" مبتدی " سے " ماہر " ہونے تک

تعبیر

محفلین
دشمنی سے پہلے مخالف کا نقطہ نظر سمجھ لینا چاہیئے

میں بے قصور ہوں جج صاحب

میں نے دشمنی کب کی کسی کے ساتھ ہاں کھٹ پٹ ضرور ہوئی ہے

ایسا ایک دعوٰی پہلے بھی آیا تھا لیکن وہ حضرت غائب ہی ہو گئے آپ کے کیا ارادے ہیں ؟

یہ کون صاحب ہیں یا تھے
ویسے آپ کا کیا ارادہ ہے :confused: کہیں انکے غائب ہونے میں آپ کا تو کوئی کمال نہیں ہے نا

گر میں غلط نہیں تو حساس لوگ اسی طرح کے ہوتے ہیں ۔۔۔

وہی توووووووو کہ آپ کو کس بات سے ایسا لگا
امین جی کی طرح میں بھی کہاں کہ کوئی شواہد اور ثبوت مل سکتے ہیں ;) :laugh:
 
طالوت

محفلین
میں بے قصور ہوں جج صاحب
میں نے دشمنی کب کی کسی کے ساتھ ہاں کھٹ پٹ ضرور ہوئی ہے
یہ کون صاحب ہیں یا تھے
ویسے آپ کا کیا ارادہ ہے :confused: کہیں انکے غائب ہونے میں آپ کا تو کوئی کمال نہیں ہے نا
وہی توووووووو کہ آپ کو کس بات سے ایسا لگا
امین جی کی طرح میں بھی کہاں کہ کوئی شواہد اور ثبوت مل سکتے ہیں ;) :laugh:
بھئی دشمنی سے مراد آپ مخالفت بھی لے سکتی ہیں
اور وہ صاحب میرے تعارفی دھاگے میں تھے نام بھولتا ہوں ۔۔۔
عزیز امین کی کیا بات ہے ۔۔ چنگا بندہ ہے پر ثبوت بہت مانگتا ہے:)
وسلام
 
زین

لائبریرین
حضرت کیسے یہ بھی تو بتائیں نہ ؟ یاد رہے کہ آج کل میں سعودی عرب میں مقیم ہوں
وسلام
آپ ماشاء اللہ بہت اچھا لکھتے ہیں،کبھی کسی جریدے یا اخبار میں کچھ لکھا ہے ؟؟
وہاں سعودیہ میں کس شہر میں رہائش اختیار کی ہے ؟؟
ریاض سے تو اردو کے کچھ اخبارات نکلتے ہیں ایک میرے خیال سے اردو نیوز ہےیا کچھ اسی طرح نام ہے ابھی یاد نہیں آرہا
بڑا اخبار ہے غالباً آپ کی نظر سے گزرا ہوگا
 
طالوت

محفلین
نہیں اخبار یا جریدے میں کبھی نہیں لکھا کیوں پڑھنا لکھنے سے زیادہ اچھا ہے کبھی کبھی یونہی "شیطان" کے بہکاوے میں آ کر کچھ لکھ مارتے ہیں اور یار لوگ بلاوجہ واہ واہ کر دیتے ہیں۔۔ اردو نیوز کی تو بات ہی نہ کریں ۔۔ بیت اللہ مسحود کی تصویر چھاپتا ہے اور نام مولوی عمر لکھ دیتا ہے ۔۔ اردو کی غلطیاں بھی بے شمار ہوتی ہیں ۔۔ پتا نہیں کون لوگ چلا رہے ہیں اسے ۔۔۔ میں تو پڑھنے سے پرہیز ہی کرتا ہوں ۔۔
وسلام
 
بلال

محفلین
ایم بلال بھی خاصے معروف رکن ہیں اور کے تجزئیے اور تبصرے بھی ہماری معلومات میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں ، تاہم ذاتی طور پر ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے برابر ہیں ۔۔۔

[/B]

بہت خوب طالوت بھائی آپ نے بڑا اچھا دھاگہ شروع کیا ہے۔ مزا آیا پڑھ کر اور آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے بھی یاد رکھا۔ رہی بات ذاتی طور پر معلومات کی تو جناب یہ اردو محفل ہماری محفل ہی ہے ہم یہاں جتنا ایک دوسرے کو جانتے ہیں وہ بھی کوئی کم نہیں۔
ویسے میں نے بھی کچھ عرصہ پہلے اسی طرح کا ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ دوستوں نے اسے کافی پسند کیا تھا اور اسی دھاگہ نے مجھے محفل کا ایوارڈ بھی دلوایا تھا۔ دھاگہ کا عنوان تھا اردو محفل (میری نظر میں) آپ بھی پڑھئے گا کیونکہ یہ آپ کی محفل میں شمولیت سے پہلے کا ہے۔
 
زین

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: طالوت
نہیں اخبار یا جریدے میں کبھی نہیں لکھا کیوں پڑھنا لکھنے سے زیادہ اچھا ہے کبھی کبھی یونہی "شیطان" کے بہکاوے میں آ کر کچھ لکھ مارتے ہیں اور یار لوگ بلاوجہ واہ واہ کر دیتے ہیں۔۔ اردو نیوز کی تو بات ہی نہ کریں ۔۔ بیت اللہ مسحود کی تصویر چھاپتا ہے اور نام مولوی عمر لکھ دیتا ہے ۔۔ اردو کی غلطیاں بھی بے شمار ہوتی ہیں ۔۔ پتا نہیں کون لوگ چلا رہے ہیں اسے ۔۔۔ میں تو پڑھنے سے پرہیز ہی کرتا ہوں ۔۔
وسلام
ا
ہوسکتا ہے ان کے پاس لوگ نہ ہو۔
ویسے آپ کچھ نہ کچھ لکھا کرے کیونکہ جب آپکو کچھ لکھنا ہوگا تو اس کے لیے پہلے سوچیں گےپھر تحقیق کرینگے یعنی آپ کے علم میں بھی اضافہ ہوگا اور اچھے لکھاری بھی بن جائیں گے ۔ویسے اب بھی کسی سے کم نہیں ہو، مجھے آپ کی باتیں بڑی پسند آتی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
شکریہ ایم بلال!
میں آپ کا وہ دھاگہ پڑھ چکا ہوں ۔۔ بہت عمدہ تحریر ہے ۔۔ اور عمومی طور پر بھی آپ کی تحریرں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔۔۔

زین ! کوشش کرتا ہوں ۔۔
وسلام
 
زین

لائبریرین
پوری پڑھو !بڑی زبردست تحریر ہے ۔
شکریہ ایم بلال!
میں آپ کا وہ دھاگہ پڑھ چکا ہوں ۔۔ بہت عمدہ تحریر ہے ۔۔ اور عمومی طور پر بھی آپ کی تحریرں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔۔۔

زین ! کوشش کرتا ہوں ۔۔
وسلام
یہ ہوئی نا بات، پہلی تحریر آپ نے محفل پر شیئر کرنی ہے تاکہ اپنی رائے اور مفید مشوروں سے نوازیں
تو پھر یہ سعد موقع کب آئے گا؟
 
جیا راؤ

محفلین
جیا راؤ ، ان سے پہلی بات چیت ہی بڑے خطرناک دھاگے میں ہوئی تھی یعنی "لڑکوں کی واپسی" میں ۔۔ بس پھر کیا تھا ان کی دیکھا دیکھی ساری خواتین نے توپوں کا رخ ہماری جانب کر لیا اور ہم چلے تھے ذرا لڑکوں کا حوصلہ بڑھانے لیکن وہاں تو عزت کے لالے پڑ گئے ، اگرچہ میرا پہلا خیال تھا کہ بس باتونی شاتونی قسم کی ہیں لیکن ان کے جوہر جوں جوں کھلے ہم تو دانتوں تلے انگلیاں دابے رہ گئے ۔۔ اگرچہ اس ساری گفتگو کے دوران کہیں کہیں معمولی سی تلخی بھی در آئی لیکن معاملہ اس نہج پر نہیں پہنچا کہ بات چیت ہی ختم ہو جائے ۔۔۔ ویسے آج کل آپ ہیں کہاں ؟؟ ایک آخری ملاقات آپ کی ایک نظم یا شاید غزل پر ہی ہوئی تھی ۔۔۔ اور کاشف بھی غائب ہیں ، کچھ زیادہ ہی مصروف دکھائی دیتے ہیں ، اگرچہ قبضہ گروپ کی کمپیوٹر پر قبضے والی بات ابتک بھولی نہیں لیکن صاحب کیا کسی اور گروپ نے قبضہ جما لیا کہ آپ دونوں ہی غائب ہیں ؟

دو چار لفظ کہہ کے میں خاموش ہو گئی
وہ مسکرا کے بولے بہت بولتی ہو تم
:blush::blush::blush:
 
جیا راؤ

محفلین
آپ نے اتنا وقت نکال کر لکھا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔
سب کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔
ہم معذرت خواہ ہیں کہ یہ دھاگہ ہم نے اتنی دیر سے دیکھا۔۔۔ :(

اپنی غیر حاضری کی وجہ تو ہم بتا ہی چکے ہیں۔۔۔
کاشف بھائی آجکل کسی پروجیکٹ پر بزی ہیں اس لئے نہیں آ رہے۔۔۔

ایک بار پھر بہت شکریہ۔۔۔ :):)
 
Top