دشمنی سے پہلے مخالف کا نقطہ نظر سمجھ لینا چاہیئے
ایسا ایک دعوٰی پہلے بھی آیا تھا لیکن وہ حضرت غائب ہی ہو گئے آپ کے کیا ارادے ہیں ؟
گر میں غلط نہیں تو حساس لوگ اسی طرح کے ہوتے ہیں ۔۔۔
بھئی دشمنی سے مراد آپ مخالفت بھی لے سکتی ہیںمیں بے قصور ہوں جج صاحب
میں نے دشمنی کب کی کسی کے ساتھ ہاں کھٹ پٹ ضرور ہوئی ہے
یہ کون صاحب ہیں یا تھے
ویسے آپ کا کیا ارادہ ہے کہیں انکے غائب ہونے میں آپ کا تو کوئی کمال نہیں ہے نا
وہی توووووووو کہ آپ کو کس بات سے ایسا لگا
امین جی کی طرح میں بھی کہاں کہ کوئی شواہد اور ثبوت مل سکتے ہیں
آپ ماشاء اللہ بہت اچھا لکھتے ہیں،کبھی کسی جریدے یا اخبار میں کچھ لکھا ہے ؟؟حضرت کیسے یہ بھی تو بتائیں نہ ؟ یاد رہے کہ آج کل میں سعودی عرب میں مقیم ہوں
وسلام
ایم بلال بھی خاصے معروف رکن ہیں اور کے تجزئیے اور تبصرے بھی ہماری معلومات میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں ، تاہم ذاتی طور پر ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے برابر ہیں ۔۔۔
[/B]
ااصل پيغام ارسال کردہ از: طالوت
نہیں اخبار یا جریدے میں کبھی نہیں لکھا کیوں پڑھنا لکھنے سے زیادہ اچھا ہے کبھی کبھی یونہی "شیطان" کے بہکاوے میں آ کر کچھ لکھ مارتے ہیں اور یار لوگ بلاوجہ واہ واہ کر دیتے ہیں۔۔ اردو نیوز کی تو بات ہی نہ کریں ۔۔ بیت اللہ مسحود کی تصویر چھاپتا ہے اور نام مولوی عمر لکھ دیتا ہے ۔۔ اردو کی غلطیاں بھی بے شمار ہوتی ہیں ۔۔ پتا نہیں کون لوگ چلا رہے ہیں اسے ۔۔۔ میں تو پڑھنے سے پرہیز ہی کرتا ہوں ۔۔
وسلام
یہ ہوئی نا بات، پہلی تحریر آپ نے محفل پر شیئر کرنی ہے تاکہ اپنی رائے اور مفید مشوروں سے نوازیںشکریہ ایم بلال!
میں آپ کا وہ دھاگہ پڑھ چکا ہوں ۔۔ بہت عمدہ تحریر ہے ۔۔ اور عمومی طور پر بھی آپ کی تحریرں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔۔۔
زین ! کوشش کرتا ہوں ۔۔
وسلام
سے ہمیں سیدہ شگفتہ بھی یاد آ گئیں لیکن جانے کہاں ہوتی ہیں ؟ کیوں جی کہاں ہیں آپ ؟
[/b]
جیا راؤ ، ان سے پہلی بات چیت ہی بڑے خطرناک دھاگے میں ہوئی تھی یعنی "لڑکوں کی واپسی" میں ۔۔ بس پھر کیا تھا ان کی دیکھا دیکھی ساری خواتین نے توپوں کا رخ ہماری جانب کر لیا اور ہم چلے تھے ذرا لڑکوں کا حوصلہ بڑھانے لیکن وہاں تو عزت کے لالے پڑ گئے ، اگرچہ میرا پہلا خیال تھا کہ بس باتونی شاتونی قسم کی ہیں لیکن ان کے جوہر جوں جوں کھلے ہم تو دانتوں تلے انگلیاں دابے رہ گئے ۔۔ اگرچہ اس ساری گفتگو کے دوران کہیں کہیں معمولی سی تلخی بھی در آئی لیکن معاملہ اس نہج پر نہیں پہنچا کہ بات چیت ہی ختم ہو جائے ۔۔۔ ویسے آج کل آپ ہیں کہاں ؟؟ ایک آخری ملاقات آپ کی ایک نظم یا شاید غزل پر ہی ہوئی تھی ۔۔۔ اور کاشف بھی غائب ہیں ، کچھ زیادہ ہی مصروف دکھائی دیتے ہیں ، اگرچہ قبضہ گروپ کی کمپیوٹر پر قبضے والی بات ابتک بھولی نہیں لیکن صاحب کیا کسی اور گروپ نے قبضہ جما لیا کہ آپ دونوں ہی غائب ہیں ؟
جھوٹ ! آپ اگر یہیں ہوتیں تو آپ پر بھی ایک مضمون نہ لکھ مارتے !
اور جو ہم نے خود پر "جبر" کر کے آپ کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں اسے آپ گول کر گئیںدو چار لفظ کہہ کے میں خاموش ہو گئی
وہ مسکرا کے بولے بہت بولتی ہو تم
اور جو ہم نے خود پر "جبر" کر کے آپ کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں اسے آپ گول کر گئیں
(جبر کو محنت سے نتھی کیجیئے گا)
وسلام