لسانیات سے واقف نہ ہونے کی اتنی بڑی سزا ملے گی کہ ہمیں ایسی بے ہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی کرنی پڑے گی؟ نیز ہماری نظر میں تو لسانیات کے تو ایک ہی ماہر ہیں اردو محفل میں
دوست (شاکر عزیز) صاحب اور ان کا خیال بھی جان لینا چاہیے یہاں تا کہ بوقت ضرورت سند رہے۔
دوسرے سوال کے جواب میں پہلی بات تو یہ کہ "اسما" کے ہجے درست کر لیں۔۔۔ دوسری بات یہ کہ کیا اردو زبان کے "فلاسفہ کے اسما" انگریزی میں بگاڑا گیا؟ اگر نہیں تو وہ "ہمارے" کیسے ہو گئے؟ یوں بھی ہم تو محض معجون فلاسفہ سے واقف ہیں جو ہمارے پھوپھا کھاتے تھے گردے مثانے کی بیماری میں۔