ش
شہزاد احمد
مہمان
شاید پہلے ہی اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہو چکی ہو گی اس فورم میں ۔۔۔ لیکن ۔۔۔ ایک بار پھر سہی ۔۔۔ ایک تجویز دینا چاہوں گا اس پلیٹ فارم سے ۔۔۔ بات یہ ہے کہ مختلف انگریزی الفاظ کے استعمال کے ہم ایسے عادی ہو چکے ہیں کہ اردو زبان میں اس کا متبادل لفظ یا تو میسر نہیں یا اس کے ذریعے ابلاغی عمل متاثر ہو جاتا ہے ۔۔۔ لیکن بعض انگریزی الفاظ اردو میں جچتے نہیں ہیں جیسے ٹیگ کا لفظ ۔۔۔ معلوم نہیں اسے "نشان زدہ" کہا جا سکتا ہے یا نہیں لیکن اگر یہ لفظ اور اس طرح کے دیگر انگریزی الفاظ کے اردو متبادل بھی ساتھ ہی دے دیے جائیں تو رفتہ رفتہ ہم ان اردو الفاظ کو اپنا بھی لیں گے اور ان سے ابلاغ بھی ہو جایا کرے گا ۔۔۔ ایران میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ حتی المقدور فارسی زبان سے ہی الفاظ لیتے ہیں لیکن جب کسی وجہ سے کوئی نیا لفظ کسی دوسری زبان سے آ جائے تو پھر اس کو اس کے فارسی متبادل کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ کسی دوسری زبان سے آیا ہوا لفظ فارسی کے کسی لفظ سے تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔۔۔ تدریجی عمل کے ذریعے ۔۔۔ اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب فارسی کا لفظ رائج ہو جاتا ہے اور دوسری زبان کا لفظ اڑا دیا جاتا ہے ۔۔۔کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اس طرح بہت سے انگریزی الفاظ کے ساتھ اردو کے الفاظ بھی لکھ دیا کریں ۔۔۔ یوں رفتہ رفتہ ہم اس لفظ سے بھی آشنا ہو جائیں گے اور انگریزی الفاظ کم سے کم استعمال کرنے پڑیں گے ۔۔۔ یوں ہماری زبان بھی فروغ پاتی جائے گی اور برقی دنیا میں اس کے زندہ رہنے اور پنپنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے ۔۔۔