مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

Maha Ali Khan

محفلین
کیا میری ھی کوئی زندگی ہے؟ مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی۔
جب بھی بنانے کی کوشش کی تو کچھ اور ہی بن جاتا ہے۔ امی سے بہت کہا کہ روٹی والی مشین لادیں وہ سستے داموں بازار سے مل جاتی ہیں۔
لیکن وہ کہتی ہیں کی باقی بہنوں کی طرح پریکٹس کرو خودی آجائے گا۔
میں نے نئیں بنانی روٹی۔ مجھے نہیں پتہ!
 
عرفان سعید

محفلین

عرفان سعید

محفلین
ہاسٹل لائف کا تجربہ؟
نہیں صاحب! ہاسٹل میں رہنا کبھی نصیب نہیں ہوا۔ ۲۰۰۳ میں جاپان جانا پڑا اور اس حالت میں کہ انڈا فرائی کرنے کے علاوہ کسی چیز کی قدرت نہ تھی۔ جانے سے دو روز قبل اماں نے پلاؤ بنانا سکھایا۔ایک سال جاپانی چاول، مچھلی، نوڈل، سبزیوں کے سہارے گزرا۔روٹی پکانا پھر بھی نہ سیکھ پائے۔ یہ حالت دیکھ کر ایک دوست نے بے ساختہ کہا، "ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے، لیکن تم نے بھی اس ماں کو گھاس نہیں ڈالی"۔
ایک سال بعد شادی ہو گئی۔اللہ کے فضل سے بیگم دنیا بھر کے پکوان بنانے میں یدِ طولی رکھتیں تھیں۔ بغیر کسی مبالغے کے، بیگم کے ہاتھ کی پکی ہوئی کم از کم دو سو سے زیادہ ڈشیز کھائیں ہوں گی۔ فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ بیگم سے زیادہ مزیدار کھانا کبھی نہیں کھایا۔لیکن شومیٔ قسمت کہ صرف ایک چیز جو بیگم کو بنانی نہیں آتی تھی، وہ تھی "روٹی"۔ ہم نے بھی روٹی کا ووٹی سے نہ تقاضا کیا نہ ہی سرتاج کی محبت میں ووٹی نے اس کا ارادہ کیا۔ تب سے بغیر روٹی کے ووٹی کے ساتھ ساتھ ہانپ رہا ہوں۔ روٹی نہ کھا کر بھی وزن ہے کہ کم بخت سالوں میں بڑھتا ہی رہا ہے۔
 
آخری تدوین:
پُر مزاح و زبردست و لاجواب وغیرہ وغیرہ

نہیں صاحب! ہاسٹل میں رہنا کبھی نصیب نہیں ہوا۔ ۲۰۰۳ میں جاپان جانا پڑا اور اس حالت میں کہ انڈا فرائی کرنے کے علاوہ کسی چیز کی قدرت نہ تھی۔ جانے سے دو روز قبل اماں نے پلاؤ بنانا سکھایا۔ایک سال جاپانی چاول، مچھلی، نوڈل، سبزیوں کے سہارے گزرا۔روٹی پکانا پھر بھی نہ آئی۔ یہ حالت دیکھ کر ایک دوست نے بے ساختہ کہا، "ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے، لیکن تم نے بھی اس ماں کو گھاس نہیں ڈالی"۔
ایک سال بعد شادی ہو گئی۔اللہ کے فضل سے بیگم دنیا بھر کے پکوان بنانے میں یدِ طولی رکھتیں تھیں۔ بغیر کسی مبالغے کے، بیگم کے ہاتھ کی پکی ہوئی کم از کم دو سو سے زیادہ ڈشیز کھائیں ہوں گی۔ فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ بیگم سے زیادہ مزیدار کھانا کبھی نہیں کھایا۔لیکن شومیٔ قسمت کہ صرف ایک چیز جو بیگم کو بنانی نہیں آتی تھی، وہ تھی "روٹی"۔ ہم نے بھی روٹی کا ووٹی سے نہ تقاضا کیا نہ ہی سرتاج کی محبت میں ووٹی نے اس کا ارادہ کیا۔ تب سے بغیر روٹی کے ووٹی کے ساتھ ساتھ ہانپ رہا ہوں۔ روٹی نہ کھا کر بھی وزن ہے کہ کم بخت سالوں میں بڑھتا ہی رہا ہے۔
 
تھوڑے بہت کھانے تو میں بھی پکا لیتا ہوں مگر اپنی والدہ کی طرح بڑی ، پتلی اور گول روٹی بنانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکا ، مگر اب جی چاہ رہا ہے کہ اس کام کو چیلنج سمجھ کر سیکھا جائے۔
 
مقدس

لائبریرین
ویسے اتنا مشکل کام نہیں ہے ماہا۔۔ ایک وقت تھا کہ میں بھی ایسے ہی کہا کرتی تھی۔۔ لولزززز اور اب لگتا ہے کہ ہمیشہ سے ہی روٹیاں بناتی آئی ہوں لولزززز۔۔ کیپ پریکٹیسنگ یو ول بی فائن
 
Maha Ali Khan

محفلین
آئی ہوپ مجھے کبھی نہ کبھی بنانی آہی جائے گی۔ زندگی کے بیس سال امی نے کام کو ہاتھ نہیں لگانے دیا۔ ہاں چھوٹا موٹا کام بس۔
لیکن اب سب سیکھنا ہے۔
موٹیویشن کے لیے شکریہ احباب
 
دوست

محفلین
روٹی تو ہم بھی بنا لیتے ہیں لیکن امی کی روٹی کی طرح باریک نہیں بنتی تھی ، البتہ گول مناسب سی ہو جاتی تھی تقریباً ایک سال کی پریکٹس کے بعد . خیر آج کل کبھی کبھار ہی پکتی ہے
 
گول روٹی بنانے کا تو پتہ نہیں ،ہاں البتہ روٹی جس شکل میں ہو کھا لیتا ہوں۔فائن آٹے کی روٹی صرف تندور کی اچھی ہوتی ہے اور گھر میں ہمارے لال آٹا استعمال ہوتا ہے۔لال آٹےکی روٹیاں خستہ اور ملائم بناتی ہیں اور چبانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا میری ھی کوئی زندگی ہے؟ مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی۔
گول (اور اچھی) روٹی تو زندگی کے ابتدائی مرحلے کی ادنیٰ سی مشکل ہے سب کو ہی ہوتی ہوگی۔ لیکن اس پر زندگی کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔
آئی ہوپ مجھے کبھی نہ کبھی بنانی آہی جائے گی
بس امی کی بات پر دھیان دیں اور کوشش کرتی رہیں ایک نہ ایک دن نہیں بلکہ بہت جلد سیکھ جائیں گی اور پھرآہستہ آہستہ اوربھی بہت کچھ سیکھ جائیں گی اگر کوئی حوصلہ شکنی کرے تو زیادہ دھیان نہ دیں بس ہمت اور عزم جواں رکھیں ۔
سب ایسے ہی تو سیکھتے ہیں آپ کی امی اور بہنوں نے بلکہ اس دنیا میں سب نے ایسے ہی سیکھا ہے ۔
 
گول روٹی بنانے کا تو پتہ نہیں ،ہاں البتہ روٹی جس شکل میں ہو کھا لیتا ہوں۔فائن آٹے کی روٹی صرف تندور کی اچھی ہوتی ہے اور گھر میں ہمارے لال آٹا استعمال ہوتا ہے۔لال آٹےکی روٹیاں خستہ اور ملائم بناتی ہیں اور چبانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ :)
ہمارے گھر میں گندم پسوا کر بغیر چھانے روٹی کا رواج ہے ۔ الحمد للہ سنت بھی ہے اور کھانے میں بھی بہتر۔
 
ہمارے گھر میں گندم پسوا کر بغیر چھانے روٹی کا رواج ہے ۔ الحمد للہ سنت بھی ہے اور کھانے میں بھی بہتر۔
بھیا ہمارے گھر کے قریب بازار میں آٹا چکی ہے میں وہاں سے آٹا لاتا ہوں ۔زبردست اور اعلی کوالٹی ہوتی ہے تازہ پسے آٹے کی۔
 
الشفاء

لائبریرین
خوب رونق لگائی ہے جی روٹیوں نے۔

جب آدمی کے پیٹ میں آتی ہیں روٹیاں
سو سو طرح کی دھوم مچاتی ہیں روٹیاں۔:)
 
خوب رونق لگائی ہے جی روٹیوں نے۔

جب آدمی کے پیٹ میں آتی ہیں روٹیاں
سو سو طرح کی دھوم مچاتی ہیں روٹیاں۔:)
جنت سے نکالا ہمیں گندم کی مہک نے
گوندھی ہوئی گیہوں میں کہانی ہے ہماری
روٹی سے ہمیں رغبت دیرینہ ہے انورؔ
یہ نان کمٹمنٹ پرانی ہے ہماری

انور مسعود
:)
 
مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی۔
چوکور یا تکون یا 5 کونوں والی تو آتی ہی ہوگی۔ :p
جب بھی بنانے کی کوشش کی تو کچھ اور ہی بن جاتا ہے
کم از کم اس روٹی سے آلو ٹماٹر تو نہیں بنتے ہونگے۔:LOL:
خیر یہ ایک مزاخ تھا۔بہت جلد آپ کا شمار بھی سگھڑ خواتین میں کیا جائے گا۔ ہمتِ عورتاں مددِ خدا۔وہ انگریزی میں کیا خوب کہتے ہیں کہ Where there's a will there's a way ارادہ پختہ ہو تو کامیابی کی راہ نکل ہی آتی ہے۔
 
آخری تدوین:
خوب رونق لگائی ہے جی روٹیوں نے۔

جب آدمی کے پیٹ میں آتی ہیں روٹیاں
سو سو طرح کی دھوم مچاتی ہیں روٹیاں۔:)
اور خواجہ فریدؒ کا مشہور شعر

پنج رُکن اسلام دے تے چھیواں فریدا ٹُک
جے لبھے نہ چھیواں، تے پنجے ای جاندے مُک
 
دراصل کراچی میں تازہ آٹے کے استعمال کا روجحان اتنا زیادہ نہیں ہے اور نہ ہی لال آٹے کی روٹی زیادہ شوق سے کھائی جاتی ہے۔پنجاب اور خیبر پختو خواہ سے آبائی تعلق رکھنے والے کراچی میں رہائش پذیر لوگوں کی اکثریت لال آٹے کا استعمال کرتی ہے۔بعض لوگ لال اور فائن آٹا ملا کر استعمال کرتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو صرف فائن آٹے کی روٹی ہی پسند ہوتی ہے۔
زیادہ تر کراچی میں سیِل بند 10کلو وزن والےآٹے کے تھیلے مارکیٹ اور سپر اسٹور پر دستیاب ہوتے ہیں ۔محلوں میں جنرل اسٹور پر کھولا آٹا فروخت کے لیے موجود ہوتاہے۔
 
Top