تعارف مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور، کالم نگار)

مغزل

محفلین
م. . م مغل صاحب . . .خ . .خ . . خوش . .آم. . دید. . .
بھئی آپ کا رعب ہی اتنا پڑگیا ہے. . . کہ الفاظ ہماری زبان کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں . .
کیا یہ تمام کام آپ اکیلے کہ ہیں . . . اگر ہاں. . . تو میں دانتوں سے انگلیاں کاٹ کھاوں گا. . .یہ نہیں پتا وہ آپ کی ہوں گی یا احقر کی. ..

خدا کی پناہ. . .اور عالم پناہ. . .سابقہ ہوئی تمام کوتاہیوں کی تلافی کے لیے . . . آپ کا دامن پھاڑتا. . م . . .م . . میرا مطبل ہے پکڑتا ہوں . .
امید کرتا ہوں ابھی اور کی "چاند" چڑایئں گے . .
اجازت دیتا ہوں . . . یار زندہ صحبت باقی

شکریہ فاروقی صاحب۔
مگر یہ ہکلاہٹ اور بوکھلاہٹ میں شرارت کی آمیزش ۔۔۔ :evil:
بہت خوب ہے۔۔۔:grin:
حوصلہ افزائی کیلیے ممنون ہوں۔
والسلام
 

الف عین

لائبریرین
ہم نے تو یہ مصرع یوں سنا ہے:
قدرِ جوہر شہ بداند یا بداند جوہری

اور ہمارے ایک رشتے کے نانا نے اس پر اضافہ کیا تھا
قدرِ جوتا پا بداند یا بداند کھوپڑی
 

امکانات

محفلین
"بیمار کی ڈاکٹر سے"

تصحیح کر لیں
شکریہ
:)
آسمان سے گھرا کھجور میں اٹکا والا اور میں دیکھوں خان کو خان دیکھے آسمان کو والی بات ہوگئی
یہ آپ کےلیے ہی لکھا تھا کیونکہ آپ کوسمجھ نہیں آیا تھا میں نے سمجا کہ آپ کوئی چھوٹی ہین لیکن آپ کی باتوں سے طاہر ہوتا ہے آپ زمانہ شناس ہیں ایک ادیب م م مغل نے تصدیق کر دی تو بھر آپ کو اعتراض کیوں ہے
 

امکانات

محفلین
میں نے ٹھیک لکھا ہے مغل جی
آپ نے غور نہیں فرمایا شاید:grin:

بات یہ ہے کہ یہاں وزن کی رعایت اور اسے محاورہ بنانے کے لے ڈاکٹر کو پہلے لایا گیا ہے مگر اب میرے بھوسے والے دماغ میں ایا ہے آپ نے اس تصیصح میں حس مزاح سے کام لیا ہے اورآج یہ درست ہے مریض کی قدر ڈاکٹر کو ہوتی ہے کیونکہ اس نے پیسے بٹورنے ہوتے ہیں اوراگر اس کے علاوہ آ پ کا یہ مطلب تھا کہ امکان ں نے جلدی میں غلطی کر دی ہے توامکان کچھ نہیں کر سکتا
 

مغزل

محفلین
بھئی ہسپتال والی جو ہوئی۔۔ ڈاکٹر اور بیمار کے معاملے خود ہی جانو۔:hatoff:
(ایک بات کہوں۔۔ چار سال میں بھی عباسی شہید (ناظم آباد) میں وارڈ انچارج رہا ہوں۔:boxing:
اکبر صاحب کے زمانے میں۔۔۔۔۔۔۔ یعنی ہم ہم پیشہ بھی ہوئے ۔۔۔ اور ہم ہم سخن بھی۔:hatoff::grin:
 
Top