تعارف مجھ سے ملیے

السلام و علیکم !
میرا نام عامر شہزاد ہے ۔ شعبے کے حساب سے ڈاکٹر ہوں اور ایک پرا ئیویٹ آرگنا ئزیشن میں ہیلتھ آفیسر کی جاب کرتا ہوں ۔ گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں ۔ مارچ 2015 میں شادی ہوئی اور اللہ نے ایک چاند سی بیٹی عطا کی ۔ جس کی تصویر میرے پروفائل میں ہے ۔ شاید بیٹی کے حوالے سے میں خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس قابل سمجھا کہ بیٹی جیسی نعمت میری جھولی میں ڈال دی ۔
اردو محفل کا کافی عرصے سے خاموش قاری تھا لیکن بہت بار چاہا کہ اتنے پیارے اور عالم فاضل لوگوں سے راہ و رسم بڑھائے جائیں اور اس علم کے سمندر میں غوطہ زن ہوا جائے لیکن اس کے لیے اردو محفل کا رکن ہونا لازمی تھا ۔ تو ہمت کرکے رجسٹریشن کر ہی لی اور یقین مانیں اب افسوس ہوتا ہے کہ پہلے کیوں نہیں خیال آیا ۔ کیونکہ میرے خیال میں انٹرنیٹ پہ اردو کا یہ دنیا کا سب سے بڑا اور فعال نیٹ ورک ہے ۔
بہر حال دیر آید درست آید
 
وعلیکم اسلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
شعبے کے حساب سے ڈاکٹر ہوں اور ایک پرا ئیویٹ آرگنا ئزیشن میں ہیلتھ آفیسر کی جاب کرتا ہوں
ماشااللہ جی
اتنے پیارے اور عالم فاضل لوگوں سے
:nerd:
غلط فہمی جے۔ ایتھے بُہتے ٹھگ بیٹھے نیں او وی بنارسی:p
اس علم کے سمندر میں غوطہ زن ہوا جائے
ضروری اشیا مثلاً پرس، موبائل، گھڑی وغیرہ اتار کر کسی مخفوظ جگہ پر رکھ دیجیے اور ہاں ۔۔۔۔۔ لائف جیکٹ یاد سے پہن لی جیے :battingeyelashes:
فیر نا آکھیو کسی دسیا نہیں:heehee:
 
غلط فہمی جے۔ ایتھے بُہتے ٹھگ بیٹھے نیں او وی بنارسی
سانوں ٹھگ کے ساڈے کولوں نُسخے ہی لٹ لین گے ہور کی ملنا اے اوہناں نوں :laughing:

ضروری اشیا مثلاً پرس، موبائل، گھڑی وغیرہ اتار کر کسی مخفوظ جگہ پر رکھ دیجیے اور ہاں ۔۔۔۔۔ لائف جیکٹ یاد سے پہن لی جیے :battingeyelashes:
فیر نا آکھیو کسی دسیا نہیں
ساریاں ضروری چیزاں اسی کار چھڈ کے جانے آں ۔۔ تے موبائل نوکیا ۱۰۵ اے ۔۔ لہذا نو ٹینشن :shameonyou:
 
Top