زہے نصیب ۔۔۔! آپ نے غریب خانے کو عزت بخشی ۔۔۔۔! آپ تشریف لائے گویا ہماری تو عید ہوگئی۔۔۔۔!یعنی بلّی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا والی بات ۔۔ محاورے کے بارے سنا اور ہم دوڑے دوڑے چلے آئے ۔۔۔ تم سلامت رہو ہزار برس
لیکن خیال رہے کہ محاوروں کی دھجیاں نہ اُڑائی جائیں اس سارے عمل کے دوران ۔۔۔
سرمنڈاتےہی اولے پڑے۔۔۔ میں نے دھاگہ کیا کھولا آپ تو مجھ مسکین پر ہی برس پڑے۔۔۔!میرے ساتھ تین پانچ مت کیجیے گا، نہیں تو نو دو گیارہ کر دوں گا۔
سرمنڈاتےہی اولے پڑے۔۔۔ میں نے دھاگہ کیا کھولا آپ تو مجھ مسکین پر ہی برس پڑے۔۔۔ !
یہاں تو آوے کا آوے ہی بگڑا ہے۔کہاں محاورہ اور کہاں میں گنگو تیلی ۔۔۔ چہ پدی چہ پدی شوربہ
اب وہی بات ہو گئی کہ نماز بخشوانے گئے تھے روزے بھی گلے پڑے۔۔۔۔! میں نے شمشاد بھائی کی شکایت کی تھی تو اب وارث صاحب ہاتھ دھو کر میرے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔۔۔!آپ بھی تو اس طرح کے تھریڈ شروع کر کے سب کو کانٹوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔