مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح الدین بشیر صاحب کی ایک اور خوبصورت غزل

آفاق سے میرے گھر قندیل اتر آئی
گو نورِ مجسّم کی تمثیل اتر آئی

اک چہرۂ ابر آسا اترا مرے صحرا پر
ہاتھوں کے کٹورے میں اک جھیل اتر آئی

وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی

پڑھتا چلا جاتا تھا وہ اسم دُرُشتی سے
پھر مجھ پہ اچانک ہی ترتیل اتر آئی

اس نظمِ تمنّا کے ہونٹوں نے چھُوا جس دم
مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی

بس ترکِ تعلق کے موضوع پہ بحثیں تھیں
تنزیلِ مراسم میں تطویل اتر آئی

ٹھکرائی گئی جس دم قربانیِ جان و دل
پھر دل میں تمنائے قابیل اتر آئی

کشکول میں عزت کی خیرات تو ڈالی تھی
لہجے میں مگر اس کے تذلیل اتر آئی

امکان پذیری کی تجسیم تھی خوابوں میں
یوں کُن کی صداؤں میں تشکیل اتر آئی

(فاتح الدین بشیرؔ)
 

نایاب

لائبریرین
اففففففففففففففففففففففففففف
کیا کہہ دیا ظالم ۔۔۔۔۔۔۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
 
کیا کہوں دم بخود ہوں
کیا سحر طاری کیا اس غزل نے یہ صرف محسوس کرنے کی بات ہے
اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا
نہ ہی تعریف کے لئے الفاظ ہیں
صرف اتنا کہوں گا آپ بہت ظالم ہیں
 
میں بھی کتنا بھلکڑ ہوں
اتنی زبردست غزل شریک محفل کرنے پر آپ کا شکریہ ہی ادا نہیں کیا
بہت تشکر یہ گنج ہائے گراں مایہ شریک محفل کرنے کے لئے
آللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں دے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اک آدھا شعر تو فاتح بھائی کے کیفیت نامہ پر پڑھ رکھا تھا۔۔۔ مکمل کے لیے بے حد شکریہ اپیا ۔۔۔۔ :)
فاتح بھائی عصر حاضر کے بہت مشکل شاعر ہیں۔۔۔۔ :) مجھے ان کی شاعری ذاتی طور پر ازحد پسند ہے۔۔۔ جب بھی شاعری کرتے ہیں۔۔ کمال کرتے ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:
اففففففففففففففففففففففففففف
کیا کہہ دیا ظالم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
شکریہ نایاب بھائی :)
ظالم لوگ بھی ایسا خوبصورت لکھ سکتے ہیں یہ ہمیں آج آپ کے توسط سے معلوم ہوا ۔ :)
 
کیا کہوں دم بخود ہوں
کیا سحر طاری کیا اس غزل نے یہ صرف محسوس کرنے کی بات ہے
اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا
نہ ہی تعریف کے لئے الفاظ ہیں
صرف اتنا کہوں گا آپ بہت ظالم ہیں
ارے آپ نے بھی ظالم کہہ ڈالا !!!
نایاب بھائی بھی یہی فرما رہے ہیں ۔۔۔اَب جواباََ ہم کیا عرض کریں :)
آپ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے :heehee:
 
واہ واہ واہ۔
عمدہ کلام شیئر کرنے کے بہت بہت شکریہ مدیحہ گیلانی اور اتنا اچھا لکھنے پر فاتح کا بھی بہت شکریہ اور شاباشی! :)

مدیحہ گیلانی اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟
السلام علیکم ،
فرحت کیسی ہیں آپ ؟ الحمد اللہ ہم ٹھیک ہیں اب ۔۔مزاج پُرسی کا بےحد شکریہ :)
غزل کی پسندیدگی کا شکریہ ۔ :)
 
میں بھی کتنا بھلکڑ ہوں
اتنی زبردست غزل شریک محفل کرنے پر آپ کا شکریہ ہی ادا نہیں کیا
بہت تشکر یہ گنج ہائے گراں مایہ شریک محفل کرنے کے لئے
آللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں دے آمین
شکریہ کی تو کوئی بات ہی نہیں محترم ۔۔آپ کو انتخاب پسند آیا ہمارے لیے یہی کافی ہے ۔
سلامت رہیں :)
 

عمر سیف

محفلین
خوبصورت انتخاب، لاجواب شاعری ۔۔ داد وصول کریں ۔۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
زبردست ۔۔۔
کاپی کر رہا ہوں ۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم ،
فرحت کیسی ہیں آپ ؟ الحمد اللہ ہم ٹھیک ہیں اب ۔۔مزاج پُرسی کا بےحد شکریہ :)
غزل کی پسندیدگی کا شکریہ ۔ :)
وعلیکم السلام
میں بھی ٹھیک۔ الحمد اللہ۔
آپ کی طبیعت کا عینی سے معلوم ہوا تھا۔ وہ بھی بہت اداس ہو رہی تھیں۔ اس لئے آپ کو آئندہ طبیعت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹھیک ہے نا عینی شاہ ۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
شکریہ نایاب بھائی :)
ظالم لوگ بھی ایسا خوبصورت لکھ سکتے ہیں یہ ہمیں آج آپ کے توسط سے معلوم ہوا ۔ :)
محترم بہنا ۔ اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
یہ وہ ظالم ہیں جن کا ہر ظلم دل و جاں کو اس وادی پر سرور کی جانب رواں کر دیتا ہے ۔ جہاں صرف " یکتائی " کا پر بہار موسم ہی چھایا رہتا ہے ۔
اور اگر ان کے ایسے ظلم کسی سبب تاخیر کا شکار ہوجائیں ۔ تو ان کے مظلوم گلی گلی صدا لگائے پھرتے ہیں ۔۔۔ " کیہڑی غلطی ہوئی اے ظالم "
اس کلام کا سحر کس قدر حاوی ہوا کہ نہ ہی شراکت کا شکریہ ادا کیا نہ ہی آپ کی صحت کا پوچھا ۔۔۔۔۔۔۔
جن جن سے بات ہوئی اس دوران ۔ انہیں یہی سنایا کہ ۔
" وہ صورت مریم میں منحرف تقدیس "
 
اک آدھا شعر تو فاتح بھائی کے کیفیت نامہ پر پڑھ رکھا تھا۔۔۔ مکمل کے لیے بے حد شکریہ مدیحہ گیلانی ۔۔۔ ۔ :)
فاتح بھائی عصر حاضر کے بہت مشکل شاعر ہیں۔۔۔ ۔ :) مجھے ان کی شاعری ذاتی طور پر ازحد پسند ہے۔۔۔ جب بھی شاعری کرتے ہیں۔۔ کمال کرتے ہیں۔۔۔
ہائیں ۔۔۔۔۔! یہ ایک دم اپیا سے مدیحہ گیلانی !!:eek:
خیریت تو ہے ناا :)
غزل کی پذیرائی اور تبصرے کا بےحد شکریہ ۔
سلامت رہیں ۔:)
 
وعلیکم السلام
میں بھی ٹھیک۔ الحمد اللہ۔
آپ کی طبیعت کا عینی سے معلوم ہوا تھا۔ وہ بھی بہت اداس ہو رہی تھیں۔ اس لئے آپ کو آئندہ طبیعت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹھیک ہے نا عینی شاہ ۔ :)
جی ہمیں عینی نے بتایا تھا بلکہ آپ کا پیغام بھی دیا تھا ۔اصل میں وہ کافی بور ہوئیں ہماری وجہ سے ہمیں بخوبی احساس ہے اس کا :)
جی بالکل آئندہ بیمار نہیں ہونا ۔۔اور اگر کبھی کبھی بیمار پڑ کر آرام کرنے کو جی چاہیئے تو کیا کیجئے :battingeyelashes:
 
Top