خمار بارہ بنکوی مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا ۔۔۔ خمار بارہ بنکوی

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ، میرے ذہن سے محو ہوگیا تھا ۔ مگر فرخ صاحب کی شکایات کے انبار تو اپنی جگہ ہیں ناں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال گوگل پر اردو ویب کے روابط ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے گوگل کی تلاش پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ سرور لوڈ‌ کی وجہ سے ہم نے گوگل بوٹ کو بلاک کیا ہوا ہے۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
فی الحال گوگل پر اردو ویب کے روابط ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے گوگل کی تلاش پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ سرور لوڈ‌ کی وجہ سے ہم نے گوگل بوٹ کو بلاک کیا ہوا ہے۔ :(

نبیل یہ بات میں کہنا نہیں چاہ رہا تھا۔ تبھی مغل صاحب کے عارضہ کے لیے ٹیگز کی مسکن دوا تجویز کی تھی;)
 
مغزل

محفلین
فی الحال گوگل پر اردو ویب کے روابط ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے گوگل کی تلاش پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ سرور لوڈ‌ کی وجہ سے ہم نے گوگل بوٹ کو بلاک کیا ہوا ہے۔ :(

بہت شکریہ نبیل بھائی ۔ لیکن اردو ویب پر بھی تلاش کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آتے ۔
یا ممکن ہے مجھ سے کوئی غلطی ہورہی ہو ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دیر سے حاضر ہونے کیلیے معذرت خواہ ہوں، لیکن اگر دیر نہ ہوتی تو اتنی لطیف باتیں اور ایسے مفید نسخہ جات کہاں سے ملتے! :)

فاتح صاحب، آپ خمار بارہ بنکوی کا انتخاب پوسٹ کرتے رہیں، اگر کوئی رکن کسی غزل کا کوئی علیحدہ تھریڈ کھولتا ہے تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اسی طرح 'پسندیدہ کلام' میں مختلف شعراء کا انتخاب اور علیحدہ کلام بھی موجود ہے!

احباب سے گزارش یہ کہ 'پسندیدہ کلام' میں کوئی کلام ڈھونڈنے کا سب سے آسان اور بہتر طریقہ "ٹیگ" کے ساتھ کلام تلاش کرنے میں ہے کیونکہ الحمد اللہ، پسندیدہ کلام میں کم از کم شعراء کے نام کا ٹیگ ہر اس تھریڈ کو لگا ہوا ہے جس میں شاعر کا نام موجود تھا یا معلوم ہوسکا!

حضور دیر آید درست آید! ویسے ان نسخہ جات (شعرا کے نام کا ٹیگ) کی اکثریت تو آپ ہی کی عرق ریزی کا نتیجہ ہے۔ ہاں مغل صاحب کے فرمودہ لطیف نکات سے یقیناً محروم رہ جاتے:grin:
 
ایم اے راجا

محفلین
واہ واہ سبحان اللہ، کیا لاجواب غزل ہے، بہت شکریہ فرحت ایک اور خوبصورت غزل کیلیئے۔

فرخ صاحب آپ کو گدھے یاد آئے تو ہمیں، اللہ جنت نصیب کرے، کمال بارہ بنکوی یاد آ گئے، اوائل جوانی میں میری ان سے صاحب سلامت تھی اور موصوف اس وقت بہت ضعیف تھے، لیکن واہ واہ واہ سگریٹ پیکٹ کی پنیوں پر لکھی ہوئیں اپنی غزلیں گھنٹوں سناتے رہتے تھے اور میں سگریٹ پہ سگریٹ پھونک کر سنتا اور داد دیتا رہتا۔ بہت شفقت فرماتے تھے اور میرے ذوق کو پسند کرتے تھے، پوچھتے تھے شعر کیوں نہیں کہتے، اور پھر خود ہی جواب دیتے میاں ایک چوٹ لگنے کی دیر ہے تم بنے بنائے شاعر ہو۔ افسوس نہ کبھی چوٹ لگی اور نہ ہم شاعر بن پائے ;)

بہرحال بات گدھوں سے چلی تو انکے 'سواروں' تک پہنچ گئی، اللہ اللہ کیسے کیسے بزرگ اٹھ گئے دنیا سے۔

فرحت کا پھر شکریہ کہ خمار بارہ بنکوی کا نام جب بھی سامنے آتا ہے تو کمال صاحب کی یاد دل میں ایک دیا روشن کر جاتی ہے۔ :)

افسوس نہ کبھی چوٹ لگی اور نہ ہم شاعر بن پائے ;)
وارث صاحب اسے سچ سمجھیں یا۔۔۔۔ بھابی کا خوف;)
 
نیلم

محفلین
مجھ کو شکستِ دل کا مزا یاد آ گیا
تم کیوں اداس ہو کیا یاد آ گیا؟

کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا

واعظ سلام لے کے چلا میکدے کو میں
فردوسِ گمشدہ کا پتا یاد آ گیا

برسے بغیر ہی جو گھٹا گھِر کے کھل گئی
اک بے وفا کا عہدِ وفا یاد آ گیا

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا !

(خمار بارہ بنکوی)
 
عمران اسلم

محفلین
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار​
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا !​
خوب غزل۔ بہت عمدہ انتخاب، شریک فرمانے کا شکریہ۔

کہاں مے خانے کا دروازہ غالب اور کہاں واعظ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر​
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا​

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار​
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا !​

واہ
سبحان اللہ
 
Top