متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہاہا۔ دقیق انگریزی اصطلاحات کے اردو متبادلات بھی دقیق ہی ہونگے نا بھائی! :p الا ماشاء اللہ۔

یہ تو ٹھیک ہے لیکن انگریزی میں عام استعمال ہونے والے الفاظ (جو کہ ٹیکنالوجی کی رعایت سے انگریزی ہی سے لئے گئے ہیں) کا بھی کبھی کبھی ایسا مشکل ترجمہ کیا گیا کہ جن سے زبان کسی بھی طور مانوس نہ ہو پائی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اقبال پر الزام ہے دقیق اردو استعمال کرنے کا؟

جی لیکن اقبال کو تو کچھ ہی لوگ پڑھتے ہیں نا۔۔۔! انٹرنیٹ فورمز اور ایپلیکیشنز تو ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں کے لئے ہوتی ہیں سو اُنہیں حتی الامکان آسان ہونا چاہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آسانی کا یہ مطلب کہ اردو کو انگریزی گزیدہ بنا دیا جائے؟؟ :)

ہرگز نہیں۔۔۔۔!

لیکن جو الفاظ انگریزی سے آئے ہیں اور اردو میں مستعمل ہو گئے ہیں انہیں تو اردو کا حصہ بنایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ایسے ہی جیسے اردو لغات بہت سے لفظوں یا ان کی 'اصل' کو انگریزی سے منسلک کرتی ہیں لیکن وہ الفاظ پھر بھی اردو لغات میں جگہ پاتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ شاید یہ ربط دینا چاہ رہے تھے؟ :) :) :)

جی شکریہ ۔۔۔!

یہاں یہ جملہ قابلِ غور ہے:

اس صفحے پر ایسی اصطلاحات کے اردو اور انگریزی متبادلات درج کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جو اردو ویکیپیڈیا پر آنے والے ایک نئے صارف کے لیئے (اردو دانوں کی عمومی لاپرواہی و پسماندگی کی وجہ سے) اجنبی ہو سکتی ہیں۔ :)
 
ویسے ایک بات عرض کروں گا آپ کے فراہم کردہ ربط کے حوالہ سے۔ میں ویکیپیڈیا کا ادنی صارف ہوں جس کے دن رات وہیں گذرتے ہیں۔ اگر اس سے بہترآسان اور معیاری متبادل آپ پیش کردیں ہم اسے اپنالیں گے۔
 
عربی تو اردو کی اصل ہے اس سے فرار ممکن ہی نہیں تاہم انگریزی سے دامن بچایا جا سکتا ہے اگر کوئی چاہے۔ ;)
ہر زبان اپنے آپ میں اصل ہوتی ہے۔ خیر ہمیں ایسی بحث میں نہیں پڑنا جو بیسیوں بار کی گئی اور نتیجے میں ذرا بھی تبدیلی نہ آئی۔ :)
 
ہرگز نہیں۔۔۔ ۔!

لیکن جو الفاظ انگریزی سے آئے ہیں اور اردو میں مستعمل ہو گئے ہیں انہیں تو اردو کا حصہ بنایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ایسے ہی جیسے اردو لغات بہت سے لفظوں یا ان کی 'اصل' کو انگریزی سے منسلک کرتی ہیں لیکن وہ الفاظ پھر بھی اردو لغات میں جگہ پاتے ہیں۔
ایسی لغات کن محسنین اردو کی زیر بار احسان ہیں؟
 
ہر زبان اپنے آپ میں اصل ہوتی ہے۔ خیر ہمیں ایسی بحث میں نہیں پڑنا جو بیسیوں بار کی گئی اور نتیجے میں ذرا بھی تبدیلی نہ آئی۔ :)
جی جی بالکل بجا فرمایا آپ نے۔ بحث کے بجائے ہم مل جل کر اس میدان میں کچھ کام کر لیتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ویسے ایک بات عرض کروں گا آپ کے فراہم کردہ ربط کے حوالہ سے۔ میں ویکیپیڈیا کا ادنی صارف ہوں جس کے دن رات وہیں گذرتے ہیں۔ اگر اس سے بہترآسان اور معیاری متبادل آپ پیش کردیں ہم اسے اپنالیں گے۔
ارے بھائی اس قدر اپنی اور دوسروں کی جان جوکھوں میں ڈال کر متبادل گھڑنے کی آخر تک کیا ہے؟ سینکڑوں انگریزی الفاظ اردو میں بعینہ نہ صرف مستعمل ہیں بلکہ مستند حیثیت میں مستعمل ہیں تو اچھی بھلی مانوس سائنسی انگریزی اصطلاحات کو چھوڑ کر متعصبانہ طرز اختیار کرتے ہوئے ایسی بے بنیاد اور مضحکہ خیز اصطلاحات ایجاد کرنے کا کیا مقصد ہے؟
مثال کے طور پر ابن سعید صاحب کے ارسال کردہ ربط پر "شمارندی مسرد" جیسی بے ہودہ اصطلاح کا مطلب کم از کم کوئی صاحبِ عقل تو نہیں سمجھ سکتا اور اس سے بھی بدتر حال اس نام نہاد شمارندی مسرد کے تحت درج کردہ دیگر اصطلاحات کا ہے کہ بلا اختیار منہ سے الحفیظ و الامان کی صدا بلند ہونے لگتی ہے۔
غالبؔ اگر اپنے شعر میں "گلاس" کا لفظ استعمال کر سکتا ہے تو ہمیں کتنے ٹیکے لگے ہیں کہ اچھی بھلی اصطلاحات چھوڑ چھاڑ ایسی بے سر و پا اصطلاحات کے ملغوبے میں سر دے کر بیٹھ جائیں۔
 
Top