سید لبید غزنوی
محفلین
اللہ آپکی تمام نیک تمنائیں پوری فرمائے اور صرف آپکی ہی نہیں سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمینبہت شکریہ بھیا ۔۔۔ بیٹیاں واقعی اللہ کی رحمت ہوتی ہیں ۔۔ لوگ شاید سمجھتے ہوں گے کہ اللہ نے بیٹا دے دیا تو شاید ان کی نسل آگے بڑھے گی ۔۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ مجھے بیٹی نہ دیتے تو شاید میں مکمل ہی نہ ہو پاتا ۔۔۔ میری بیٹی نے 6 ماہ کی عمر میں جو پہلا لفظ بولا وہ ''بابا'' تھا ۔۔ آپ سمجھ سکتے ہیں میری خوشی کا عالم کیا ہو گا ۔۔ بس اللہ سے دعا ہے کہ اللہ میری بیٹی کو صحت تندرستی اور سلامتی والی زندگی دے اور اس کے نصیب اچھے کرے ۔ آمین۔
ڈاکٹر صاحب سچ میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔۔۔اللہ آپکو سلامت رکھے آمین