محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
دوستو اور بزرگو۔۔! ایک نیا دھاگہ شروع کر رہا ہوں اس میں آپ محاورات اور ضرب الامثال کی زبان میں بات کریں گے۔۔ اس میں آپ جو بھی پوسٹ کریں اس میں کم ازکم ایک محاورہ یا ضرب المثل ضرور ہونی چاہیے ۔۔۔!
والسلام
 

متلاشی

محفلین
چلو پہلی پوسٹ میں ہی کر دیتا ہوں ۔۔۔!
ذرا دھیان سے پوسٹ کیجئے گا۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ سوال گندم اور جواب چنا والی بات ہو جائے ۔۔۔۔!
 

مغزل

محفلین
یعنی بلّی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا والی بات ۔۔ محاورے کے بارے سنا اور ہم دوڑے دوڑے چلے آئے ۔۔۔ تم سلامت رہو ہزار برس
 

شمشاد

لائبریرین
گھر کی مرغی دال برابر ضرور کھانی ہے جا کر، باہر کی دال مرغی برابر مہنگی کیوں نہ کھا کر جائیں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
لیکن خیال رہے کہ محاوروں کی دھجیاں نہ اُڑائی جائیں اس سارے عمل کے دوران ۔۔۔
 

زین

لائبریرین
529295_351405841593479_202826453118086_11734732_1275771000_n.jpg
 

متلاشی

محفلین
آپ بھی تو اس طرح کے تھریڈ شروع کر کے سب کو کانٹوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔
اب وہی بات ہو گئی کہ نماز بخشوانے گئے تھے روزے بھی گلے پڑے۔۔۔۔! میں نے شمشاد بھائی کی شکایت کی تھی تو اب وارث صاحب ہاتھ دھو کر میرے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔۔۔!
 
Top