محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

نیرنگ خیال

لائبریرین
سب دوستوں کا پذیرائی کے لیے شُکریہ۔ آپ کے ساتھ متواتر گپ شپ میں اچھا وقت گزر رہا تھا مگر دُنیا کے جھمیلے ہمیں تقسیم کیے رکھتے ہیں سو کُچھ کام دھندے نمٹا کر پھر آپ کی باتوں کا لُطف لیتے ہیں۔ اپنا بہت سا خیال رکھیئے گا :)
اوس سے پیاس نہیں بجھتی میاں۔۔۔۔ اب تین پانچ کرکے نودوگیارہ ہونا تو سوکھے دھانوں پر پانی پڑنے والی بات ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اوس سے پیاس نہیں بجھتی میاں۔۔۔۔ اب تین پانچ کرکے نودوگیارہ ہونا تو سوکھے دھانوں پر پانی پڑنے والی بات ہے۔
اجی ہم تو خود جی جلائے بیٹھے تھے کہ بیٹھے بِٹھائے یہ کھیل سے کنارہ کرنے کی عجب اُفتاد کا سامنا کرنا پڑا، وہ تو بھلا ہوہمارے چاہنے والوں کا کہ جن کی یاد ہمیں کشاں کشاں واپس کھینچ لائی اور کِس مُنہ سے کہیں کہ کھٹکا ہمارے دِل میں یہ بھی تھا کہ ہمارے بغیر محفل کی دِلی ویران ہو جائی گی اور چہار دانگِ عالم ہماری تلاش میں ڈھنڈورے پیٹے جائیں گے یا لوڈ شیڈنگ کے اِس زمانے میں کُچھ مہربان چراغ کے کر ہی یہ چاند سی صورت ڈھونڈنے اُٹھ کھڑے اور ہم "ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم" پڑھتے گاتے مزید کھجور پر چڑھ جائیں گے، افسوس مگر یہ ہماری خام خیالی ہی ثابت ہوئی اور کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی بلکہ یوں دکھائی دیتا ہے کہ بہت سوں نے تو سُکھ کی سانس لی ہو گی کہ چلو خس کم جہاں پاک لیکن ایسے کرم فرماؤں کی ساری اُمیدیں اِس مراسلے کے فورم پر ظہور پذیر ہوتے ہی زمیں بوس ہو جائیں گی اور آفتاب آمد دلیل آفتاب کے مصادق حقیقت کی یہ کڑوی گولی اُنہیں نگلنا ہی پڑے گی :)
 
رحمن ملک

محفلین
بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ ؛شمشاد بھائی اور وارث بھائی پر ہی بات اختتام پذیر نہ ھوگئی جناب ابھی تو ۔۔۔ہم بھی پڑے ہیں راہوں میں۔۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ارے واہ اس دھاگے پر تو نظر ہی نہیں پڑی ..چلو خیر ...دیر آید درست آید ... محاوروں کی اتنی اچھی کلیکشن دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ...
 
متلاشی

محفلین
ارے واہ اس دھاگے پر تو نظر ہی نہیں پڑی ..چلو خیر ...دیر آید درست آید ... محاوروں کی اتنی اچھی کلیکشن دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ...
اکمل بھائی پیٹ میں لڈو نہیں پھوٹے؟؟؟ کافی احباب تو پتہ نہیں کیوں اس دھاگے سے نو دو گیارہ ہو گئے ۔۔۔ اب آپ اور میں ایک ایک گیارہ نہ بن جائیں ؟؟؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اکمل بھائی پیٹ میں لڈو نہیں پھوٹے؟؟؟ کافی احباب تو پتہ نہیں کیوں اس دھاگے سے نو دو گیارہ ہو گئے ۔۔۔ اب آپ اور میں ایک ایک گیارہ نہ بن جائیں ؟؟؟؟
پیٹ میں لڈو کبھی نہیں پھوٹتے، لڈو ہمیشہ دل ہی مین پھوٹتے ہیں ۔ پیٹ میں تو صرف چوہے دوڑ سکتے ہیں اور بل پڑ سکتے ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی پیٹ میں لڈو نہیں پھوٹے؟؟؟ کافی احباب تو پتہ نہیں کیوں اس دھاگے سے نو دو گیارہ ہو گئے ۔۔۔ اب آپ اور میں ایک ایک گیارہ نہ بن جائیں ؟؟؟؟

ہاں ہاں۔۔۔ ضرور کیوں نہیں ....بھیا ... ویسے تو ہم سمجھے تھے بڑے بڑے جفادری ہیں بڑا گھمسان کا رن پڑے گا اور افراد بھی خربوزے کو دیکھ کر خربوزے کی طرح رنگ پکڑینگے ..چلیں جی ..احباب ......بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا...
 
لو اکمل بھائی اب خربوزہ چھری پر گرے یاں چھری خربوزے پر کٹے گا تو خربوزہ ہی اور ہماری بات تو ایسی ہے کہ گونگے نے سپنا دیکھا من ہی میں پچھتائے ہمیں آپ کی بات کی کیا سمجھ
 
آخری تدوین:

سید رافع

محفلین
مہمان گھر میں ٹھہرے ہوئے ہوں تو گزرے دنوں کی باتیں کرتے ہوئے رات آنکھوں میں ہی کٹ جاتی ہے۔

معذرت لیکن واقعی پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ورنہ بعض رشتے دار اگر تھوڑی ہی دیر رک جائیں تو بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں۔ معمولی اونچ نیچ کو بھی رائی کا پہاڑ بنا دیتے ہیں۔ ادھر کچھ منہ سے نکلا ادھر کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ انکے نام پر حرف تک نہ آئے چاہے دوسرے کے ناک میں دم کر دیں۔ ایسے وقت میں گدھے کو بھی باپ بنانا پڑتا ہے کیونکہ انکا کام ہی پتھر کا جواب اینٹ سے دینا ہوتا ہے۔ اب آپ کچھ کہیں گویا انکے لیے یہ بھینس کے آگے بین بجانے سے زیادہ نہیں۔ لیکن آپ نے صحیح کہا کہ بعض ایسے ہوتے ہیں کہ باتیں کرتے ہوئے رات آنکھوں میں ہی کٹ جاتی ہے۔ بس کیا کہیں یہی نا کہ جہاں پھول ہوں وہاں کانٹے ضرور ہوتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

کوئی محاورہ رہ تو نہیں گیا؟؟ :sneaky:
 
سید رافع

محفلین
میرے ناتواں کاندھوں پر خدا جانے کون سا نادیدہ بوجھ ہے کہ اکثر درد ہی کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں.
کہیں آپ کسی انجانے کام کو سر پر تو نہیں لے بیٹھیں؟ آپکو یہ بات پلو سے باندھ کر رکھنی چاہیے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے اور اگر ایسا نہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کام کچھ زیادہ ہی کرتیں ہیں حالانکہ بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ کامیاب وہ جو باتوں میں ماہر، کام میں کاہل ہے۔ کچھ وقت باتوں میں گزار دیں۔ جو ناچ نہ جانے وہ آنگن ٹیڑھا کے بہانے بوجھ در بوجھ ہی ڈالے گا۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں۔
 
Top