متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

جاسم محمد

محفلین
اسرائیلیوں کی طرف سے غزہ کے محاصرے اور ترکش فلوٹیلا کو روکے رکھنا ہمیں بھی نہیں بھولا تو ترک کیسے بھولیں۔
ترکی نے اس سانحہ کے بعد بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم نہیں کئے۔ بعد میں کچھ لے دے کر معاملہ رفع دفع کر دیا۔
Israel to Turkey: Sorry for the deadly raid - CNN
Israel and Turkey officially announce rapprochement deal, ending diplomatic crisis
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
یہ کیسا امن معاہدہ ہے جس میں 'جنگی' طیارے دئیے جارہے ہیں۔
امارات کو اپنے دفاع کیلئے امریکی جنگی ساز و سامان درکار تھا جس پر اسرائیل کو تحفظات تھے۔ اب جبکہ امن معاہدہ ہو چکا ہے اور اسرائیل خود ایف 35 استعمال کرتا ہے اس لئے امارات کو بھی یہ فروخت کیے جا سکتے ہیں۔ امارات اور اسرائیل کو مشترکہ طور پر خطے کے کس ملک سے خطرہ ہے وہ مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں :)
 
جی آ۔ مرگ بر امریکہ کا نعرہ خطے کے ایک ہی ملک میں لگتا ہے، جس سے امارات کو سخت خطرہ لاحق ہے۔
 
وجی

لائبریرین
امارات کو اپنے دفاع کیلئے امریکی جنگی ساز و سامان درکار تھا جس پر اسرائیل کو تحفظات تھے۔ اب جبکہ امن معاہدہ ہو چکا ہے اور اسرائیل خود ایف 35 استعمال کرتا ہے اس لئے امارات کو بھی یہ فروخت کیے جا سکتے ہیں۔ امارات اور اسرائیل کو مشترکہ طور پر خطے کے کس ملک سے خطرہ ہے وہ مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں :)
لیکن F-35 جہازوں کی فروخت کی اب بھی اسرائیل مخالفت ہی کررہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیکن F-35 جہازوں کی فروخت کی اب بھی اسرائیل مخالفت ہی کررہا ہے۔
اچھا ہے اگر امارات کو اسرائیلی مخالفت پر یہ طیارے نہ ملے تو وہ امن معاہدہ ختم کر دے گا۔ پیچھے اسرائیل میں وزیراعظم نیتانیاہو کی کرسی خطرہ میں پڑ گئی ہے کیونکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع خود سابق آرمی چیف ہیں۔ جن ان کو اس امن معاہدہ سے مکمل لا علم رکھا گیا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
متحدہ عرب امارات: اسرائیل کے بائی کاٹ کا قانون سرکاری طور پر ختم
متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے ایک وفاقی حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق 'اسرائیل کے بائی کاٹ اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے حوالے سے 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کو ختم کردیا گیا ہے۔'
اے ایف پی
ہفتہ 29 اگست 2020 20:45

105766-2055185593.jpg

معاہدے کے بعد اسرائیلی شہر نیتنیہ میں دونوں ممالک کے جھنڈے ایک ساتھ (اے ایف پی فائل)

امریکہ کی مدد سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے میں شامل ہونے کے بعد ہفتے کو متحدہ عرب امارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے بائی کاٹ کا قانون ختم کردیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے ایک وفاقی حکم نامہ جاری کیا جس کے ذریعے 'اسرائیل کے بائی کاٹ اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے حوالے سے 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کو ختم کردیا گیا ہے۔'

'اسرائیل کے تمام قسم کے ساز اور سامان اور مصنوعات کی متحدہ عرب امارت میں داخلے، ایکسچینج اور ملکیت میں رکھنے کی اجازت ہے۔'

متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی ملک اور تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، تاہم فلسطینی اس اقدام سے خوش نہیں۔

وام ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارت میں کمپنیاں اور شہری اب اسرئیل میں رہائش پذیر افراد یا کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر سکیں گے۔

اس ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ معادہے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے کے منصوبے کو معطل کرنے کی ہامی بھری ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کا اصرار رہا ہے کہ اس منصوبے پر غور جاری ہے۔
 
وجی

لائبریرین
متحدہ عرب امارات: اسرائیل کے بائی کاٹ کا قانون سرکاری طور پر ختم
متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے ایک وفاقی حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق 'اسرائیل کے بائی کاٹ اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے حوالے سے 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کو ختم کردیا گیا ہے۔'
اے ایف پی
اصل صدر کون ہے اس بارے میں انہی لوگوں کو معلوم ہے جو وہاں رہتے ہیں ۔
محمد بن زاید اصل میں تمام معاملات دیکھ اور فیصلے کر رہے ہیں شیخ خلیفہ تو کب کا بستر پر ہے بس کبھی کبھی اسکی تصویر میڈیا میں دیکھا دیتے ہیں۔
 
آج اسرائیل سے پہلی کمرشل فلائٹ امارات کی جانب رواں دواں ہے۔ اسے سعودی عرب کے اوپر پرواز کی اجازت بھی مل چکی ہے
 
Top