اربش علی

محفلین
شکریہ، اربش۔

ویسے غذا میں کسی کمی کو پورا کرنے کے معنوں میں تو انضمام الحق شاید نہ چل پائے گا۔ :)
کیوں نہ چل پائے گا۔
Supplement کو ضمیمہ کہا جاتا ہے،یعنی ضم کی گئی اضافی چیز۔
انضمام = ضم کرنا، اضافہ کرنا
 
علی وقار

محفلین
کیوں نہ چل پائے گا۔
Supplement کو ضمیمہ کہا جاتا ہے،یعنی ضم کی گئی اضافی چیز۔
انضمام = ضم کرنا، اضافہ کرنا
شکریہ، اربش۔ اس حساب سے تو بالکل چل پائے گا۔ اردو میں انضمام کو اکثر integration کے مفہوم میں ہی برتا جاتا ہے۔
 
اربش علی

محفلین
شکریہ، اربش۔ اس حساب سے تو بالکل چل پائے گا۔ اردو میں انضمام کو اکثر integration کے مفہوم میں ہی برتا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ
افزودگی، اِتمام، ضمیمہ کاری، تتِمّہ کاری
بھی چلیں گے۔
میرے خیال میں غذائی ضمیمہ کاری اور غذائی افزودگی بہتر ہیں۔
 
Top