علی وقار

محفلین
Quotes
کا اردو ترجمہ کیا ہو گا؟ خیال رہے کہ یہ اقتباس والا Quote نہیں ہے۔ اس کو کسی اثاثے کی موجود ہ قیمت کہا جا سکتا ہے۔ اردو میں موزوں لفظ کیا ہو سکتا ہے یا ہونا چاہیے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
ا
Quotes
کا اردو ترجمہ کیا ہو گا؟ خیال رہے کہ یہ اقتباس والا Quote نہیں ہے۔ اس کو کسی اثاثے کی موجود ہ قیمت کہا جا سکتا ہے۔ اردو میں موزوں لفظ کیا ہو سکتا ہے یا ہونا چاہیے؟
ایک تو نرخ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔

قیمت، تخمینہ وغیرہ بھی ضرورت کے اعتبار سے استعمال ہو سکتا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
ا

ایک تو نرخ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔

قیمت، تخمینہ وغیرہ بھی ضرورت کے اعتبار سے استعمال ہو سکتا ہے۔
احمد بھائی، شکریہ۔ :)
نرخ بندی بھی چل سکتا ہے۔

پس تحریر: نرخ بندی تو شاید پرائسنگ کا ترجمہ ہے۔ متعین نرخ کے متعلق بھی رائے درکار ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
متعین نرخ

یعنی فکس پرائس؟

متعینہ قیمت یا نرخ
مجوزہ نرخ
مقررہ نرخ

ان میں سے دیکھیں اگر کچھ مناسب لگے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انگریزی کا ایک لفظ withdrawalہے جو کہ زیادہ تر رقم نکلوانے کے معنوں میں مستعمل ہے۔

مجھے اردو میں کوئی بہتر لفظ نہیں ملا۔
مجھے تو رقم نکلوانے کے لفظ میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔ یوں انگریزی میں بھی یہ لفظ استعاراتی طور پر رقم نکلوانے کے لیے مستعمل ہے۔ وگرنہ اصل معنی تو کچھ اور ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وقار بھائی متبادلات کی تلاش کی یہ مہم بہت دلچسپ اور سُود مندرہیگی۔۔۔۔۔۔آپ کے خیال یعنی آئیڈیے کی داد دوں گا۔۔۔میرے خیال میں حق سے دست کش ہوجانے یا کسی مطالبے سے دست بردار ہوجانے کے لیے بھی ۔۔۔۔۔۔۔وڈرال ۔۔۔۔۔استعمال کیا جاتا ہے۔۔اتفاق سے یہی دونوں فارسی آمیز اُردُو الفاظ وڈرال کا اُردُو متبادل ہونے کے قریب قریب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر بیچ میں کیش بھی آگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہرحال صلائے عام ہے۔۔۔۔۔۔دیکھیں کیا جواب آتے ہیں ۔۔۔
بازخواست بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویسے دست کش بھی کچھ ایسا عمومی لفظ نہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تحقیق کا دروازہ کھلا ہے۔ ایک اور جگہ پر یعنی فرہنگ اصطلاحات مالیات میں مجھے ایک اصطلاح ملی ہے، باز درخودست۔ شاید یہ رائج نہ ہو پائی ہو گی۔
یہ فارسی سے مستعار ہے۔ عربی اصطلاح انسحاب اس سے کہیں زیادہ آسان ہے۔
 
ایک اور لفظ ہے
quoted
اس کو اردو میں کیا کہیں گے؟ جیسا کہ
quoted price
کا اردو میں متبادل لفظ یا اصطلاح کیا ہے؟
وقار بھائی اِس کے لیے تو عربی سے مستعار اُردُو میں مستعمل لفظ پہلے سے موجود ہے۔۔۔’’محولہ‘‘۔۔۔اب آپ نے اِس میں قیمت کا اِضافہ کردیا تو یہ ہوگیا۔۔۔’’محولہ قیمت‘‘۔۔۔۔اور اِسے کے ہجے یہ ہوں گے:
مُ+حَ+و۔ٗ+وَ+لَ+ہ۔۔۔۔۔(لال والے و پر جزم ہے ملاکر پڑھنے میں شد یعنی تشدید ہے)
 
آخری تدوین:
subscribe کا اردو متبادل کیا ہوگا؟
سروش بھائی اچھا لفظ لائے آج کل اِسی کے تحصیل کی اپیلیں ہر یوٹیوبرکے لبِ لرزاں پر ہیں۔سوچنے کا موقع دیں اور دیگر محفلین کی بھی آراء آجائیں مگر یہ تو طے ہے کہ واقعی اِ س لفظ کا اردو متبادل مارکیٹ کی ضرورت ہے۔
 

تو جناب یہ تو لفظ کا اُردُو املا ہوا مگر اُمید ہے اِس کا بہترین اُردُو ترجمہ بھی آپ ہی ارشاد فرمائیں گے:
تِشنہ لب ساتھ چلے شوق میں سایہ کے طرح۔۔۔رُخ کیا ابر ِ بہاری نے جو مے خانے کا​
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
subscribe کا اردو متبادل کیا ہوگا؟
اس کا ایک متوقع غیر سنجیدہ جواب تو یہ ہے کہ یہ جاننے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔ :)
ویسے ایک زمانے میں تو سبسکرائبر بننے کے لیے چندہ دیا جاتا تھا، اب تو بس رکن بنانے والی بات رہ گئی ہے بالخصوص یو ٹیوب پر۔ اس لیے کبھی کبھار رکنیت اختیار کریں بھی سننے میں آ جاتا ہے مگر یہ تو دراصل ممبرشپ لینے کا ترجمہ ہے۔ فی الوقت سبسکرائب کریں ہی رائج ہو چکا ہے تو اسی سے کام چلانا پڑے گا۔
اگر سنجیدگی سے رائے دوں تو سبسکرائب کریں بہتر ہے، اگر پھر بھی کوئی لفظ رائج کرنا مقصود ہوتو اشتراک کریں یا شراکت کریں، چل سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت ہی اچھی لڑی شروع کی گئی ہے۔ لیکن کیا کریں کہ اب انگریزی کے الفاظ کچھ اس طرح سے رچ بس گئے ہیں کہ دیہاتوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اردو کے الفاظ ان کے مقابلے میں اتنے ثقیل ہیں کہ لوگ استعمال ہی نہیں کرتے۔
آپ ایک جائزہ (سروے) کر لیں، بازار میں نکل جائیں اور پوچھیں کہ ڈاکٹر کو اردو میں کیا کہتے ہیں، کچن کو اردو میں کیا کہتے ہیں، منٹ کو اردو میں کیا کہتے ہیں، ایسے ہی بہت سارے عام الفاظ ہیں، جن کی اردو اکثر پڑھے لکھے لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہو گی۔
 
بے شک یہی دُرست ہے کہ عامتہ الناس بلکہ عوام الناس کو ، زیست مشکل ہے اِسے اور بھی مشکل نہ بنا کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے، امتحان میں ڈالنے کی بجائے روشِ عام پر رہنے دیا جائے کہ اُردُو کے جوالفاظ خود اُردُو والوں کے لیے اجنبی (غریب الدیار) ہوگئے تو اُن سے کبھی کبھی کی سلام دعا بھلی ،گلے کا ہار بنانے کی ضرورت نہیں۔ازراہِ کرم میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور نیچے دئیے ہوئے نادیدہ بیل آئی کون کو غیرمرئی ہاتھوں سے دبا کر کلک کی آواز غورسے سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:
لاکھ ہو باعثِ آزارجنونِ اُلفت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حق تو یہ ہے کہ بغیر اِس کے گزارا ہی نہیں​
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس کا ایک متوقع غیر سنجیدہ جواب تو یہ ہے کہ یہ جاننے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔ :)
ویسے ایک زمانے میں تو سبسکرائبر بننے کے لیے چندہ دیا جاتا تھا، اب تو بس رکن بنانے والی بات رہ گئی ہے بالخصوص یو ٹیوب پر۔ اس لیے کبھی کبھار رکنیت اختیار کریں بھی سننے میں آ جاتا ہے مگر یہ تو دراصل ممبرشپ لینے کا ترجمہ ہے۔ فی الوقت سبسکرائب کریں ہی رائج ہو چکا ہے تو اسی سے کام چلانا پڑے گا۔
اگر سنجیدگی سے رائے دوں تو سبسکرائب کریں بہتر ہے، اگر پھر بھی کوئی لفظ رائج کرنا مقصود ہوتو اشتراک کریں یا شراکت کریں، چل سکتا ہے۔
یہ ضروری نہیں کہ ایک اصطلاح یا لفظ ایک ہی معنی مین استعمال ہو تو دوسرے معنی یا محل میں استعمال نہ ہو سکے ۔ رکن بننا یا رکنیت لینا بھی بالکل بر محل ہے ۔کیوں کہ سبسکرپشن ایک اجتماعی تصور ہے جس کی شمولیت یا رکنیت کے لیے یہ بعید از معنی نہیں ۔
 
Top