ہے ۔۔۔ تاہم ان کی "ٹال مٹول" والی پالیسی سے ہم اب بھی خائف ہیں ۔۔۔

شکریہ۔ :hatoff::grin::boxing:
 
طالوت

محفلین
شکریہ ! زونی ، جہانزیب ،زکریا ،زین ۔۔۔۔۔۔
زکریا پھر وہی "ٹال مٹول"
نہیں بھائی میں ایکسپریس تو کیا کسی شام کے ایک روپے والے اخبار سے بھی واسطہ نہیں رکھتا ، ویسے ایک خواہش تھی پر۔۔۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دَم نکلے !
وسلام
 
طالوت

محفلین
بہت خوب بہت ہی کمال لکھا ہے۔ شاندار
اتنا کمال تھا نہیں جتنا آپ سب نے مل کر بنا دیا ۔۔۔۔۔
آپ کا شکریہ کہ میرے بارے میں بھی لکھا وہ بھی اتنا اچھا ۔:) اپنا آپ اچھا اچھا لگ رہا ہے اس کے بعد کہ میں اتنی اچھی ہوں نہیں ویسےطالوت آپ اکیلے ہی نہیں ہیں جن سے میری کھٹ پٹ نہیں ہوئی بلکہ بہت سارے شکار ہوئےہیں اس کے :grin: لسٹ کافی طویل ہے اور جن جن کے ساتھ میں نے ایسا کیا پھر ان سے کافی مضبوط دوستی بھی ہوئی ہے۔۔۔
دشمنی سے پہلے مخالف کا نقطہ نظر سمجھ لینا چاہیئے :)
آپ بھی محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں ۔ مجھے آپ کی سوچ اور سمجھانے کا انداز کافی پسند ہے اور آپ کچھ کچھ میرے جیسے ہیں :)
ایسا ایک دعوٰی پہلے بھی آیا تھا لیکن وہ حضرت غائب ہی ہو گئے :) آپ کے کیا ارادے ہیں ؟
جناب اب آپ پتہ نہیں کیوں تصاویر والے سیکشن میں نظر نہیں اتے اور اب داد نہیں ملتی آپ کی مجھے،کیا کوئی ناراضگی ہو گئی ہے؟؟؟ اگر ہاں تو سوری
بات تو آپ کی دل کو لگتی ہے کہ یہ پڑھنے کے بعد مجھے بھی لگتا ہے کہ میں کافی دنوں سے اس زمرے میں گیا ہی نہیں !
شاہ رخ سے یاد آیا آج اسکی سالگرہ تھی :laugh: نہیں میں نے وہاں آپ کو کچھ نہیں کہا تھا بلکہ ان لوگوں کو کہا تھا جو منافقت کرتے ہیں۔ویسے وہ میرے اکیلے کا ہی نہیں اپ کا بھی کمال ہے کہ بات آئی گئی ہو گئی۔
چور کی داڑھی میں تنکا ! ایسا ہی کچھ معاملہ تھا میرے ساتھ
مجھے جو آپ کی بات پسند تھی۔ تھی اس لیے کہا کہ اب یہ بات کافی کم لگنے لگی ہے اور آپ کافی ریزرو لگنے لگے ہو کچھ دنوں سے۔ بات تو رہ ہی گئی جو بات پسند تھی وہ یہ آپ ہر تھریڈ پر جان پہچان ہو نا ہو ضرور جواب دیکر اگلے کے ٹاپک کو زیرو ریپلائز سے بچاتے تھے۔
تاکہ میرا کوئی دھاگہ بھی خالی نہ جائے :grin:
مجھے سمجھ نہین اتی کہ میں سب کے لیے کھلی کتاب کیسے بن جاتی ہوں جبکہ میں یہاں کافی لائیٹ موڈ میں اتی ہوں
جی بالکل میں نا صرف پریشان ہوتی ہوں بلکہ بلکہ ساتھ میں دوسروں کو بھی پریشان کرتی ہوں :grin:
ویسے آپ نے یہ کیسے جانا؟؟؟
اگر میں غلط نہیں تو حساس لوگ اسی طرح کے ہوتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
نہیں بھانجے نمبر دو ، میں نے پھولن دیوی کی فلم نہیں دیکھ رکھی :hatoff: پھولن دیوی کا نہیں پتا البتہ بابا خنیف شاہ کو ضرور دیکھ سن رکھا ہے :grin::grin: اس نے بھی کئی قتل کئے ہیں :music:
آپکو میں لاڈ اسلئے نہیں کرتی کہ مجھے لگتا ہے بےجا لاڈ بگاڑ سکتا ہے ۔ :music: اسلئے لاڈ کرو ہی ناں ،
:grin: بس لاڈ کے بغیر ہی کام چلائیے ۔ لاڈ تو میں نے کبھی دوسرے بھانجے سے بھی نہیں کئے ۔ :hatoff: :grin: آپ تو پھر ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن کے بنے ہوئے ہیں بھانجے ۔ ،
آہاں تو بابا حنیف شاہ وہاں تک مشہور ہے ، یہ بندہ کوئی چار سوا چار فٹ کا ہوگا اور اس کے ملنگ (گُرگے) چھ چھ فٹ سے اونچے کلاشنکوف کے ساتھ منڈی بہاوالدین کے آس پاس پایا جاتا ہے اور بہت بڑا مجرم ہے ۔۔ (میں نے بھی صرف سن رکھا ہے)
بے جا لاڈ بگاڑ بھی سکتا ہے :confused: یعنی کہ "پنڈ وسیا نہیں چوراں دا ڈر پہلے پیہ گیا" :( بھانجہ نمبر ایک تو بے فکرا ہے اس کے تو کیا کہنے
وسلام
 
شکریہ ! زونی ، جہانزیب ،زکریا ،زین ۔۔۔۔۔۔
زکریا پھر وہی "ٹال مٹول"
نہیں بھائی میں ایکسپریس تو کیا کسی شام کے ایک روپے والے اخبار سے بھی واسطہ نہیں رکھتا ، ویسے ایک خواہش تھی پر۔۔۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے !
وسلام

ہا ہا ہا ہا ہا ہا
تو اب تک کتنی دُمیں نکل چکی ہیں۔ اور ہر دُم کتنے دنوں تک سلامت رہتی ہے؟ اور وہ چھپکلی کی طرح خود سے کٹ جاتی ہیں یا ترشوانا پڑتا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ان دُموں کو سنبھالتے کیسے ہیں؟

برا مت منائیے گا۔ :grin: :grin: :grin:
 
طالوت

محفلین
یعنی آپ مذاق بھی کرتے ہیں اور ڈرتے بھی ہیں :confused:؟:confused:
یہ تو بری بات ہے جناب مہذب مذاق پر کون کمبخت برا منائے گا ؟
ویسے میں نے "دم" کی "د" پر زبر لگا دی ہے کیونکہ میں آپ بڑا چالاک ہوں:)
وسلام
 
ابوشامل

محفلین
اسی دن ابو شامل نے بھی خوش آمدید کہا ، خاصے معقول رکن ہیں ، اور مختلف دھاگوں پر ان مختلف موضوعات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے ، ایک دھاگے پر "گِدھوں اور گَدھوں" کی زیر زبر کی غلط فہمی میں ابو شامل نے ایسی "عزت افزائی" کی کہ ہم حیران رہ گیے تاہم وضاحت کرنے پر ہی موصوف کے دل میں کچھ رحم آیا ورنہ ایک لمبی اور دیر پا دشمنی کی بنیاد پڑ سکتی تھی
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]حضرت! یہ "خاصے معقول" کے لقب سے تو بہت سے شبہات جنم لے رہے ہیں :) البتہ گدھوں یا گدھوں والی بات ہمیں یاد نہیں، کیا کریں کہ بڑھاپے نے قوت حافظہ پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔ البتہ ہميں بہت شوق ہے کہ آپ کی کی گئی "عزت افزائی" کا [/FONT][FONT=&quot]recap[/FONT][FONT=&quot] ملاحظہ کر لیں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]لمبی تو درکنار ہم تو دشمنیاں ہی نہیں پالتے کہ مہنگائی کے اس دور میں کسی پالتو کو پالنے کا حوصلہ نہیں۔ [/FONT]​
 
کمزور اردو جناب آپ "خاصے" کو دفعان کریں ۔۔۔ بڑھاپا :confused: ضرور Recap ملاحظہ کیجیئے قوت حافظہ تیز ہو گی :)
اس پالتو کے پالنے پر اضافی رقم خرچ نہیں ہوتی ۔۔
وسلام
 
خورشیدآزاد

محفلین
طالوت مبارک ہو مہارت کا اعزاز پانے پر، میں مشکور ہوں کہ آپ نے میرا نام بھی یاد رکھاحالانکہ خواہش کے باوجود آپ کے ساتھ تفصیلی ملاقات نہیں ہوئی-
 
زینب

محفلین
ظہیر کون ہے بھئی یہاں :mad:
بولو بھی کون ہے یہاں ظہیر :mad:
ظہیر ! ظہیرررررررر ! ظہیرررررررررررررر !
لگتا ہے زینب کوئی نہیں ہے :box: :boxing::box:
وسلام

ارے اتنا چلا کے تو میں خود پوچھ سکتی تھی نا پھر دیکھتے ظہیر کے فرشتے بھی سامنے آجاتے۔۔۔۔ویسے میں سمجھی آپ ہو۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہ
 
تیشہ

محفلین
آہاں تو بابا حنیف شاہ وہاں تک مشہور ہے ، یہ بندہ کوئی چار سوا چار فٹ کا ہوگا اور اس کے ملنگ (گُرگے) چھ چھ فٹ سے اونچے کلاشنکوف کے ساتھ منڈی بہاوالدین کے آس پاس پایا جاتا ہے اور بہت بڑا مجرم ہے ۔۔ (میں نے بھی صرف سن رکھا ہے)
بے جا لاڈ بگاڑ بھی سکتا ہے :confused: یعنی کہ "پنڈ وسیا نہیں چوراں دا ڈر پہلے پیہ گیا" :( بھانجہ نمبر ایک تو بے فکرا ہے اس کے تو کیا کہنے
وسلام

میں نے سن ہی نہیں دیکھ بھی رکھا ہے ۔ :hatoff: میرے سسرالیوں کے گاؤں کا تو ہے ۔ :music: میرا تو بڑا دل تھا لگے ہاتھوں اس سے کچھ اور قتل بھی کروا دیتی ۔ :lol::lol: مگر پھر میں نے سوچا ، بچارہ پہلے ہی قتل کرکے چھپتا بھاگ رہا ہے ، تو مزید اسکو کسی تکلیف نا ڈالا جائے ۔ :music: ویسے بھانجے ، اس نے قتل اپنی محبوبہ کے لئے کئے تھے ۔ دلچسپ کہانی ہے اسکی ۔ مجھے اچھی لگی کہ دلیر بندہ ہے ۔ بھلے قد میں چھوٹا ہی سہی مگر ہے تو ہمت والا ، :lol::lol:
بھانجہ نمبر ایک بے فکرا ہے :confused: مطلب :rolleyes: ؟ آپ فکرمند ہو کہ مجھے لاڈ کیوں نہیں مل رہا :lol::lol:
 
زین

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: طالوت
شکریہ ! زونی ، جہانزیب ،زکریا ،زین ۔۔۔۔۔۔
زکریا پھر وہی "ٹال مٹول"
نہیں بھائی میں ایکسپریس تو کیا کسی شام کے ایک روپے والے اخبار سے بھی واسطہ نہیں رکھتا ، ویسے ایک خواہش تھی پر۔۔۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے !
وسلام
شام کے اخبار کی قیمت بھی اب پانچ روپے ہوگئی ہے ۔
آپ کی میڈیا میں‌آنے کی خواہش اب بھی ہے ؟؟
 
Top